Ranchor Line Karachi

Ranchor Line Karachi

Share

رنچھوڑ لائن شہر کا قدیم علاقہ ہے۔ جو تقریباََ 4 ایکڑ پر واقع ہے یہاں پر زیادہ تر تعداد مارواڑ سے آئے لوگوں کی ہے جو زمانہ قدیم سے یہاں آباد ہیں

08/11/2025

رامسوامی میں سیوریج کا نظام ابتری کا شکار

Photos from Ranchor Line Karachi's post 02/11/2025

Medical Help RanchoreLine 👇👇👇👇👇

Post Link Check the Comments 👇👇👇👇👇


24/10/2025

کام
ہم رنچھوڑ لائن میں رہتے ہیں امین میرا بھائی ہے۔بچپن سے ساتھ کھیلتے آئے ہیں اب ہم بڑے ہوگئے ہیں میں نے کمانا شروع کردیا ۔
اب چھوٹا بھائی ہاسپیٹل میں ہے اسے منہ کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔روز اس کے پاس جاتا ہوں مگر کام ایسا ہے مصروف زیادہ رہتا ہوں۔اب پابندی ختم ہوئی ہے تو گٹکا بنانا پھر شروع کردیا ہے۔

تحریر: ماجد فرید ساٹی

05/10/2025

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے

بشیر بدر

اس ہفتے کی مقبولِ عوام پوسٹ جس میں ہمارے گروپ کے سنئیر ممبر، مجیب صاحب، رنچھوڑ لائن کی مقبولِ زمانہ ہوٹل تقی نہاری کی یادوں کو تحریر کرتے ہوئے لکھتے ہیں
👇👇👇👇👇👇👇👇
پوسٹ کا لنک پہلے کمنٹس میں



01/10/2025

رنچھوڑ لائن پیپر والی گلی میں سپاہی اسکول تھا، جو بعد میں زہرہ میموریل اور زہرہ اکیڈمی کے نام سے چینج ہوا-
ایک پوسٹ جس پر 300 کمنٹس آچکے ہیں
پوسٹ کا لنک پہلے کمنٹ میں

20/09/2025

یونس مینشن

لگ بھگ ایک صدی پرانی عمارت یونس مینشن کو رنچھوڑ لائن کی سب سے پرانی عمارت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا- ذرد پتھروں سے تعمیر کی گی یہ بلڈنگ آس پاس کی سیمنٹ سریے کی موجودہ تعمیرات سے کہیں زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہے -
غیر تصدیق معلومات یہ بھی ہیں کہ، یہ عمارت کراچی کے تاریخی ورثہ عمارتوں کی فہرست میں بھی شامل ہے، ذرد پتھروں سے شھر میں رہائشی عمارتیں بنانے کا آغاز سنہ 1900 میں ہوا اور اگلے تیس سال تک ذرد پتھروں سے عمارتیں بنتی رہی -
یونس مینشن بھی چائنا کٹنگ کی زد میں آکر چھت کی طرف سے کچھہ عجیب دکھائی دیتی ہے ، کچھ فلیٹ مالکان نے کھڑکیوں کو کنکریٹ کی گیلریوں میں بدل کر عمارت کی خوبصورتی کو ماند کر دیا ہے -
یہ بات تو طے ہے کہ آنے والی نئی جنریشن اس طرح کی عمارتوں کو صرف تصاویر میں ہی دیکھ پائے گی، کیونکہ ہمیں ان تاریخی اثاثوں کی کوئی قدر نہیں -
پرانے وقتوں میں یونس مینشن کے نچلے حصے میں ایک وائن شاپ بھی موجود تھی ، جو بعد میں ایک وڈیو گیمز کی شاپ بنی، بیگ صاحب کی پان کی دکان ، کراچی میڈیکل اسٹور اور چینی ڈینٹل کلینک بھی یہاں مشہور تھے ، چائینیز ڈینٹل کلینک اب تک قائم ہے-

تحریر خرم فاروق

18/08/2025

دکانوں ٹھیلے ٹھیے اسٹالوں قبضہ گروپ مافیا نے ہمارے ، علاقے کو بھی اب ناقابلِ رہائش علاقہ بنا دیا ہے، نہ پارکنگ نہ چلنے پھرنے کی جگہ، بس ہر انچ پر قبضہ

Photos from Ranchor Line Karachi's post 31/05/2025

Free Summer Camp classes for Ranchore line Kids

28/04/2025

*کراچی:رامسوامی رنچھوڑ لائن کی عوام MAN MPA اور بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کرتی ہے کہ جی ایم کے الیکٹرک کو طلب کر کے سخت ہدایات دیں*

*آج صبح چھ بجے سے لائٹ بند ہے رام سوامی رنچھوڑ لائن کی عوام سے ظلم اور زیادتی بند کی جائے علاقہ مکین آئے روز فالٹ کے نام پر کے الیکٹرک نے گنڈا گردی اور بدمعاش شروع کر دی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام الناس کے لئے تکالیف کا باعث ہے،،،*

*گزشتہ روز صبح چھ بجے سے فالٹ کے نام پر بند کی گئی لائٹ 12گھنٹے گزر جانے کے بعد بحال نہ ہو سکی عوام کو پریشان کرنے کی کے الیکٹرک نے قسم کھالی رات میں لوڈشیڈنگ کے باعث اسٹریٹ کرائمز میں رام سوامی رنچھوڑ لائن میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،،،*

*عوام کا کہنا ہے کہ صبح بچوں کو اسکول جانے میں پریشانی ہے مزدور کام پر جانے کو پریشان ہے عوامی نمائندے بڑے بڑے وعدے کر کے غائب عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے دعوے کی حد تک محدود علاقہ مکین*

*خدارا خدارا اعلیٰ حکام سے گزارش ہے ظلم زیادتی بند کریں اور کے الیکٹرک کو لگام ڈالی جائے*

30/03/2025

عید الفطر کی نماز
علاقے کی مساجد کا عید کی نماز کا وقت عید گاہ/مسجد کے نام کے ساتھ کمنٹ کریں، جو جو آپ کے علم ہوں، تاکہ باقی افراد بھی مستفید ہوجائیں ، شکریہ

جامع مسجد صابری میں عید کی نماز انشااللہ ۸ (8) بجے ادا کی جائے گی
جامع مسجد عیدگاہ ایم اے جناح روڈ 8 بجے
جامع مسجد نجمہ لکھپتی چوک 6:45 پر
جامع مسجد صدیقیہ سیفی سوئٹ 7:15
جامع مسجد خلفائے راشدین گذدرآباد 7:30
جامع مسجد بادامی 7:45
جامع مسجد بانگی 8:00
جامع مسجد بیچ والی 8:30
جامع مسجد پاکستان 9:00

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Ranchore Located At Nishtar Road, Also Touches M. A Jinnah Road Through Eidgah & Jama Cloth Area
Karachi
74200