24/09/2026
اورنگی ٹاؤن آفس میں جنرل ورکرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی رکن مسعود محمود، انچارج شعبہ خواتین مریم قریشی، جوائنٹ سی او سی و ڈسٹرکٹ ویسٹ انچارج عبدالحق، اراکینِ سی او سی کامران اختر و خرم فرحان، ٹاؤن آرگنائزر جمیل اختر، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ایم پی اے اعجاز الحق، اراکینِ ٹاؤن کمیٹی، شعبہ خواتین کی باجیاں، یوسی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں 4 اکتوبر کو آفتاب گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے خواتین کنونشن کی تیاریوں، انتظامات اور بھرپور شرکت کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔