Al Zama Tv

Al Zama Tv

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Zama Tv, Eden Garden Jail Road, Karachi.

Welcome to AL ZAMA TV
On this channel, you can watch Historical, Informative & Motivational videos, World Facts, News, and HD Documentary Films, country and cities stories, village info, and many other interesting topics videos and so many other topics. Welcome to AL ZAMA TV (It is an Informative, Motivational & Historical channel)

On this channel, you can watch historical, informative & Motivat

29/05/2026

نماز کی ترغیب کے لیے ٹیکنالوجی کا حیران کن استعمال!

عام طور پر بائیو میٹرک مشین دفاتر، اسکولوں یا اداروں میں حاضری کے لیے استعمال ہوتی ہے، مگر ایک مسجد انتظامیہ نے اسی ٹیکنالوجی کو بچوں اور نوجوانوں کو نماز کی طرف راغب کرنے کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ منفرد مہم ترکی کے شہر آیدین کی ایک مسجد میں شروع ہوئی، جہاں مقامی امام اور مسجد انتظامیہ نے بچوں میں باجماعت نماز کا شوق پیدا کرنے کے لیے مسجد کے دروازے پر فنگر پرنٹ بائیو میٹرک مشین نصب کی۔

بچوں اور نوجوانوں کی رجسٹریشن کی گئی، پھر ہر نماز کے بعد ان کی حاضری مشین کے ذریعے محفوظ کی جانے لگی۔ مہینے کے آخر میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ چیک کیا جاتا کہ کس بچے نے باقاعدگی سے نماز ادا کی اور کس کی حاضری سب سے بہتر رہی۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایک انعامی نظام بھی رکھا گیا۔ جو بچے مسلسل 40 دن یا پورا مہینہ پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتے، انہیں سائیکلیں، اسمارٹ واچز، کرکٹ کٹس اور نقد انعامات دیے جاتے۔

یہ اقدام صرف ایک مشین لگانے کا نام نہیں تھا، بلکہ بچوں کے دلوں میں مسجد، نماز اور اچھے معمولات سے محبت پیدا کرنے کی ایک خوبصورت کوشش تھی۔

اس منفرد آئیڈیے نے ثابت کیا کہ اگر نیت اچھی ہو تو جدید ٹیکنالوجی کو دین، تربیت اور مثبت تبدیلی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ پوسٹ عوامی طور پر دستیاب رپورٹس کی بنیاد پر معلوماتی مقصد کے لیے شیئر کی گئی ہے۔ استعمال کی گئی تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہے اور صرف نمائشی مقصد کے لیے ہے۔, منقول

28/05/2026

انسانیت کی معراج
بجلی کے لئے لگایا گیا لکڑی کا یہ پرانا کھمبا گل سڑ گیا تھا. اور اس کو بدل کر نیا لگانا ضروری ہو گیا تھا۔
جب پرانے تنے کو کاٹنے لگے تو دیکھا اس میں ہد ہد کا گھونسلہ اور بچے ہیں ۔
انہوں نے پرانے تنے کا گھونسلے والا حصہ کاٹ کر نئے کے ساتھ باندھ دیا تاکہ اس کا گھر اور بچے محفوظ رہیں۔

28/05/2026

نجانے کیسے کیسے طریقے آتے ہیں لوگوں کو

26/05/2026
23/05/2026

🛑 کیا آپ کو معلوم ہے ذبح کے وقت کون سی 4 رگیں کاٹنا ضروری ہیں؟ 🛑
​قربانی کا وقت قریب ہے اور ہم میں سے بہت سے لوگ جانور ذبح کرنے کے درست شرعی اور سائنسی اصولوں سے ناواقف ہیں۔ یاد رکھیں، اگر ذبح درست نہ ہو تو قربانی کا مقصد ہی فوت ہو سکتا ہے! ⚠️
​شریعت کے مطابق حلال ذبح کے لیے گردن کی ان 4 نالیوں میں سے کم از کم 3 کا کٹنا انتہائی ضروری ہے:
​1️⃣ شریانیں (Arteries): خون کی بڑی نالیاں 🩸
2️⃣ رگیں (Veins): خون واپس لے جانے والی نالیاں 🩸
3️⃣ سانس کی نالی (Trachea): ہوا کی نالی 🫁
4️⃣ خوراک کی نالی (Esophagus): معدے تک جانے والی نالی 🥩
​تصویر میں ان سب کی نشاندہی کر دی گئی ہے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔
​🔄 صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر کریں! ہو سکتا ہے آپ کے ایک شیئر سے کسی کی قربانی ضائع ہونے سے بچ جائے۔ اپنے ان دوستوں اور قصاب بھائیوں کو کمنٹس میں ضرور مینشن (Tag) کریں جو اس بار قربانی کر رہے ہیں یا گوشت بناتے ہیں۔ 👇
​اس معلوماتی پوسٹ کو محفوظ (Save) کرنا مت بھولیں! منقول ساہیوال وال۔ شکریہ

22/05/2026

ہوائی جہاز میں سیٹوں کی ترتیب کو بڑی مہارت سے ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ آرام، جگہ اور ٹکٹ کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جا سکے-

فرسٹ کلاس (First Class) طیارے کے بالکل اگلے حصے میں ہوتی ہے، جو کشادہ نشستوں، پرائیویسی (تنہائی) اور اعلیٰ ترین خدمات کے ساتھ سب سے زیادہ پرتعیش/لگژری تجربہ فراہم کرتی ہے-

بزنس کلاس (Business Class) فرسٹ کلاس کے بالکل پیچھے ہوتی ہے، جو شاندار آرام فراہم کرتی ہے اور طویل پروازوں کے لیے اکثر ایسی نشستوں پر مشتمل ہوتی ہے، جنہیں بستر (Bed) کی شکل میں بدلا جا سکتا ہے-

پریمیئم اکانومی (Premium Economy) یہ آسائش اور سستے کرائے کے درمیان کا درجہ ہے، جس میں عام سیٹوں کے مقابلے میں ٹانگیں پھیلانے کے لیے زیادہ جگہ (Legroom) اور بہتر سہولیات ملتی ہیں-

اکانومی کلاس (Economy Class) طیارے کے بالکل آخری حصے میں ہوتی ہے، جس میں عام مسافروں کی اکثریت سفر کرتی ہے- اسے گنجائش کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے، جہاں کم جگہ میں منظم نشستیں کارآمد سفر کے لیے تیار کی جاتی ہیں-

ایوی ایشن انڈسٹری میں سیٹوں کی اس ترتیب کو Cabin Configuration یا LOPA لوپا (Layout of Passenger Accommodations) کہا جاتا ہے- یہ صرف آرام کے لیے نہیں بلکہ جہاز کے وزن اور توازن (Weight and Balance) کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ریاضیاتی اصولوں کے تحت ڈیزائن کی جاتی ہے- جہاز کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ایئر لائنز کا کمپیوٹر سسٹم ہر کلاس میں مسافروں کی تعداد اور ان کے وزن کا حساب لگاتا ہے- اگر کسی پرواز میں اکانومی کلاس بھری ہو اور بزنس کلاس خالی ہو تو بعض اوقات توازن درست رکھنے کے لیے مسافروں کی سیٹیں تبدیل بھی کرنی پڑتی ہیں-منقول

22/05/2026

قربانی کے جانوروں کی اب خوراک تبدیل نہ کریں, جو پہلے سے کھا رہے ہیں وہی کھلائیں، جانور خرید کر لائے ہیں یا جانور کسی کو بیچنا ہے, یہی بات بتائیں

جانور پہلے سے ونڈا کھا رہا ہے تو ٹھیک ہے, اسے ونڈا کھلاتے رہیں, جانور ونڈا نہیں کھا رہا تھا تو اب ونڈا بلکل تھوڑا سا دیں, ایک دم سے خوراک نہ بڑھائیں !

جگالی کرنے والے جانور کی خوراک تبدیل کرنے میں کم از کم ١٠ دن لگائیں, جو خوراک پہلے سے دے رہے ہیں اس کو تھوڑا تھوڑا کم کریں, اور نئی خوراک اسی حساب سے تھوڑی تھوڑی بڑھائیں



جگالی کرنے والے جانور کو ایک جیسی خوراک چاہیے، ایک جتنی خوراک چاہیے اور ایک جیسے وقت پر ہی چاہیے

Ruminants like a consistent diet and consistent amounts at consistent times.

جانور کو مقررہ خوراک مقررہ وقت پر مقررہ مقدار میں مقررہ مقام پر ڈالیں

جانوروں کی خوراک میں تبدیلی ناگزیر ہوتی ہے، خوراک تبدیل کرنا پڑتی ہے
خوراک میں تبدیلی آہستہ آہستہ کریں
خوراک میں تبدیلی بتدریج کریں

کوئی نئی چیز شامل کرنی ہو مقدار آہستہ آہستہ بڑھائیں
کوئی چیز ختم یا کم کرنی ہو اس کو بھی آہستہ آہستہ کم یا ختم کریں

آپ جانور کی خوراک میں ایک درجن اجزاء استعمال کرلیں لیکن سب کو مکس کرکے دیں،

الگ سے کوئی ونڈا اناج دلیہ کھل دیتے ہیں تو اس کو بھی چارہ میں مکس کرکے دیں

جانور کو الگ سے کھانے کی عادت ہے اس کو کم کردیں، مکس کرکے دینے کی عادت اپنائیں

یہ اصول تمام جگالی کرنے والے جانوروں کے لیے ہے چاہے وہ بھیڑ بکریاں ہوں یا گائے بھینس

منقول

19/05/2026

آپ کی کیا رائے ہے ، کیا وہ بکرا ہی ہو گا۔۔ ؟

19/05/2026

جتنا جتنا ہم ماضی میں خود کو دیکھتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں ہم کھو رہے ہیں
زندگی نوازتی بھی ہے چھین بھی لیتی ہے
اور چھینتی خوبصورتی سے ہے
جیسے کوئی بچے سے چیز واپس لیتا ہے
جسے وہ دینا نہیں چاہتا
یہ عمل خاموشی سے اور بتدریج رونما ہوتا ہے
پانچ دس بیس سال گذرتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے بہت کھو چکا ہے
بچپن جوانی میں بدل جاتا جوانی بڑھاپے میں
وقت کے ضیاع سے سے زیادہ اور کوئی نقصان نہیں ہے
البتہ انسان کھلونوں سے بحل جاتا ہے

وہ بڑے بڑے مکانوں میں خوش ریتا ہے
نوٹوں کی خوشبو اسے تازہ دم رکھتی ہے
نۓ منصوبے اسے امید دلاتے ہیں
پر
وقت کھو چکا ہے

وہ اپنے بڑھاپے کو بچپن کی طرح گزارتا ہے
بچپن کے دوسرے سرے پر جوانی ہوتی ہے
خوبصورت، پر جوش، متجسس جوانی
اور بڑھاپے کے دوسرے سرے پر گزری زندگی کا ڈھانچہ ہوتا ہے
انسان اسے ری کریٹ کرنا چاہتا ہے
پر جیسے میں نے کہا وقت اہم ہے
وقت اس کے پاس نہیں ہوتا
سو وہ اس بیل کی طرح جو حالات کو قریب آتے سمجھ لیتا ہے
خاموشی سے سر جھکا لیتا ہے . منقول
طاہر راجپوت ۔۔ شکریہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Eden Garden Jail Road
Karachi