PMLF Karachi Division Media Cell

PMLF Karachi Division Media Cell

Share

(Official)

30/03/2026

بھیج پاگارا

30/03/2026

*وزیراعظم شہباز شریف کی پیر صاحب پگارا سے اہم ملاقات*
پیر صاحب پگارا نے کراچی اور سندھ کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی اس ملاقات میں گورنر سندھ نہال ہاشمی سمیت نون لیگ کی مرکزی کیبنٹ نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سندھ کے صدر یونس سائیں اور جی ڈی اے کی مرکزی کیبنٹ موجود ملاقات میں سندھ کی بہتری کے لیے حکمت عملی پر کام کے حوالے سے بات چیت ہوئی

08/03/2026
12/11/2025

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کے رہنما اور حر جماعت کے معزز شخصیت سابق پی آئی اے کے مینیجر حاجی خان محمد ھنگورجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار افسوس کیا ہے

کراچی ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ کے رہنما اور حر جماعت کے معزز شخصیت پی آئی اے کے سابق مینیجر اور سابق چیف ایڈیٹر روزنامہ مھران حاجی خان محمد ھنگورجہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

01/11/2025

I gained 19,473 followers, created 14 posts and received 425 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

24/10/2025

پاکستان مسلم لیگ (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے کے کسانوں اور آبادکاروں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کاشتکار ھاری اور کسان سندھ بھر میں حکمرانوں کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب صوبے میں دھان کی فصل کا موسم عروج پر ہے، اس وقت حکومت کی جانب سے دھان کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے بجائے گندم کی قیمتوں کا اعلان کرنا کسان دشمن اور زراعت دشمن اقدام ہے۔ سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ سندھ کا ہاری پہلے ہی مصنوعی مہنگائی، بڑھتے ہوئے اخراجات اور غیر منصفانہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے، اور اب انہیں ایجنٹوں، ٹھیکیداروں اور کارخانہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر دھان کی امدادی قیمت کا اعلان کرے، کسانوں کے استحصال کا سلسلہ بند کرے، اور زرعی شعبے کو بحال کرنے کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے تاکہ سندھ میں زراعت کے شعبے میں بہتری آ سکے۔

21/10/2025

پیر صدرالدین شاہ راشدہ کے جنم دن پر مبارکباد

15/09/2025

سردار عبدالرحیم نے فقیر کلیم اللہ وسان کو حر جماعت کے چیف خلیفہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر صاحب پاگارا کا فقیر کلیم اللہ وسان کو حر جماعت کا چیف خلیفہ مقرر کرنے پر انہیں مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔ اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کی جانب سے فقیر کلیم اللہ وسان کو چیف خلیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ بہتر اور دوراندیشی پر مبنی ہے ۔ فقیر کلیم اللہ وسان حر جماعت کو مزید مظبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

10/09/2025

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات *سردار عبدالرحیم نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صدر پاکستان عارف علوی کی ہمشیرہ ڈاکٹر زعیمہ علوی کے انتقال* پر تعزیت اور اظہار افسوس کیا ہے

کراچی ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات *سردار عبدالرحیم نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صدر پاکستان عارف علوی کی ہمشیرہ ڈاکٹر زعیمہ علوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس* کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

05/09/2025

کراچی ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ نعیم فیروز پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا ناجائز فائدہ نہ لیا جاۓ۔فنکشنل لیگ کے کارکنان لاوارث نہیں ہے ہمیں تحفظ کرنا اچھی طرح سے آتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑی سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے کارکنان کو حراساں کیا جا رہا ہے مگر دشمن اپنے سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے سیاسی بونوں کو فنکشنل لیگ کی کراچی کی عوام میں مقبولیت برداشت نہیں ہے کیونکہ کے کراچی کی عوام پیر صاحب پگارا کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہوۓ فنکشنل لیگ میں شامل ہو رہے ہیں جو مخالفین کو برداشت نہیں اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آۓ ہیں انہوں نے کہا کہ شھید سورھیہ بادشاہ اور پیر صاحب پگارا سے محبت کرنے والے کبھی کسی سے نہیں ڈرتے ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Pmlf House
Karachi
021