Ajaz Khan Swati

Ajaz Khan Swati

Share

پاکستان پیپلز پارٹی 🇱🇾
ممبر صوبائی اسمبلی سندھ 🇵🇰
پی ایس - 88 ڈسٹرکٹ ملیر کراچی 🏠

17/06/2025

سندھ اسمبلی / بجٹ سیشن 2025/2026 🇱🇾

17 جون 2025 🇵🇰

رُکن صوبائی اسمبلی 88-PS ملیر اعجاز خان سواتی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ ( 26-2025 ) کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آئیے، ہم سب مل کر صحیح طریقے سے سندھ کے لیے، کراچی کے لیے کام کریں۔
اگر ہم سب اسی بجٹ کو مؤثر انداز میں استعمال کریں، تو مجھے پوری اُمید ہے کہ آئندہ سال ہم اس سے بھی بہتر بجٹ پر کام کر رہے ہوں گے۔
ہر طرح کے اختلافات کو پیچھے رکھ کر، آئیں اپنے سندھ، اپنے کراچی کے لیے کام کریں۔

رُکن صوبائی اسمبلی 88-PS ملیر اعجاز خان سواتی نے اپنے دھواں دار خطاب میں مخالفین کو بھی اڑھے ہاتھوں لے لیا تاریخی چترول کے ساتھ ✌️

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾

-26



MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

Photos from Ajaz Khan Swati's post 22/11/2024

22 نومبر 2024 🇵🇰

جنرل ورکر اجلاس 🇱🇾

رکن صوبائی اسمبلی سندھ PS-88 ملیر اعجاز خان سواتی کی جانب سے 57ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان اور سٹی ایریا صدر و یوسی شرافی چیئرمین حسن بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی کچکول خان کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 30 نومبر کو 57ویں یوم تاسیس کے جلسہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تمام احباب نے جلسہ میں بھرپور شرکت کرنے کا عزم کیا اور استقبالیہ کیمپ لگانے کے لیے تجاویز پیش کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وائس چیئرمین ملیر ٹاؤن مزمل شاہ، یوسی شیرپاؤ وائس چیئرمین و سیکرٹری اطلاعات PS-128 نعیم عباسی, یوسی مجید کالونی وائس چیئرمین سیف کامل چشتی، سینئر رہنماء اورنگزیب خان، میاں بخت ترین، نسیم دیشانی، سید ولی اللّٰہ، عمران بہاری،یوسی مسلم آباد صدر اورنگزیب سواتی، اعجاز کاغانی، طارق جان، اقبال الدین، بابا شمس المنان، عابد بہاری، ٹاؤن ممبر حضرت علی گجر نے بھی شرکت کی۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

23/09/2024

23 ستمبر 2024 🇵🇰

پختون کلچر ڈے 🇵🇰

کراچی سمیت ملک بھر میں بسنے والے تمام پختون بھائیوں کو پختون کلچر ڈے بہت بہت مبارک ہو۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

21/09/2024

21 ستمبر 2024 🇵🇰

سالگرہ مبارک 🎂

‏عوام کی امید،
ملک کے روشن مستقبل کی نوید،
عوامی حقوق کی جدوجہد کے علمبردار اور جمہوریت کے محافظ فرزند شہید رانی، فرزند مرد حر آصف علی زرداری و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب کو انکی سالگرہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

17/09/2024

17 ستمبر 2024 🇵🇰

تمام اہلِ اسلام اور عاشقانِ رســــــــــــول ﷺ کو 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی مبارک ہو💕

"‏وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ°"

*جن کے آنے سے روشن زمانہ ہوا ♥️

*اُس نبی ﷺ کی ولادت پہ لاکھوں درود و سلام


MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

15/09/2024

سندھ اسمبلی 🇱🇾

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی سہولت مفت فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ، سندھ کابینہ نے منظوری دے دی۔

خدمت میں سب سے آگے پاکستان پیپلزپارٹی 🇱🇾

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

11/09/2024

11 ستمبر 2024 🇵🇰

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

قائد اعظم کی جدوجہد ایک ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے تھی جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق، معاشی و سماجی انصاف حاصل ہو۔

قائد اعظم کی زندگی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔

قائد اعظم محمد علی جناح جمہوریت اور آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے۔

قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کر کے موجودہ چیلنجز کا بخوبی سامنا کیا جا سکتا ہے۔

نفرت اور تقسیم کی سیاست ملک کی ترقی کے لئے زہر قاتل ہے۔

تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملکی مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں۔




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

Photos from Ajaz Khan Swati's post 10/09/2024

سندھ اسمبلی 🇱🇾

ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرزاق راجہ کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری و کامرس منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

Photos from Ajaz Khan Swati's post 10/09/2024

سندھ اسمبلی 🇱🇾

ممبر صوبائی اسمبلی محمد ساجد جوکھیو کو چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

Photos from Ajaz Khan Swati's post 10/09/2024

شیرپاؤ کالونی لانڈھی 🇱🇾

رکن صوبائی اسمبلی سندھ PS-88 ملیر اعجاز خان سواتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان کی زیر صدارت یوسی شیرپاؤ کالونی میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔

جس میں تنظیم الاعوان کے صدر جاوید اعوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور موجودہ تنظیم پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے تنظیم کے ساتھ چلنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء کچکول خان، سینیئر رہنماء نسیم دیشانی، یوسی شیرپاؤ کالونی وائس چیئرمین و سیکرٹری اطلاعات PS-128 نعیم عباسی, یوسی شیرپاؤ صدر ولی اللّٰہ، سینیئر کارکن صنم تنولی، ملک طارق اعوان، ذیشان شانی، بخت حسن، مختیار تنیو، عمران درانی، رحمان سعید، داؤد باغی، حسین دیشانی، شیر افضل عباسی، جمیل، سردار عتیق و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

Photos from Ajaz Khan Swati's post 10/09/2024

شیرپاؤ کالونی لانڈھی 🇱🇾

رکن قومی اسمبلی NA-230 ملیر سید آغا رفیع اللّٰہ، رکن صوبائی اسمبلی سندھ PS-88 ملیر اعجاز خان سواتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان نے مہران ہائی وے کے اطراف کی اور یوسی شیرپاؤ کالونی و گل احمد چورنگی کی گلیوں میں پیور بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔

تنظیمی عہدیداران، اہل علاقہ و معززین کے جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نچھاور کئے گئے۔

اس موقع پر یوسی شیر پاؤ کالونی وائس چیئرمین و سیکرٹری اطلاعات PS-128 ملیر نعیم عباسی، مشہور کاروباری شخصیت آرشد آرائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدیداران، ٹاؤن ممبرز دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

08/09/2024

یوسی 6 الکرم گلی 🇱🇾

رکن صوبائی اسمبلی سندھ PS-88 ملیر اعجاز خان سواتی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان اور سینیئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی کچکول خان نے یوسی 6 الکرم گلی میں شمولیتی پروگرام میں شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف اور مختلف جماعتوں سے آئے نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت کا اعلان اور پارٹی تنظیم کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان سواتی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ و سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر شاہجہان خان اور سینیئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی کچکول خان نے آنے والے تمام نوجوانوں کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر صدر یوسی داؤد چورنگی عمر ولی، جنرل سیکرٹری اعجاز کاغانی سیکرٹری اطلاعات راؤ محمد علی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تیمور سیٹھ، نائب صدر عنایت حسین شاہ، رحمان سعید، امان جدون، بلال خان و دیگر سماجی و سیاسی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔

چنو نئی سوچ کو 🇱🇾




MPA Ajaz Khan Swati 🇵🇰🇱🇾

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

No 1, Gul Ahmed Choranghi Landhi Malir
Karachi
75160