26/05/2026
عیدالاضحی مبارک 🥀
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے صدر آصف آغا کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو.
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے صدر آصف آغا نے اپنی جاری بیان میں کہا کہ عیدالاضحی کی قربانی ہمیں سنت ابراہیم علیہ السلام کی یاد دلاتا ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا اس طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنا قیمتی مال قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے.
اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائیں.
صدر آصف آغا کی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے تمام کارکنان و ذمہ داران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ جو طلباء یہاں پر مسافر ہے اور گھروں سے دور ہے ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ان کے ساتھ مل کر قربانی کریں.
اس کے علاوہ اپنے آس پاس غریب اور نادار لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں اور ان کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں.
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ 🚩
25/05/2026
📌پریس ریلیز:-
وفاقی اردو یونیورسٹی کے احاطے سے عارضی پولیس اسٹیشن کی منتقلی کا فیصلہ تمام طلبہ کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر طلبہ اپنی آواز منظم اور پُرامن انداز میں بلند کریں تو ان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ابتدا ہی سے جامعہ کے اندر پولیس اسٹیشن کے قیام کے خلاف واضح مؤقف اپنایا اور اس حوالے سے مسلسل تنظیمی جدوجہد، ملاقاتوں اور آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹیاں علم، شعور، تحقیق اور پُرامن تعلیمی ماحول کے مراکز ہوتی ہیں، جہاں طلبہ و طالبات کو خوف نہیں بلکہ اعتماد اور سکون کا ماحول ملنا چاہیے۔
ہم جامعہ کے رجسٹرار، اساتذہ کرام اور جامعہ انتظامیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور طلبہ کے تحفظات کو اہمیت دی۔ خصوصاً شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور دیگر ذمہ داران کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں جن کی مشاورت اور مثبت کردار کے نتیجے میں یہ فیصلہ سامنے آیا۔
اسی طرح متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے بھی جامعہ کے تعلیمی ماحول کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعاون کا مظاہرہ کرنا خوش آئند عمل ہے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن آئندہ بھی جامعہ کے پُرامن ماحول، طلبہ کے حقوق اور تعلیمی آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ✊🚩
صدر مارننگ: اصف اغا
صدر ایوننگ: اسد بادشاہ
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو 🚩❤️
25/05/2026
اظـــہـار تــعــزیـت
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کی جانب سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ چمن پھاٹک پر ہونے والے افسوسناک حملے کی شدید مذمت کی جاتی ہے.
یہ دلخراش واقعہ نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا بلکہ پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا بھی پیدا کر گیا۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.
ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں.
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کا راستہ روکا جا سکے.
دہشتگردی کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں.
صدر: آصف آغا
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ، گلشن کیمپس 🚩
23/05/2026
📌پریس ریلیز:-
بتاریخ 20 مئی 2026 بروز بدھ پی.ایس.یف (مارننگ و ایوننگ) یونٹ وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کی جانب سے ایک پکنک ارگنائز کی گئی جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور پکنک کو یادگار بنایا.
پکنک میں ضلع شرقی کے صدر ساحل آفریدی، جی.ایس امیر سعید اور ڈی.جی.ایس انس خان نے بھی شرکت کی اور ساتھ ہی ساتھ پی.ایس.ایف (مارننگ و ایوننگ) یونٹ کے تمام کابینہ ممبرز نے شرکت کی اور پکنک کو کامیاب بنایا.
پکنک کی تمام تر ذمہ داریاں مارننگ یونٹ نے بہت احسن طریقے سے نبھائی جس کو یونیورسٹی کے باقی طلبہ نے بھی سراہا.
پکنک کا مقصد امتحانات سے پہلے ایک تفریحی ایونٹ ارگنائز کرنا تھا تاکہ طلبہ تھوڑا لطف اندوز ہو سکیں.
پی.ایس.ایف ہمیشہ طلبہ کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اسی طرح کے ایونٹس ارگنائز کرتی رہی ہے اور انے والے دنوں میں اسی طرح طلبہ کے لیے مختلف قسم کے ایونٹس ارگنائز کرے گی.
شکریہ.....
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
جامعہ اردو یونٹ 🚩
Send a message to learn more
19/05/2026
جامعہ اردو گلشن کیمپس کے اندر عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن کی منتقلی کی خبریں نہایت تشویشناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
یونیورسٹیاں علم، تحقیق، شعور اور پُرامن تعلیمی ماحول کے لیے قائم کی جاتی ہیں، نہ کہ پولیس تھانوں اور جرائم سے وابستہ ماحول کے لیے۔ ایک ایسے تعلیمی ادارے میں جہاں ہزاروں طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہوں، وہاں پولیس اسٹیشن کا قیام کسی بھی صورت مناسب اقدام نہیں سمجھا جا سکتا۔
خصوصاً طالبات کی موجودگی میں مختلف نوعیت کے کیسز، ملزمان اور جرائم سے متعلق افراد کی جامعہ میں آمدورفت تعلیمی ماحول، ذہنی سکون اور تحفظ کے احساس کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ جامعہ پہلے ہی تعلیمی مسائل، سہولیات کی کمی اور انتظامی بحران کا شکار ہے، ایسے فیصلے طلبہ میں مزید خوف اور بے چینی پیدا کریں گے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو پولیسائز کرنے کے بجائے وہاں تعلیم، سہولیات، لائبریری، ریسرچ اور طلبہ کے بہتر مستقبل پر توجہ دی جانی چاہیے۔
جامعہ کا ماحول قلم، کتاب اور شعور سے خوبصورت لگتا ہے، نہ کہ تھانوں اور خوف کے سائے سے۔
صدر: آصف آغا
سینئر نائب صدر: احمد شیرازی
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ، گلشن کیمپس🚩
19/05/2026
آج پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ و ایوننگ یونٹس کے وفد نے رجسٹرار جامعہ اردو سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں جامعہ کے اندر پولیس اسٹیشن کی قیام کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد کی جانب سے رجسٹرار صاحب کو واضح مؤقف پیش کیا گیا کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کے اندر پولیس اسٹیشن یا مستقل پولیس اسٹیشن کی قیام کی مخالفت کرتی ہے، کیونکہ تعلیمی ادارے علم، شعور، تحقیق اور پُرامن تعلیمی ماحول کے مراکز ہوتے ہیں، نہ کہ خوف و ہراس یا غیر ضروری سیکیورٹی ماحول قائم کرنے کی جگہ۔
وفد میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے سینئر نائب صدر احمد شیرازی، جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعزاز عالم خان اور دیگر کابینہ اراکین شامل تھے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ طلبہ کے حقوق، جامعہ کے پُرامن ماحول اور تعلیمی آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ 🚩
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو گلشن کیمپس🚩🚩
17/05/2026
📌پریس ریلیز:-
حال ہی میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف نامناسب تبصرے اور غیر ضروری بحث دیکھنے میں آ رہی ہے، جو کسی بھی صورت مثبت سیاست اور تعلیمی ماحول کے لیے مناسب نہیں۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہم سب سے پہلے طلبہ ہیں، اور طلبہ کا اصل کردار علم، شعور، بھائی چارے اور تعلیمی اداروں کے بہتر ماحول کے لیے کام کرنا ہے۔ ملک کے دوسرے شہروں یا جامعات کے معاملات کو بنیاد بنا کر اپنی ہی یونیورسٹی کے تعلیمی اداروں میں نفرت، تلخی یا تقسیم پیدا کرنا کسی بھی کارکن کے حق میں نہیں۔
کسی بھی واقعے کی مذمت کرنا یا اپنے نظریاتی موقف کا اظہار کرنا ہر تنظیم کا جمہوری اور نظریاتی حق ہے، لیکن ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان، طنز، تبصرے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف نفرت پھیلانا نہ صرف تعلیمی معیار کو متاثر کرتا ہے بلکہ ہماری اجتماعی اور انفرادی ترقی میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام طلبہ تنظیمیں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بھائی چارے، برداشت، احترام اور مثبت سیاسی ماحول کو فروغ دیں، تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں اور تعلیمی ادارے ترقی کی طرف بڑھیں۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر احترام، اخلاق اور اتحاد سب سے اہم ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ تمام تنظیموں کے کارکن ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت یا اشتعال انگیزی کے بجائے مثبت رویہ اپنائیں گے۔
صدر: آصف آغا
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ، گلشن کیمپس 🚩
15/05/2026
📌 پریس ریلیز:-
14 مئی 2026 بروز جمعرات طلبہ تنظیموں کے لیے ایک آن لائن ووٹنگ پول کا انعقاد کیا گیا جس میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو سر فہرست رہی.
🏆 الحمدللہ! کامیابی صرف ہماری نہیں، پورے طلبہ اتحاد کی کامیابی ہے.🚩♥️
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن🚩(PSF) نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ طلبہ کا اعتماد، محبت اور بھرپور حمایت PSF کے ساتھ ہے.🚩✌️
ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور اپنے ووٹ کے ذریعے ہماری حوصلہ افزائی کی.♥️
ساتھ ہی ہم دیگر تمام طلبہ تنظیموں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بھی بھرپور محنت کی، اپنے نظریات کو پیش کیا اور انتخابی عمل کو کامیاب بنایا. ہم ان کی کوششوں اور جذبے کا احترام کرتے ہیں۔ 🤝
یہ جیت صرف ایک تنظیم کی نہیں بلکہ طلبہ کے اعتماد، اتحاد اور روشن مستقبل کی جیت ہے۔ 🌟
ان شاء اللہ PSF ہمیشہ کی طرح طلبہ کے حقوق، مسائل کے حل اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 💪
PSF زندہ باد! 🚩
طلبہ کا اعتماد، PSF کی طاقت! ❤️
اتحاد | جدوجہد | کامیابی ✨
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ، گلشن کیمپس 🚩
12/05/2026
پریس ریلیز:-
آج بتاریخ 12 مئی 2026 بروز منگل ایم.ایس.سی بلاک انچارج خان مشوانی اور سینیئر کابینہ ممبر ذیشان سرفراز کی جانب سے ایم.ایس.سی بلاک میں اسٹینڈ لگایا گیا جس میں کارکنان نے شرکت کی.
اسٹینڈ کا مقصد طلبہ کو انے والی پکنک کے بارے میں ذمہ داریاں دینا اور ان کو اگاہی فراہم کرنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ کو تنظیمی ایکٹیوٹیز پر اور پڑھائی پر فوکس کرنے کا بھی کہا گیا.
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ طلبہ کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور ائندہ بھی رہے گی.
بلاک انچارج کی جانب سے تمام کارکنان و طلبہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کسی قسم کا بھی مسئلہ ہو وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ انچارج اور بلاک انچارج سے رابطہ کیا کریں تاکہ انکو کسی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.
ترجمان:-
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ، گلشن کیمپس 🚩