کیماڑی پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف بڑی کامیابی
SSP Faizan Ali, PSP. SSP Dist. Keamari
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SSP Faizan Ali, PSP. SSP Dist. Keamari, Government Official, SSP Keamari Office, SITE Area, Karachi.
ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا رات گئے جہان آباد میں گینگ وار ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپہ
09 ملزمان گرفتار، 50 کلو سے زائد منشیات، 04 عدد پستول، 20 عدد موٹرسائیکل، 20 عدد موبائل فون، ایک رکشہ اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد
گزشتہ رات بوقت 2200 بجے ضلع کیماڑی پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ گینگ وار ارشد پپو گروپ کے متعدد کارندے جہان آباد لاشاری محلہ میں واقع اڈے پر موجود ہیں۔ مزکورہ اطلاع پر ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد محمود کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو کارڈن کرکے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی۔
پولیس پارٹی نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اڈے پر موجود 09 ملزمان کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دوران کاروائی اڈے سے 50 کلو چرس ، آئس، کرسٹال، 04 عدد غیرقانونی پستول، 20 عدد موٹرسائیکلیں ، 20 عدد موبائل فون، ایک عدد رکشہ اور زرفروختگی رقم ایک لاکھ روپے برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت (1) بلال عرف بلا ولد محمد اقبال، (2) محمد مبارک ولد طفیل، (3) سمیر ولد عبدالرحمان، (4) سید مرین شاہ ولد میاں جان شاہ، (5) عامر سواتی ولد صلاح الدین، (6) علی یاسر ولد حاجی عبدالرحمان، (7) ماجد ولد اسلام الدین، (8) شعیب ولد فاروق، (9) جہانزیب ولد رفیق کے ناموں سے ہوئی جبکہ فرار ملزم کی شناخت اکرم ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے اور ملزمان شہر بھر میں منشیات کی سپلائی سمیت جہان آباد و ملحقہ علاقوں میں فروخت بھی کرتے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نشے کے عادی افراد کو چوری شدہ موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز کے عوسط نشہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ رکشہ منشیات سپلائی کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزمان پیشہ ور عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج زیل ہے۔
*بلال عرف بلا ولد محمد اقبال*
1. مقدمہ الزام نمبر 50/14بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ سول لائن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 144/220بجرم دفعہ 6/9C تھانہ محمود آباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 346/20بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ ٹیپو سلطان۔
4. مقدمہ الزام نمبر 157/21بجرم دفعہ23(i)A تھانہ محمود آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 24/23بجرم دفعہ392/397/34 تھانہ اٹلری میدان۔
6. مقدمہ الزام نمبر 96/23بجرم دفعہ381A تھانہ لانڈھی۔
*سمیر ولد عبدالرحمان*
1. مقدمہ الزام نمبر 927/21بجرم دفعہ 6/9B تھانہ تیموریہ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 1033/21بجرم دفعہ 6/9C تھانہ تیموریہ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 698/22بجرم دفعہ 353/324/34/7ATA تھانہ تیموریہ۔
4. مقدمہ الزام نمبر 700/22بجرم دفعہ23(i)A تھانہ تیموریہ۔
5. مقدمہ الزام نمبر 120/22بجرم دفعہ 9(I)3A تھانہ تیموریہ۔
6. مقدمہ الزام نمبر 1171/23بجرم دفعہ381A تھانہ گلستان جوہر۔
7. مقدمہ الزام نمبر 188/23جرم دفعہ392/397/34 تھانہ اقبال مارکیٹ۔
8. مقدمہ الزام نمبر 253/24جرم دفعہ 381A تھانہ پاپوش نگر۔
*سید مرین شاہ ولد میاں جان شاہ*
1. مقدمہ الزام نمبر 15/16بجرم دفعہ353/324/34 تھانہ پیرآباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 17/16بجرم دفعہ23(I)A تھانہ پیر آباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 145/20بجرم دفعہ 392/34 تھانہ اورنگی ٹائون۔
4. مقدمہ الزام نمبر 147/20بجرم دفعہ23(I)A تھانہ اورنگی ٹائون.
5. مقدمہ الزام نمبر 252/18بجرم دفعہ23(I)A تھانہ مومن آباد۔
6. مقدمہ الزام نمبر 359/16بجرم دفعہ تھانہ سائیٹ اے۔
*محمد مبارک ولد طفیل*
1. مقدمہ الزام نمبر 26/23بجرم دفعہ9(I)3A تھانہ سمن آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 95/24بجرم دفعہ353/324/34 تھانہ گلبرگ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 96/24بجرم دفعہ23(I)A تھانہ لیاقت آباد۔
4. مقدمہ الزام نمبر 08/17بجرم دفعہ تھانہ بلال کالونی۔
5. مقدمہ الزام نمبر 15/16بجرم دفعہ تھانہ گلبرگ۔
6. مقدمہ الزام نمبر 156/20بجرم دفعہ6/9b تھانہ گلبرگ۔
*عامر سواتی ولد صلاح الدین*
1. مقدمہ الزام نمبر 14/16بجرم دفعہ 6/9A تھانہ جمشید کوارٹر۔
2. مقدمہ الزام نمبر 428/17بجرم دفعہ 6/9B تھانہ گلستان جوہر۔
*جہانزیب ولد رفیق*
1. مقدمہ الزام نمبر 610/22بجرم دفعہ 6/9B تھانہ حیدری۔
2. مقدمہ الزام نمبر 451/23بجرم دفعہ380/457 تھانہ حیدری۔
*علی یاسر ولد حاجی عبدالرحمان*
1. مقدمہ الزام نمبر 135/15بجرم دفعہ23(i)A تھانہ گارڈن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 105/13بجرم دفعہ13Dتھانہ گزری۔
*ماجد ولد اسلام الدین*
1. مقدمہ الزام نمبر 199/19بجرم دفعہ 6/9B تھانہ کلاکوٹ۔
2. مقدمہ الزام نمبر 90/20 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ نیپئیر۔
*شعیب ولد فاروق*
1. مقدمہ الزام نمبر 78/21بجرم دفعہ 6/9B تھانہ شریف آباد۔
ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
*کیپٹن (ر) فیضان علی*
*ایس ایس پی ضلع کیماڑی کراچی۔*
04/04/2025
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کا غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی آبائی ملک منتقلی کے لئے قائم ہولڈنگ کیمپ (امین اسکاؤٹس ہال سلطان آباد) کا دورہ۔
ایس ایس پی کیماڑی نے غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔
ہولڈنگ کیمپ کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کئے جانے والے افراد کے لئے ٹرانسپورٹیشن، کھانے اور صحت کی سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
غیرملکی تارکین وطن کی تمام تر سہولیات، سیکیورٹی اور باعزت طریقے کے ساتھ آبائی ملک منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
_*Media Cell Keamari Police*_
31/03/2025
عید کی خوشیاں جوانوں کے سنگ
ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی جانب سے کیماڑی پولیس پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو دلی عید مبارک۔
ایس ایس پی کیماڑی نے آج صبح عید الفطر کی نماز جوانوں کے ہمراہ ادا کرنے کے بعد ضلع کا وزٹ کیا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے ضلع کا وزٹ کرکے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔
ایس ایس پی کیماڑی نے عید کے پر مسرت موقع پر فرائض منصبی پر مامور افسران و جوانوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔
_*Media Cell Keamari Police*_
30/03/2025
30/03/2025
مورخہ 30 مارچ 2025
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی جانب سے تمام ہم وطنوں کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہیکہ عید کی خوشی میں چاند رات کے موقع پر کچھ لوگ ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا اور غیرقانونی فعل کا ارتکاب کرتے ہیں۔
پولیس ضلع کیماڑی کی جانب سے اہلیان کیماڑی سے گزارش ہیکہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔
اپنی تھوڑی دیر کی خوشی اور غیرذمہ داری کی وجہ سے عید کے اس پر مسرت موقع پر کسی کا گھر نہ اجاڑیں۔
پولیس ضلع کیماڑی اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے چاک و چوبند ہے اور ایسے تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
_*Media Cell Keamari Police*_
مورخہ 29 مارچ 2025
*شہداء ہمارا فخر ہیں, ہم ہر غم و خوشی کے کے موقع پر انکے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں*
ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی شہدائے کیماڑی پولیس کے گھروں پر آمد، عید کے تحائف پیش کئے۔
شہدائے پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کی, انکے حالات زندگی کے بارے میں دریافت کیا، اہلخانہ / بچوں کو عیدی، مٹھائی، تحائف اور گلدستے پیش کئے اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔
ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر ضلع کیماڑی کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی عید کی مناسبت سے شہداء کے گھروں میں جا کر اہلخانہ سے ملاقات کررہے ہیں۔
_*Media Cell Keamari Police*_
ضلع کیماڑی پولیس کا پرانا گولیماراور جہان آباد میں گینگ وار و منشیات مافیا کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 06 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو سے زائد منشیات، 24 عدد شراب کی بوتلیں، 01 رائفل، 06 پستول، ایمونیشن، 02 مسروقہ کاریں، 08 مسروقہ موٹرسائیکل اور 14 عدد چیچس برآمد۔
15/03/2025
ضلع کیماڑی پولیس کا پرانا گولیماراور جہان آباد میں گینگ وار و منشیات مافیا کے خلاف گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 06 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو سے زائد منشیات، 24 عدد شراب کی بوتلیں، 01 رائفل، 06 پستول، ایمونیشن، 02 مسروقہ کاریں، 08 مسروقہ موٹرسائیکل اور 14 عدد چیچس برآمد۔
ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کاروائی۔
تین روز قبل سائیٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب پولیس انسپکٹر کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار۔
از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔۔
کراچی،فروری 04:-
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جرائم کے خلاف بہترین اور غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو زخمی ملزمان سمیت تین ملزمان کی پولیس مقابلے کے بعد گرفتاری پر ایس ایس پی کیماڑی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
واضح رہیکہ کہ گرفتار ملزمان نے تین روز قبل سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب رات گئے انسپکٹر حنیف شاہ کو فائرنگ سے شدید زخمی کردیا تھا۔
سابقہ وزیراعلی سندھ کے ہاؤس انچارج انسپکٹر حنیف شاہ کو زخمی کرنے والے تین ملزمان پولیس مقابلے کے بعد گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
دو ملزمان کو زخمی حالت میں جبکہ ایک کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیر قانونی پستول اور دو موٹر سائیکلیں برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
