04/05/2026
*میونسپل کمشنر لانڈھی کی جانب سے اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کی درخواست کا باقاعدہ تحریری جواب دے دیا گیا*
*چیرمین اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی سید عثمان الحسن کی جانب سے آر آر میموریل گراٶنڈ میں جانوروں کی منڈی لگاۓ جانے کی اطلاع پر میونسپل کمیشنر لانڈھی کع درخواست دی گٸی تھی کہ یہاں 30سال سے نماز عید ادا کی جاتی ہے لہزا اس گراٶنڈ میں جانور کی منڈی سے متعلق کوٸی NOC جاری نہ کی جاۓ۔*
*میونسپل کمیشنر لانڈھی سید امداد علی شاہ نے اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کی درخواست پر تحریر حکم نامہ جاری کردیا کہ اس گراٶنڈ پر کسی قسم کی NOC جاری نہیں کی جاۓ گی۔*
*اس حکم۔نامہ کے بعد اہلیان لانڈھی میں گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ گٸی ۔*
*اس موقع پر چیرمین اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی نے جماعت اسلامی کے مرزا نعمان بیگ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عمیر درانی ، متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے نسیم خان ، ساجد قریشی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اہلیان لانڈھی کے عوام کیلیۓ اس معاملے پر فورم کا ساتھ دیا۔*
30/04/2026
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کے سربراہ جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن کی جانب سے لانڈھی و کورنگی کی شاہراہوں پر آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب کارروائیوں پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے فتنۃ الہندوستان اور خوارج کے خلاف جس جرات، حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مؤثر جوابی کارروائیاں کی ہیں، وہ قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے ملک میں امن و استحکام کو فروغ مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے ہمیشہ قوم کی حفاظت اور سالمیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور پوری قوم ان کی ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اس موقع پر اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کی جانب سے کراچی بالخصوص لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور ان کی کامیابیوں کو سراہا گیا ہے۔
جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد رہیں اور افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
جاری کردہ:
ترجمان، اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم
کراچی
25/04/2026
اللہ اکبر
About District Korangi, Landhi Sports Complex 🤲🏻📰
Highlights
23/04/2026
📣🇵🇰🤲🏻📰
*اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کی جانب سے پانی / بجلی انتظامیہ کیخلاف احتجاج اہلیان لانڈھی کی کثیرتعداد میں شرکت*
*بجلی / پانی کی غیراعلانیہ بندش نے معمول زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔اہلیان لانڈھی*
*اسسٹینٹ کمیشنر لانڈھی ، ایس ایچ او لانڈھی ، جی ایم کے ایلکٹرک اور اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کے درمیان مزاکرات کے بعد احتجاج کا اختتام ہوا*
شریک شُرکاء خاص عمیر دُرانی وائس چئیرمین ، ساجد قریشی ، سابقہ وائس چئیرمین نے شرکت کی ۔
*کراچی: اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی کے 4گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کیا گیا جس میں لانڈھی کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور چیرمین اینٹی اسٹریٹ کراٸم فورم کراچی سید عثمان الحسن کی آواز پر لبیک کیا 12000روڈ کے الیکٹرک مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا - عوام نے کے الیکٹرک کے خلاف پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور احتجاج رکارڈ کرایا*
*اہلیان لانڈھی کے عوام سے اسسٹینٹ کمیشنر لانڈھی سید عون عباس نقوی ، ایس ایچ او لانڈھی صلاح الدین ، جنرل مینیجر کے ایلکٹرک فواد احمد نے وعدہ کیا کے اضافی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی مزید 28/04/2026 تک مہلت مانگ لی گٸی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا*
22/04/2026
جو کام صرف اللہ اور اُسکے بندوں کے لئیےکرنے کی کاوش کی جائے خُلوص نیت سے اللہ پاک اُس میں سُرخروعی ضرور دے دیتے ہیں 🤲🏻🇵🇰
21/04/2026
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی کے مرکزی سیکٹریٹ میں ہونے والی اہم بیٹھک نے نہایت حساس نوعیت کے مسئلہ کو حل کردیا 🖊️
ضلع کورنگی ، سب ڈویژن لانڈھی کے کسی بھی پلے گرائونڈ میں مویشی منڈی نہیں لگائی جائیگی انشاءاللہ 🤲🏻
اللہ کے فضل و کرم سے عید الضحی کی نماز بھی ہر سال کی طرح اُنہیں گروائونڈز میں ہوگی جس طرح پچھلے پچیس سال سے ہوتی آرہی تھی 📰
ایک سنگین اور حساس نوعیت کا مسئلہ اسٹنٹ کمشنر لانڈھی عون عباس نقوی، ایس ایچ او لانڈھی قاضی صلاح الدین ، ناظم اعلیٰ جماعت اسلامی مرزا نعمان بیگ، وائس چئیرمین عمیر احمد درانی و جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ نے بہت ہی احسن طریقہ سے نمٹا دیا بناء کسی جھگڑے و فساد قتل غارت گری کے، بیٹھک میں شامل 20 سے زائد مساجد کے صدور اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔📣
🇵🇰🤝👮🏻♂️📣
Highlights Following
17/04/2026
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کے سربراہ جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ کی کراچی پولیس چیف آزاد خان سے ملاقات
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کے سربراہ جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ نے کراچی پولیس چیف آزاد خان سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام اور پولیس کے درمیان براہ راست رابطے کو مضبوط بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل فوری طور پر سنے اور حل کیے جا سکیں۔ اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کو ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا گیا، جس سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ پولیسنگ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔
اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے نمائندہ آصف پارگ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کراچی پولیس چیف آزاد خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
جسٹس آف پیس سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا تاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس کے ساتھ اعتماد سازی کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
جاری کردہ:
اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی