12/09/2026
از دفتر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون کراچی
مورخہ 12 ستمبر 2026
امروز جناب ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے زیر صدارت ڈی آئی جی پی آفس ویسٹ زون کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ایس پی انویسٹیگیشن، تمام ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور ایس آئی اوصاحبان نے شرکت کی
جناب ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید کرائم پر قابو پانے کیلئے افسران کو ہدایت دی
جناب ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی کے بھی علاقے میں کوئی نقص امن کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے
ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے SIOs کو بھی سختی سے ہدایت دی کہ تفتیش کے عمل کو صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ طور پر عمل میں لایا جائے
میٹنگ میں منظم جرائم اسٹریٹ کرائم ڈکیتی/رابری و دیگر منشیات، گٹکا/ماوا، اسمگلنگ اور ممنوعہ اشیاء پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی گئی
جناب ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے تمام افسران کو جرائم کی روک تھام، فعال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، ریپیٹیڈ جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت جاری کی۔
جناب ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون نے ہدایت دی کہ تمام افسران جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لئے کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔
PRO
DIGP WEST ZONE, KARACHI
DIG Irfan Ali Baloch