Media Cell - DIGP West Zone

Media Cell - DIGP West Zone

Share

General Public can contact us for redressal of their complaints 24/7 . WhatsApp (+92332-3719826)

04/11/2025

*از دفتر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون کراچی ----*
*میڈیا سیل ویسٹ زون*
*04 نومبر - 2025*

*پریس ریلیز*
*زون ویسٹ میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری*

*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت ایکشن و ہدایات پر گزشتہ شب تھانہ اقبال مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے*

*پہلا مقابلہ* *ویسٹ*
*تھانہ اقبال مارکیٹ*
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس کا دورانِ پیٹرولنگ بمقام سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتوں کیساتھ مقابلہ ہوا۔

دوران پولیس مقابلہ دو ملزمان بنام دلنواز ولد میر نواز خان زخمی حالت میں جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فیصل محمود ولد محمد نواز کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائیل فون، موٹر سائیکل و نقدی برآمد ہوئی۔

*دوسرا مقابلہ* *سینٹرل*
*تھانہ گلبرگ*
گلبرگ پولیس کا رات گئے دوران گشت اسٹریٹ کریمنلز ملزمان سے بمقام بلاک 11 نزد غوثیہ مسجد کے پاس مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اصفہان ولد عرفان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل، موبائیل فون اور علاقہ تھانہ ناظم آباد کی حدود سے چوری ہوئی کرولا کار برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون*

Photos from Media Cell - DIGP West Zone's post 31/10/2025

*MEDIA CELL DIGP WEST ZONE*
*DATE.31 OCTOBER 2025*

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری‌۔

امشب بھی تھانہ پاکستان بازار کے سیکٹر 14 سی غوثیہ بلوچ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوپاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون*

Photos from Media Cell - DIGP West Zone's post 31/10/2025

*MEDIA CELL DIGP WEST ZONE*
*DATE.31 OCTOBER 2025*

*رضویہ سوسائٹی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار*

رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود اردو بازار، ناظم آباد نمبر 2 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم محمد علی ولد محمد اکبر دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار

جبکہ دوسرا ملزم محمد وقاص ولد محمد عمر بلاضرب گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، موبائل فون (ٹیکنو، سام سنگ ٹچ اسکرین، اور نوکیا بٹن والا) اور یونین اسٹار 70 موٹر سائیکل (بغیر نمبر پلیٹ، انجن و چیچز نمبر رگڑا ہوا) برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات FIR نمبر 396/25, 397/25، اور 398/25 بجرم دفعہ 353/324/34 PPC درج کر لیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ جنکا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون*

Photos from Media Cell - DIGP West Zone's post 30/10/2025

*MEDIA CELL DIGP WEST ZONE*
*DATE.31 OCTOBER 2025*

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری‌۔

امشب بھی تھانہ منگھوپیر کے علاقے پختون آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او منگھوپیر اور پیرآباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون*

30/10/2025

*از دفتر ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون کراچی۔۔۔۔*
30 *اکتوبر - 2025*

*پریس ریلیز*

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی جانب سے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف واضح احکامات و ہدایات پر گزشتہ روز نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے پر موٹر سائیکل اسکواڈ کے بہادر و نڈر پولیس کے جوانوں کی بروقت کاروائی کو سراہا اور شاباش دی ہے۔

گزشتہ روز ایک شہری بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ اچانک دو مسلح ڈکیت موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، اسی دوران گشت پر مامور موٹر سائیکل شاہین فورس کے جوان بروقت موقع پر پہنچ گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین فورس پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی، اور بڑی بہادری و دلیری سے ایک ڈاکو کو مار گرایا، جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں پکڑا۔

*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے کہا کہ اس پولیس مقابلے میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام پاکستان پولیس میڈل کیلئے تجویز کیا جائیگا۔*

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ اپنا فرض نبھانے والے بہادر پولیس اہلکار انعام کے حقدار ہیں۔

*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کا یہ اقدام یقیناً پولیس فورس کے جوانوں میں ایک جوش و جذبہ اُجاگر کرے گا۔*

*میڈیا سیل - ویسٹ زون کراچی*

30/10/2025

MEDIA CELL-DIGP WEST ZONE
DATED: 30 OCTOBER -2025

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

کراچی: تھانہ نور جہاں پولیس کی جانب سے مؤثر گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ سخی حسن قبرستان سیکٹر 14B شادمان ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔

پولیس پارٹی پر فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا

جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد یوسف عرف انڈہ ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا نام عامر ولد نور محمد اور فیروز ولد نامعلوم بتایا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز اور 2 عدد موبائل فون بٹن والے برآمد کر لیے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ملزمان کے کرمنل ریکارڈ حاصل کیے جا رہے ہیں۔

پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

29/10/2025

*MEDIA CELL DIGP WEST ZONE*
*DATE.30 OCTOBER 2025*

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری‌۔

امشب تھانہ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اورنگی اور مون آباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون*

29/10/2025

MEDIA CELL-DIGP WEST ZONE
DATED: 29 OCTOBER -2025

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر مسلسل کاروائیاں جاری۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ

تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس کی جانب سے مؤثر گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ بلاک ٹی ٹینکی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

پولیس پارٹی پر فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا

جبکہ ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اسد ولد محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام اسامہ ولد اکرام بتایا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز اور 1 عدد موبائل فون ٹیکنو اسپارک برآمد کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ملزمان کے کرمنل ریکارڈ حاصل کیے جا رہے ہیں۔

پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

28/10/2025

MEDIA CELL-DIGP WEST ZONE
DATED: 29 OCTOBER-2025

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں روانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروش، گٹکا ماوا فروش و سپلائرز و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن۔

امشب تھانہ پیرآباد کے علاقے محمد پور اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کے خلاف کیا جارہا ۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او منگھوپیر اور پیرآباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

28/10/2025

*MEDIA CELL DIGP WEST ZONE*
*DATE.28 OCTOBER 2025*

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری‌۔

امشب بھی تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے مغل چوک صلاح الدین کالونی اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا جارہا ہے۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون*

27/10/2025

MEDIA CELL-DIGP WEST ZONE
DATED: 27 OCTOBER-2025

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں و سپلائرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھٹو چوک کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 3060 پڑیاں گٹکاماوا (204 کلو سے زائد) اور فروختگی کے رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندرج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں حسین ولد محمد جعفر اور محمد فہد ولد وقار عظیم شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

Photos from Media Cell - DIGP West Zone's post 26/10/2025

*مورخہ* : 27 اکتوبر 2025

*سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں شاہین فورس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ*

پولیس مقابلہ مدنی مسجد کے قریب ہوا

اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ پر پولیس نے جوابی کارروائی کی

فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان موقع سے فرار

پولیس نے فوری طور پر پیچھا شروع کیا گلشنِ شمیم کے قریب پانچ ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں تین زخمی حالت میں پکڑے گئے

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان:
1️⃣ عرفان ولد علی حسن
2️⃣ شاہزیب ولد آفتاب
3️⃣ حیدر علی ولد غلام حیدر

بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت:
4️⃣ معاویہ ولد محمد ندیم
5️⃣ ارمان ولد لیاقت

ملزمان کے قبضے سے برآمدگی:

دو عدد 30 بور پستول
تین عدد موٹر سائیکلز
چار عدد موبائل فونز

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

بلاضرب گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کیا گیا

ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

DIGP Office Zone West, Gulberg Block 10 Karachi
Karachi