Digital Team Kamal

Digital Team Kamal Respect. Justice. Empowerment. Official Page of Pak Sarzameen Party (PSP) Pakistan - United under the flag of Pakistan

*سندھ اسمبلی کے سینیئر رکن (MPA) محمد دلاور نے لیاری ٹاؤن یوسی 18 اے میں واقع علی آرکیڈ میں لوگوں سے بات کی-جس کا بنیادی...
10/10/2026

*سندھ اسمبلی کے سینیئر رکن (MPA) محمد دلاور نے لیاری ٹاؤن یوسی 18 اے میں واقع علی آرکیڈ میں لوگوں سے بات کی-جس کا بنیادی ایجنڈا انتظامی یونٹس کا قیام تھا۔*
*اس خصوصی تقریب کے دوران صوبے میں انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت اور اس کے فوائد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں سی او سی ممبر اسامہ احمد انتظامی کمیٹی یوسی انچارج نعیم ناگوری، سینئر ساتھی شہزاد قریشی، یوسی انچارج فہیم، جوائنٹ یوسی ساجد عباسی، کمیٹی ممبر عامر عباسی ، محمد وسیم سمیت یو سی سطح کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان اور بلڈنگ کے رہائیشیوں نے نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔*

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے مرکزی رہنما شاکر علی کے ہمراہ مرکزی ہیلتھ کیئر کمیٹی کے ا...
10/10/2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے مرکزی رہنما شاکر علی کے ہمراہ مرکزی ہیلتھ کیئر کمیٹی کے انچارج نعیم قائمخانی کی ساس کے سوئم میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنماء عرفان اللہ مروت کی وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنماء مصطفیٰ ...
10/10/2026

مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنماء عرفان اللہ مروت کی وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنماء مصطفیٰ کمال سے ملاقات۔

ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کا کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 7 میں میٹنگ سے خطا...
09/10/2026

ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کا کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 7 میں میٹنگ سے خطاب- اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی بھی موجود تھے۔

، گلستانِ جوہر بلاک 16A (راڈو ہل ویو) Rado Hill view میں وارڈ 6 گلستان جوہر ٹاؤن کی جانب سے انتظامی یونٹس کے حوالے سے ای...
09/10/2026

، گلستانِ جوہر بلاک 16A (راڈو ہل ویو) Rado Hill view میں وارڈ 6 گلستان جوہر ٹاؤن کی جانب سے انتظامی یونٹس کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ انجینئر سید عثمان بھائی نے مرکزی ذمہ دار منہاج قاضی بھائی کے ہمراہ شرکت کی اور شرکاء سے انتظامی یونٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے عوام کو اس کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انچارج گلستان جوہر ٹاؤن فواد بھائی، انچارج انتظامی یونٹ صبور سلیم بھائی،اراکین ٹاؤن کمیٹی فیصل بھائی،وجاہت بھائی،وارڈ 6 کے انچارج وقاص بھائی اقر عمران راڈو بھائی بھی ہمراہ موجود۔۔۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال نے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی اور شاکر ع...
09/10/2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال نے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی اور شاکر علی کے ہمراہ نجی اسپتال میں رکنِ سی او سی محمد اظہر کی والدہ کی عیادت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ہیومن ڈیزائن فرم کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایچ آئی وی اور ایڈز سے مت...
09/10/2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ہیومن ڈیزائن فرم کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثر اور عام فہم مواد کی تیاری، تخلیقی ڈیزائن اور ابلاغی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے جدید اور تخلیقی ذرائع کے استعمال پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صحت نے عوامی آگاہی مہم کے لیے معیاری، مؤثر اور جامع مواد کی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت سے متعلق آگاہی کے پیغامات عام فہم اور مؤثر انداز میں عوام تک پہنچائے جانے چاہئیں۔

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت نرسنگ کونسل کے امور کا جائزہ اجلاساجلاس میں نرسنگ کونسل سے متعلق اہم امور،...
09/10/2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت نرسنگ کونسل کے امور کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں نرسنگ کونسل سے متعلق اہم امور، شعبۂ نرسنگ میں تعلیم و تربیت کے معیار، رجسٹریشن اور ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں شعبۂ نرسنگ کو درپیش مسائل کے حل، ادارہ جاتی اصلاحات اور ملک میں معیاری نرسنگ خدمات کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے شعبۂ نرسنگ میں معیار، شفافیت اور مؤثر ضابطہ کاری کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

09/10/2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے وزیرِ صحت گلگت بلتستان نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے شعبۂ صحت سے متعلق اہم امور اور وفاقی حکومت کے دائرۂ اختیار میں آنے والے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صحت کی سہولیات کی بہتری، عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت کے درمیان مؤثر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صحت نے صحت سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے اور ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت فارماسیوٹیکل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا...
09/10/2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت فارماسیوٹیکل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ادویات کی مؤثر نگرانی، سپلائی چین میں شفافیت، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور فارماسیوٹیکل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے عملی نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نظام کے بروقت اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

Address

Razi Road P. E. C. H. S Block 6
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Team Kamal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share