KeamariTown MQM Pakistan
Welcome to our page. Keamari Town. MQM (PAKISTAN)
09/02/2025
یوم یکجہتی کشمیر پر سینئر رہنماء انیس احمد قائمخانی کا پیغام
5 فروری مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔ ہم ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی نصیب کرے۔ آمین
09/02/2025
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اسماعیلی برادری کے 49ویں روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کراچی۔۔۔05 فروری 2025ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسماعیلی برادری کے 49ویں روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے بعد نئے بننے والے پرنس اور ان کے اہلخانہ اور پوری اسماعیلی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کریم آغا خان مرحوم نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت، صحت و تعلیم کے فروغ، اور اتحاد کی مثال قائم کرنے کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کہا کہ شاہ کریم آغا خان مرحوم اور ان کے آبا و اجداد کی پاکستان کے لیے کی گئیں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم شاہ کریم آغا خان کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ اور پیروکاروں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
09/02/2025
09/02/2025
09/02/2025
کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا بھارت کےسیکولرازم کی نفی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کشمیری عوام روز اول کی طرح ظلم کے خلاف برسرِ پیکار اور دشمن کو دندان شکن جواب دے رہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا یومِ کشمیر پر پیغام
کراچی۔۔۔04فروری2025ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا یومِ کشمیر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا ہندو توا سوچ کا عکاس ہے دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے نے توسیع پسندانہ عزائم کو عیاں کیا ہوا ہے بھارت کا جارحانہ رویہ امن کے ٹھیکیداروں کے چہرے پر طمانچے کے مترادف ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام تر ظلم و جبر جان مال اعضاء عصمت گھروں کی قربانی دینے کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکا وہ روز اول کی طرح ظلم کے خلاف برسرِ پیکار اور دشمن کو دندان شکن جواب دے رہے ہیں، تمام سیاسی مذہبی سماجی جماعتیں آپسی گروہی اختلاف کو ختم کرکے کشمیر سے یکجہتی کا پیغام دیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔
09/02/2025
09/02/2025
09/02/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
