08/10/2026
پاکستان کوئز سوسائٹی کے چیئرمین حافظ نسیم الدین کی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد سے ملاقات
پاکستان کوئز سوسائٹی کے چیئرمین حافظ نسیم الدین نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حافظ نسیم الدین نے گلشن اقبال ٹاؤن میں شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت گلشن اقبال میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور طلبہ میں مثبت مسابقت کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کوئز مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی مختلف امور زیرِ غور لائے گئے۔
اس موقع پر حافظ نسیم الدین نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کو بہترین بلدیاتی کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش کی