Irtaza East Karachi

Irtaza East Karachi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Irtaza East Karachi, Karachi.

08/11/2025
22/10/2025

اجلاسِ ضلع شرقی
ایجنڈا:
سٹی ایریاز کے تنظیمی عہدوں کی خالی نشستیں اور شہیدِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی برسی.

صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی محمد اقبال ساند کی زیرِ صدارت ضلع شرقی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن عبدالروف احمد ناگوری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر سرور خان غازی، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، اور انفارمیشن سیکریٹری فرخ نیاز تنولی نے شرکت کی۔

اجلاس میں نائب صدر مزمل قریشی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شہزاد ناتھا, ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حسام شمسی، ارتضیٰ عبدالقیوم بلوچ، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری انتخاب کاظمی، رابطہ سیکریٹری وہاب بلوچ سمیت سٹی ایریاز کے صدور، نائب صدور، جنرل سیکریٹریز، اور انفارمیشن سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو صاحبہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

بعد ازاں سٹی ایریاز کے تنظیمی عہدوں کی خالی نشستوں پر غور و خوض کیا گیا تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی گئی تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔

اجلاس میں شہیدِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں برسی کے موقع پر پارٹی کارکنان کی بھرپور شرکت، تنظیمی نظم و ضبط، اور موثر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی خدمات اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی کو شایانِ شان اور منظم طریقے سے منایا جائے گا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi