17/05/2024
وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ۔۔۔
17 مئی 2024..
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو اور ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری کے چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے آج وزیراعلیٰ ہاوَس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ابراہیم حیدری ٹاوَن میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے ابراہیم حیدری ٹاوَن کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ابراہیم حیدری ٹاوَن کے تمام عوامی مسائل فی الفور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
#ٹاوَن_میونسپل_کارپوریشن_ابراہیم_حیدری

01/05/2024