Digital Team Kamal

Digital Team Kamal

Share

Respect. Justice. Empowerment. Official Page of Pak Sarzameen Party (PSP) Pakistan - United under the flag of Pakistan

Photos from Digital Team Kamal's post 12/04/2026

سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال نے متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے مرکزی اور علاقائ زمہداران سے آنیوالے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی۔

11/04/2026

وفاقی وزیر صحت، جناب مصطفیٰ کمال کو Frontier Works Organization (FWO) کی جانب سے M-9 موٹروے پر الآصف اسکوائر کے مقام پر عوامی سہولت کے لیے مجوزہ فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سہراب گوٹھ کے ایم این اے اقبال محسود، ایم پی اے فرحان انصاری، ایم پی اے ارسلان پرویز اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

Photos from Digital Team Kamal's post 11/04/2026

وفاقی وزیر صحت، جناب مصطفیٰ کمال کو Frontier Works Organization (FWO) کی جانب سے M-9 موٹروے پر الآصف اسکوائر کے مقام پر عوامی سہولت کے لیے مجوزہ فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے منصوبے میں بہتری کے لیے اہم تجاویز پیش کیں اور اس کی فوری تکمیل کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر سہراب گوٹھ کے ایم این اے اقبال محسود، ایم پی اے فرحان انصاری، ایم پی اے ارسلان پرویز اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

10/04/2026

بیرونی کامیابی کے بعد اب حقیقی استحکام، بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانے میں ہے۔ سید مصطفیٰ کمال

09/04/2026

کنگ سلمان ہسپتال کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم زوم اجلاس سید مصطفیٰ کمال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعمیراتی سرگرمیوں، انتظامی امور اور متوقع افتتاح و گراؤنڈ بریکنگ کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ہسپتال کے انفراسٹرکچر، طبی سہولیات اور مجوزہ ٹائم لائن پر بریفنگ دی۔

09/04/2026

ڈاکٹر نادیہ نورین نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو ’’نیشنل پی ایم پروگرام برائے روک تھام و کنٹرولِ ذیابیطس‘‘ (PSDP) پر جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط بھی شریک ہوئے، جو عالمی سطح پر ممتاز سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

09/04/2026

بیرونی محاذ پر پاکستان کی تاریخی کامیابی کا سہرا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے سر ہے— وقت آگیا ہے کہ ہم اسی عزم کے ساتھ اندرونی محاذ پر بھی تاریخی کامیابی حاصل کریں۔" مصطفیٰ کمال

08/04/2026

ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ بہترین سفارتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں.

ركن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی براۓ انڈسٹریز و پروڈکشن سید حفیظ الدین۔

08/04/2026

پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف ایک ریاست نہیں بلکہ امن کا ضامن ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی حکمت عملی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ پاکستان کے بالغ نظری اور ذمہ دارانہ کردار کا مظہر ہے۔

رکن سندھ اسمبلی
فرحان انصاری

Photos from Digital Team Kamal's post 08/04/2026

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے قبل وفاقی وزیر صحت جناب سید مصطفیٰ کمال کے لیے جامع بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکریٹری صحت، ایڈیشنل سیکریٹری، محکموں کے سربراہان اور مختلف وِنگز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس بریفنگ میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متوقع سوالات، عوامی اہمیت کے امور، صحت کے شعبے کے منصوبہ جات، پالیسی اقدامات اور کارکردگی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے وزیر صحت کو تازہ ترین اعداد و شمار، چیلنجز اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا تاکہ ایوان میں مؤثر اور جامع جواب دیا جا سکے۔

خصوصی توجہ صحت کے نظام کی بہتری، سہولیات، ادویات کی دستیابی اور اصلاحاتی اقدامات پر دی گئی۔ وزیر صحت نے معلومات کی مکمل اپڈیٹ اور مستند رکھنے کی ہدایت کی۔

08/04/2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
محمد دانیال صدیقی، رکن سندھ اسمبلی

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Razi Road P. E. C. H. S Block 6
Karachi