Mohammad Waqas Ghazi

Mohammad Waqas Ghazi

Share

ShowbizPromoter/movie maker Model/Actor/Comedian/Event planer/Director/Producer/Writer, +92333368880

20/05/2025

انسان کا اپنے نفس کو پاک کر لینا بہت بڑا عمل ہے۔ اتنا بڑا کہ اللہ تعالیٰ نے گیارہ قسمیں کھا کے اس کو بیان کیا۔
بسم اللہ...
قسم ہے سورج کی
اور قسم ہے ا س کی دھوپ کی
اور قسم ہے چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے
اور قسم ہے دن کی جب وہ اسے روشن کرے
اور قسم ہے رات کی جب وہ اسے ڈھانپ لے
اور قسم ہے آسمان کی
اور قسم ہے اس کی جس نے اس کو بنایا
اور قسم ہے زمین کی
اور قسم ہے اس کی جس نے اسے بچھایا
اور قسم ہے نفس کی
اور قسم ہے اس کی جس نے اس کو درست کیا
پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی
بے شک وہ کامیاب ہوا
جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیا.
اور بے شک وہ برباد ہو گیا
جس نے اس کو آلودہ کر دیا۔ (سورہ الشمس آیات ۱۔۰۱)

15/05/2025

تُو میرے واسطے ،،، ممنوع پھل سہی لیکن
مجھے یہ دُھن ھے کہ ، میں ذائقہ چکھوں تیرا۔۔۔۔

23/02/2025

عشق میں جھوم نبضِ انالحق اکھاڑ دے
رقص بسمل سے سینہِ لولاک پھاڑ دے !

پردہ نہ کر افضال سے چھائی ہے دیوانگی
ایسی نظر اُٹھا كہ فرشتے بھی للکار دے !

ڈرتا ہوں تیرے عشق میں یہ خود پرستیاں
کدھرےمطلب نہ تیری آیت کُن کا بگاڑ دے !

سیدھا نہ کر ڈھولن ماہی ترچھی نگاہ کو
نظروں کا تیر میرے کلیجے میں گاڑ دے !

سائیاں تیرے حسن کی جادو بیانیاں
ہر جزو کہہ رہا ہے مجھے چھیڑ چھاڑ دے !

تذلیل نہ کر میری سوچوں کی عرش پر
اس جبین ناز کو اپنی چوکھٹ پہ وار دے !

مت بھیجنا قبر رند میں مُنکر نکیر کو
وہ بھی نہ تنگ آ كے کفن چیر پھاڑ دے !

تشکیل نہ دے افضال کو وحدت کی شاخ پر
بس اپنا دیوانہ کہہ كے دو عالم اُجاڑ دے !

19/02/2025

: انسان پر کبھی "راستہ بند نہیں" ہوتا ،

: یہ بات یاد رکھی جائے
کہ
" ہر دیوار کے اندر " دروازہ" ہے ، جس میں سے مسافر گزرتے رہتے ہیں ،
: مایوسیوں کی دیواروں میں
_____ " اس کی رحمت" أمید کے دروازے کھولتی" رہتی ہے ، ___

: "انتظار ترک نہ" کیا جائے ۔ " """""رحمت ہو گی ۔""""""""
" أمید کا چراغ جلے گا ۔
___ " وہ وقت جس کا انتظار ہے ،
___ " آئے گا بلکہ وہ وقت آ ہی گیا ۔۔۔۔۔
______" مایوسیوں کے بادل ️ چھٹ جائیں" گے ۔۔۔_____

: چراغاں ہو گا ،
: انسان انسان کے قریب آ جائے گا ،
: پتھر موم ہو جائے گا ،
: دل محبت سے معمور ہو جائیں گے ،
: پیشانیاں سجدوں سے سرفراز ہو جاہیں گی ،
: زندگی کو زندہ رہنے کا استحقاق مل جائے گا ،

" انسان مایوس نہ ہو ۔
___ کشتیاں جلا دی جائیں تو" کامیابی قریب" آجاتی ہے ،

: کامیابی یہی ہے
کہ
" زندگی کو وثوق مل جائے ،
" آرزوئیں پوری نہ ہوں
____ تو" بے آرزو رہنے کی آرزو پیدا" کر دی جائے ، ______
_____ یہی بڑی کامیابی ہے ، ______

: کامیابی کسی" نقطے کا نام نہیں" ،
: یہ "مزاج کا نام " ہے ،
: بڑے بڑے فاتحین جنگیں" ہارنے کے بعد" بھی
: _____ فاتحین ہی رہے ،______

: ہمارے پاس مثال موجود ہے ،
______ جسے اللہ تعالیٰ نے فتح مبین قرار دیا ۔۔۔۔ ____

: کربلا کی شکشت فتح کی بشارت ہے ۔
: ہم جسے "تاریکی سمجھ " رہے ہیں ،
: یہی کاذب تو" صبحِ صادق کا آغاز" ہے ۔۔
: چلتے چلیں ۔۔۔
: منزلیں خود ہی سلام کرینگی
: دنیا کے خلاف فریاد نہ کریں ،
: ____ کوشش کریں
کہ
: کوئی آپ کے خلاف فریاد نہ کرے ،
:___ دوسروں کو خوش کریں" خوشی خود ہی مل جائے گی ،
: ____ اور یہی جینے کا راز ہے ۔۔۔۔

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
مضمون: جواز ہستی ۔۔۔۔
کتاب :(حرف حرف حقیقت ۔۔۔۔۔۔ صفحہ 167)

19/02/2025

جو مُجھ میں بولتا ہے میں نہیں ہوں،
یہ جلوہ یار کا ہے میں نہیں ہوں،
کہا منصورؒ نے سُولی پہ چڑھ کر،
انالحق کی صدا ہے میں نہیں ہوں،
عبا پہنے ہوئے مٹی کی مورت
کوئی بہروپیا ہے میں نہیں ہوں،
میرے پردے میں آ کر اور کوئی،
تماشہ کر رہا ہے میں نہیں ہوں،
جو میں ہوتا خطا مُجھ سے بھی ہوتی،
مُجھے ڈر کاہے کا ہے میں نہیں ہوں،
جو بولے میخانے میں جا کے بیدمؔ،
وہاں نقشہ ہے میرا میں نہیں ہوں،
حضرت بیدم شاہ وارثیؒ

#درویش
♥️ ❍ ⎙ㅤ ⌲
ᴸᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢʰᵃʳᵉ

09/01/2025

AL HAMDU LILLAH For a Perfect soulmate

09/01/2025

میں وہ نہیں ہوں اب
جو تمہاری طرف بار بار دیکھوں گا
دیکھ دیکھ کر مسکراؤں گا
یا جان ہتھیلی پر رکھ کے
تمہارے پیچھے پیچھے چلوں گا
میں وہ ہوں
جو تمہاری طرف دیکھوں گا ہی نہیں
اگرچہ دیکھ لیا
تو نا ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھرے گی
نا آنکھوں میں کوئی چمک
بلکہ
میں دیکھوں گا
تمہیں سرد ،اجنبی لاپرواہ نظروں سے
جو تمہیں اپنے وجود کے اندر اترتی ہوئی محسوس ہوں گی
جن آنکھوں میں دیکھنے کی سکت تم
پیدا نہیں کر پاؤ گے
نا نظروں کی تپش سہہ سکو گے
مجھے اپنی انائیں تم سے کئی زیادہ پیاری ہیں!
🥀🌸🖤

25/11/2024

ایک شخص نے محمد وقاص غازی سے پوچھا محترم بھائی عشق کیا ہوتاھے____؟؟؟؟ ؟
محمد وقاص غازی نے ا س شخص کو غور سے دیکھا اور دھیمے لہجے میں پوچھا ۔۔___!!!
یہ بتاو بھوک کیا ہوتی ھے___!!!!؟؟؟؟

وہ شخص لاجواب ہوکر محمد وقاص غازی کا منہ دیکھنے لگا پھر محمد نے کہا جسے کبھی بھوک لگی ہی نہ ہواسے کوئی کیسے سمجھا جا سکتاھے کہ بھوک کیا ھے ___؟؟؟؟

اور جسے لگتی ھے اسے کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی کہ بھوک کیا ھےاس کا تو اندر بھوک بھوک کا ورد کرتا ھےاتنا کہہ کر محمد وقاص غازی گہری سوچ میں ڈوب گیا پھر آئستہ سے بولا ___!!!!

بابو ۔۔ بھوک نہ ہو تو کھانا بھی بوجھ بن جاتا جے اسی طرح عشق نہ ہو تو ایمان بھی بوجھ بن جاتا ھے اور انسان پہلی فرصت میں اس سے جان چھڑا لیتاھے____!!!

اللہ تعالی اور اس کے پیارے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے محبت نہ ہو تو فرائض اور سنتیں ایک بوجھ بن جاتے ہیں جن سے آگ کے ڈر کی وجہ سے ہی انسان عہدہ برآ ہوتا ھے جب کسی سے محبت ہو تو پھر اس کا نام سن کر جو راحت دل میں پیدا ہوتی ہے اس کا نام سکون قلب ھے____!!!!

الا بذکر اللہ تطمئن القلوب کا یہ مطلب ھے


اور لوگ اللہ اللہ اللہ کا ورد کر کے اس میں سے سکون نکالنا چاھتے ہیں کیا مجازی محبت میں محبوب کے تذکرے سے آپ کو سکون نہیں ملتا ____؟؟؟؟؟
وہ کہاں سے آتا ھے___!؟؟؟ ؟
اسی کنوئیں سے اللہ والا سکون بھی ملتا ھے مگر شرط پیار کی ھےاور جب پیار ہو جائے اور وہ اصلی والا پیار ہو تو محبوب کے رستے کی تکلیفیں بھی سکون دیتی ہیں گِلے پیدا نہیں کرتیں انسان عقل کی تخلیق نہیں عشق کی تخلیق ھے اللہ کو صاحب عشق مخلوق درکار تھی عشق ضرورت نہیں دیکھتا اس کے اپنے قواعد ہوتے ہیں جنت والے بھی ہیں اور جہنم والے بھی ہیں دائیں والے بھی ہیں اور بائیں والے بھی ہیں مگر آگے نکل جانے والے بھی ہیں و کنتم ازواجاً ثلاثہ
اور تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے اصحاب الیمین و اصحاب الشمال والسابقون السابقون یہ آگے نکل جانے والے ہی عشق والے ہیں جنت والوں کو نبی اپنی معیت میں جنت میں لے جائیں گے اور عشق والوں کو اللہ تعالی اپنے ساتھ لے کر جائے گا اللہ تعالی فرمائے گا جنہوں نے سب اعمال جنت کے لئے کیئے وہ جنت میں چلے گئے جنہوں نے جہنم والے کیئے وہ جہنم میں چلے گئے میرے لئے کرنے والو آؤ چلیں رب کی معیت میں چلیں گے یہ وہ مقام ہے جہاں کہنے والے کہتے ہیں کہ جہنم کے ڈر سے کرتے ہیں تو جہنم واجب کر دے جنت کی لالچ میں کرتے ہیں تو جنت حرام کر دے اے اللہ تعالی میں تو تجھے اس لئے سجدے کرتا ہوں کہ تو ہی تو ھے سجدوں کے قابل
یا جنت میں جو میرا حصہ ھے اے اللہ تعالی وہ اپنے دوستوں کو دے د و دنیا میں جو میرا حصہ ھےاے اللہ وہ اپنے دشمنوں کو دے دے میرے لئے تو تـُو اور تیری محبت ہی کافی ھے

ایمان سلامت ھر کوئی منگے عشق سلامت کوئی ھـُو !
ایمان منــگن شـــرماون عشقوں دل نوں غیرت ھوئی ھـُو
جس منزل نوں عشق پہنچاوے ایمانوں خبر نہ کوئی ھـُو
میرا عشـــق سلامت رکھیں ایمانـوں دیا دھــروئی ھو
محمد وقاص غازی

17/11/2024

پہچان چھوٹی ہو یا بڑی ✌️

پر اپنی ہونی چاہیۓ ...! 😌

14/11/2024

السلام علیکم..
بیشک حق۔۔

الہی آمین یا رب🙏🏼

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Defaince
Karachi
74900