UC11 Chakra Goth Korangi Town

UC11 Chakra Goth Korangi Town

Share

Official Page of UC11 chakra goth 🇱🇾

Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 02/06/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 11 کے نے نورانی بستی میں منشیات کے خلاف عوامی کھلی کچھری میں میں زمان ٹاؤن کے SHO ملک اشرف اعوان کے ہمراہ شرکت کی۔

جس طرح پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں نے اپنی عوام کے لیے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا پوری یوسی میں اسی طرح ہم یہ اعلان کرتے ہیں منشیات کے خلاف ہم بڑا کریک ڈاؤن کرینگے۔ (مرتضی علی میمن)

منشیات فروشوں میں خبردار کرتا ہوں تم لوگوں نے تباہی کی انتہا کردی اب تمہاری ایک نہیں چلیگی انشاءاللہ پوری یوسی اس ناسور مرض سے مکمل آزاد ہوجائیگی(مرتضی علی میمن)

عوامی کھلی کچھری میں یوسی 11 کے وائس چئیرمین علامہ عبدلغفور امجدی، یوسی 35 کے سابقہ صدر لالا قمرالدین، یوسی 11 یوتھ کونسلر وقار علی جانوری، سنئر رہنما ایس ایم ممتاز، افضل گدارو،سماجی شخصیت، اہلا علاقہ و پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔



Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 29/05/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 11 کے نے یوسی 36 کے صدر و یوسی 11 لیبر کونسلر علی نواز کوریجو کے ہمراہ وارڈ 3 گلی نمبر 1 کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دنوں سیوریج کے پائپ اتارے گئے , الحمداللہ سیوریج کا کام اپنی آخری مراحل پر ہے ۔

اس موقع پر کورنگی ٹاؤن یوتھ کونسلر ثناءاللہ میمن، یوسی 11 یوتھ کونسلر وقار علی جانوری اور یوسی 36 وارڈ 3 کے SVP علی مراد بلوچ بھی موجود

شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی🇱🇾


Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 18/05/2024

دعوے نہیں عملی کام

پاکستان پیپلز پارٹی 🇱🇾 کورنگی ٹاؤن یوسی 11 کے نے یوتھ کونسلر وقار علی جانوری کے ہمراہ وارڈ 3 گلی نمبر 1 کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دنوں سیوریج کے پائپ اتارے گئے , الحمداللہ آج باقائدہ سیوریج کی لائن ڈالنے کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے۔

یوسی 11 کو ماڈل یوسی بنانے کے لیے دن رات ترقیاتی کام کیے جاریے، جس میں عوامی دوست ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات کی کاوشوں اور خصوصی توجہ سے یوسی 11 میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں اہلے علاقہ میں خوشی کی لہر۔

شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی🇱🇾



Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 18/05/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 11 کے کی خصوصی ہدایت پر ریاست مدینہ ماڈل اسٹریٹ اور 16000 روڈ میں سندھ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے عملے نے مکمل صاف ستھرائی کا کام عمل میں لایا۔

شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی 🇱🇾

Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 17/04/2024

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات اور یوسی 11 سے یوسی 36 وارڈ 3 کے سابقہ کونسلر رئیس عیدو بلوچ اور لالا سدھیر بلوچ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وارڈ 3 میں درپیش پانی، سیوریج اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی

چئیرمین نے اپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی بالخصوص بلوچ محلہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم گفتگو بھی ہوئی۔



15/04/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 11 کے
عوامی منتخب چئیرمین نے یوسی کے تمام وارڈز کے مختلف گلیوں کا بارش کے بعد کی نکاسی آب و صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیئرمین مرتضی علی میمن کا کہنا تھا برسات کے فورا بعد کورنگی ٹاﺅن کا سینیٹری عملہ فوری طور پر حرکت میں آگیا تھا جس کی وجہ سے عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اور اپنے تمام کونسلرز کو سراہا جو بارشوں میں بھی عوامی خدمت میں مصروف رہے۔

وارڈ 1 کے کونسلر اشرف مالک بھٹی ، وارڈ 2 کونسلر عبدالحمید، چئیرمین زکوات کمیٹی چکراگوٹھ ابراہیم بلوچ اور وارڈ4 کونسلر سرجیت کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بہترین انتظامات پر چئیرمین کا شکریہ ادا کیا 🇱🇾

اس موقع پر کورنگی ٹاؤن یوتھ کونسلر ثناءاللہ میمن، یورھ کونسلر یوسی 11 وقار علی جانوری اور خیام بلوچ موجود۔

Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 18/03/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 11 اور وائس چئیرمین علامہ عبدالغفور امجدی نے نورانی بستی میں الکورنگی محترمہ بینظیر شہید یادگاری نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چئیرمین مرتضی علی میمن نے اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں انکی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہیں۔

آخر میں ونر اور رنرز اپ ٹیم آف ٹورنامنٹ کے انعامات کھلاڑیوں میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر کورنگی ٹاؤن یوتھ کونسلر ثنا ءاللہ میمن،وارڈ 1 کونسلر اشرف مالک بھٹی، وارڈ 2 کونسلر عبدالحمید و دیگر ساتھیوں نے شرکت کی



Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 10/03/2024

فری میڈیکل کیمپ / فری آئی کیمپ

سولنگی ویلفئیر کی جانب سے کورنگی چکرا گوٹھ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی ٹاؤن یوسی 11 نے فری میڈیکل کیمپ اکا دورہ کیا جہاں پر مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادوایات تقسیم کی گئیں اور آنکھوں کا بھی مفت چیک اپ کیا گیا.

چئیرمین مرتضی علی میمن نے کیمپ میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام خوش آئند ہے.

مردوں، خواتین بچوں سیمت سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں.

اس موقع پر کورنگی ٹاؤن پارلیمانی لیڈر تنویر عباسی صاحبہ، یوسی 11 یوتھ کونسلر وقار علک جانوری و دیگر بھی موجود۔



Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 23/02/2024

روشن کورنگی روشن مستقبل

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور کورنگی ٹاؤن چئیرمین نعیم شیخ کے تعوسط سے کورنگی ٹاؤن یوسی 11 کے نے 16000 روڈ یوسی 11 میں مزید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کروائی اور شب برات کی آمد سے قبل صاف صفائی کا عمل مکمل کروایا۔

Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 17/02/2024

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات اور کورنگی ٹاؤن یوسی 11 نے کورنگی ٹاؤن کے چیئرمین نعیم شیخ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا ہار پہنایا۔



Photos from UC11 Chakra Goth Korangi Town's post 16/02/2024

پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 11 کے اور وائس چئیرمین علامہ عبدالغفور امجدی نے نورانی بستی وارڈ 2، 16000 روڈ میں جمع ہونے والے سیوریج کے پانی کی نکاسی اپنی نگرانی میں کروائی۔

مخالفین اپنی عادت سے بعض نہیں آئے، سیوریج کی لائنز میں بلاک اور بوریاں ڈال کر عوام کو پریشان کیا گیا۔

شر پسند عوامی دشمن جتنے مشکلات پیدا کرلیں عوامی منتخب نمائندے عوام کی خدمت کرنے سے بعض نہیں آئنیگے🇱🇾

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Chakra Goth Korangi
Karachi