TMC Jinnah

TMC Jinnah

Share

Municipal Services History:

The district was established in 1972. Now Karachi East comprises two towns: Jamshed and Gulshan.

The district was abolished in 2000, and was divided into four towns namely:

Gulshan Town
Jamshed Town
Gulzar-e-Hijri Town
Faisal Cantonment
Feroz Abad Town. On 11 July 2015, the Sindh Government restored Karachi East District.[6]

In November 2013, three eastern towns of Karachi East District separated to form a new District named Korangi also Jamshed Town of Karachi South District was added into

Photos from TMC Jinnah's post 30/05/2026

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر وائس چیئرمین خالد علیم اپنی نگرانی میں یوسی 11 لائنز ایریا میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی تکمیل کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے کروارہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کو آلودگی، تعفن اور بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رکھتے ہوئے شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

30/05/2026
29/05/2026

ٹاؤن کونسلر اسمعیل بلوچ نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز رات گئے جاری صفائی آپریشن کے دوران سینیٹیشن عملے اور منتخب نمائندوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص حکمتِ عملی اور غفلت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود جناح ٹاؤن کی ٹیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مسلسل متحرک رہی۔

Photos from TMC Jinnah's post 29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی و آلائشیں اٹھانے کے انتظامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی اور غفلت نجی ٹی وی چینل نے بھی بے نقاب کر دی۔

29/05/2026

جناح ٹاؤن یوسی 4 کے وائس چیئرمین ضیاء الحق درویش نے عیدالاضحیٰ کے تینوں روز سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی غیر مؤثر کارکردگی اور بروقت سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود جناح ٹاؤن کا سینیٹیشن عملہ تینوں روز صبح سے متحرک رہا اور مختلف علاقوں میں آلائشیں و کچرا اٹھا کر عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا گیا۔

29/05/2026

انچارج محکمہ سینیٹیشن ثاقب مصطفیٰ کورائی نے ویڈیو پیغام میں عیدالاضحیٰ کے تین روزہ صفائی آپریشن کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود آلائشوں اور کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے بعض علاقوں میں مسائل کے حل میں معمولی تاخیر پر عوام سے معذرت اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Photos from TMC Jinnah's post 29/05/2026

جناح ٹاؤن یوسی 6 پی آئی بی کالونی میں ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی آلائشوں اور باقیات کی بروقت منتقلی کا عمل جاری ہے، تاکہ عوام کو تعفن اور آلودگی سے محفوظ رکھتے ہوئے صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

TMC JINNAH Near Civic Center University Road Block14 Gulshan-e-Iqbal Karachi
Karachi