17/07/2026
ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں سرفراز کمانڈو کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ اے این پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی کے علاقے شاہراہ نورجہاں کے ایس ایچ او سرفراز کمانڈو کی جانب سے اے این پی کے زمہ داران کو دھمکیاں دینا اور پختون قوم کے خلاف مبینہ طور پر انتہائی نازیبا، متعصبانہ زبان کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مذکورہ پولیس افسر کی فوری برطرفی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور عزت فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی سرکاری افسر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی قومیت کو نشانہ بنائے۔ ہم ہر قسم کے قومی و لسانی تعصب کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی وردی کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ وردی قانون کی بالادستی کی علامت ہے، لیکن جب قانون کا محافظ ہی قانون ہاتھ میں لے کر کسی قوم کی توہین کرے، تو وہ خود وردی کی ساکھ کو مٹی میں ملا دیتا ہے۔ سرفراز کمانڈو کے اس رویے نے وردی کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کوئی بھی اہلکار کسی شہری کی قومیت کی بنیاد پر اس کی تذلیل نہ کرے۔ ہم پرامن اور قانون پسند شہری ہیں اور اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ثاقب خان مداخیل سوشل میڈیا سیکرٹری اے این پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ۔
10/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی خاموش کالونی وارڈ کے صدر شکیل خان، جنرل سیکرٹری محمد وہاب اور دیگر ذمہ داران نے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد خان آفریدی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ محمد خان آفریدی صاحب گھر میں پھسلنے کی وجہ سے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث زخمی ہوئے تھے، تاہم اب ان کی طبیعت ماشاءاللہ پہلے سے کافی بہتر ہے۔
اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر آفریدی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے الیکشن سیل چیئرمین اسماعیل مندوخیل اور جاوید خان بھی موجود تھے۔
تمام زمہ داران نے محمد خان آفریدی صاحب کی مکمل اور جلد از جلد شفایابی کے لیے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ محمد خان آفریدی صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور انہیں جلد دوبارہ تنظیمی سرگرمیوں میں سرگرم ہونے کی ہمت و تندرستی دے۔ آمین۔
جاری کردہ: نصیر پٹھان سوشل میڈیا سیکرٹری اے این پی خاموش کالونی وارڈ 168
10/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیر اہتمام ملی شہید مولانا خانزیب کی پہلی برسی کے موقع پر باچا خان مرکز میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تعزیتی ریفرنس سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر محترم شاہی سید سمیت پارٹی کے دیگر صوبائی و مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے ملی شہید مولانا خانزیب کی سیاسی، علمی ، سماجی اور قومی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل خاموش کالونی وارڈ کے صدر شکیل خان اور جنرل سیکرٹری محمد وہاب کی قیادت میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی ۔
جاری کردہ:
آنس خانخیل ترجمان اے این پی خاموش کالونی وارڈ 168 ۔ ✌️
10/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیر اہتمام ملی شہید مولانا خانزیب کی پہلی برسی کے موقع پر باچا خان مرکز سندھ کراچی میں خاموش کالونی وارڈ صدر شکیل خان، جنرل سیکرٹری محمد وہاب اور دیگر زمہ داران و کارکنان موجود ہے۔۔۔✌️
آنس خانخیل ترجمان اے این پی خاموش کالونی وارڈ 168 )
08/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر قیوم خان موسیٰ خیل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رؤف خان نے خاموش کالونی میں منتظر کوٹوال کی والدہ محترمہ کے وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی ۔ اس موقع پر خاموش کالونی وارڈ صدر شکیل خان، جنرل سیکرٹری محمد وہاب، ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری ثاقب خان اور وارڈ کے دیگر زمہ داران بھی ہمراہ تھے ۔۔۔
نصیر پٹھان
سوشل میڈیا سیکرٹری اے این پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ۔
08/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر قیوم خان موسیٰ خیل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رؤف خان نے خاموش کالونی وارڈ کے وکلاء آمور سیکرٹری مبشر خان کی دادی کے وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خاموش کالونی وارڈ صدر شکیل خان، جنرل سیکرٹری محمد وہاب، ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری ثاقب خان اور وارڈ کے دیگر زمہ داران بھی ہمراہ موجود تھے ۔۔
نصیر پٹھان
سوشل میڈیا سیکرٹری اے این پی خاموش کالونی وارڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل ۔
07/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا رواں سال نومبر میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام رواں سال ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا سیل، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی
06/07/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
عوامی نیشنل پارٹی خاموش کالونی وارڈ کے وکلاء آمور سیکرٹری مبشر خان کی دادی انتقال کر گئے ۔
نماز جنازہ صبح 09:00 بجے پٹیل مسجد خاموش کالونی میں ادا کی جائے گی ۔