22/10/2025
آج مورخہ 22 اکتوبر کو گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول ٹھارومینگل گوٹھ میں طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے معزز مہمانوں کو ہیڈ ماسٹر حنیف ساگر صاحب اور چیئرمین ایس ایم سی و صدر مینگل بلوچ ویلفیئر ایسوسی ایشن، شوکت علی مینگل نے روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن بابو عبد الخالق مرزا، ٹھارومینگل گوٹھ کے معزز سیاسی و سماجی رہنما میر ناصر مینگل، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالمجید کیانی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
شرکائے تقریب نے اس مثبت اور تعلیمی سرگرمی کو سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر اسکول انتظامیہ اور مینگل بلوچ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

15/09/2025
14/08/2025