Please like this page and contact them for your book orders.
BookTree.pk Online book store. UrduBazar books online
یہاں آپ کو معیاری تحاریر اور پوسٹس وقت سے ساتھ ساتھ پڑھنے کو ملتی رہیں گی۔
Please like this page and contact them for your book orders.
BookTree.pk Online book store. UrduBazar books online
اردو ٹیکنالوجی ٹی وی : اردو ٹٹوریل فوٹو فنیا انڈراائڈ ایپلیکیشن اردو ٹیکنالوجی ٹی وی - اردونامہ بلاگ | اردونامہ فورم جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں
السلام علیکم
صبح بخیر... :)
کیا آپ اپنی نئی کھینچی گئیں تصاویر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ کی کوئی بہت ہی یادگار تصویر کسی وجہ سے خراب حالت میں ہے اور آپ اسے خود اپنی مرضی کے مطابق ٹھیک کرنے کے خواہش مند ہیں ؟
کیا آپ کچھ الگ الگ تصاویر کو باہم مکس کرکے اسے ایک پک کرنا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ مختلف رسائل میں ماڈلز وغیرہ کی تصاویر کو دیکھ کر سوچتے ہیں کاش آپ بھی اپنی تصاویر کو اسطرح بناسکتے ؟
کیا آپ تخلیقی ذہن کے مالک ہیں اور آپ فیس بک ٹویٹر پر مختلف شاعری کے ڈیزائن دیکھ کر سوچتے ہیں کاش آپ بھی ایسے ڈیزائن بنا سکتے ؟
کیا آپ خود ایک شاعر یا نثر نگار ہیں اور اپنے ہر شعر یا پوسٹ کیلئے ایک اچھے ڈیزائن کے خواہش مند رہتے ہیں ؟
کارٹون ایفکٹ، پینسل سکیچز، واٹر کلر ایفکٹ ،اور بہت سے دلچسپ کام آپ خود بھی کرسکتے ہیں ،
جی ہاں ، گرافک فوٹو ایڈیٹنگ کے سب سے بڑےاور پاور فل ٹول ایڈوب فوٹوشاپ کو اب آپ آن لائن کلاس لیکر سیکھ سکتے ہیں ،
نیٹ پر لاحاصل آوارہ گردی سے بہت بہتر کہ آپ روز اک گھنٹہ نکال کر صرف ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں فوٹوشاپ میں مہارت حاصل کریں وہ بھی پروفیشنل لیول پر ،
اور پارٹ ٹائم آن لائن یا آف لائن کام کرتے ہوۓ اپنی آمدنی میں اضافہ کریں یا پھر اپنی ذاتی اور قیمتی تصاویر کی ایڈیٹنگ کیلئے زندگی بھر دوسروں کی محتاجی سے نجات پائیں ،
آن لائن کلاس سے متعلق کچھ باتیں مندرجہ ذیل ہیں ،
مکمل کورس کی میعاد ڈیڑھ ماہ ہے ،
سکائپ پر سکرین شیرنگ آپشن کا استعمال کرتے ہوۓ پڑھایا جاتا ہے ،(یہ بالکل ایسا ہے گویا ہم ایک ہی کمپیوٹر پر ہوں )
دوران کورس ویب کیم کی قطعا'' کوئی ضرورت نہیں ہوتی ،آپ کو ایک عددنارمل ہیڈ فون یا پھر مائیک اور اسپیکر درکار ہوگا ،
زیادہ ہیوی سسٹم یا بڑے گرافک کارڈ کی بھی کوئی ضرورت نہیں،ایک نارمل پی فور پی سی پر رہتے ہوۓ آپ کام کرسکتے ہیں ،
علاوہ سنڈے کلاس روزانہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہوتی ہے
صبح آٹھ سے رات گیارہ کے درمیان کا کوئی بھی ایک گھنٹہ آپ مقرر کرسکتے ہیں
مزید معلومات کیلئے انباکس رابطہ فرمائیں یا مندرجہ ذیل نمبر پر
03013350636
،
سکندر حیات بابا
ساز، یہ کینہ ساز کیا جانیں
ناز والے نیاز کیا جانیں
کب کسی در کی جُبّہ سائی کی
شیخ صاحب نماز کیا جانیں
جو رہِ عشق میں قدم رکھیں
وہ نشیب و فراز کیا جانیں
پوچھئے مے کشوں سے لطفِ شراب
یہ مزا پاک باز کیا جانیں
حضرتِ خضر جب شہید نہ ہوں
لطفِ عمرِ دراز کیا جانیں
شمع رُو آپ گو ہوئے لیکن
لطفِ سوز و گداز کیا جانیں
جن کو اپنی خبر نہیں اب تک
وہ مرے دل کا راز کیا جانیں
جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے
آپ بندہ نواز کیا جانیں
طبیب بن کر جو آ گئے ہو ، میں نیم جاں تھا تو تم کہاں تھے؟؟
تمہاری الفت کی بے حسی پر ، میں نوحہ خواں تھا تو تم کہاں تھے؟؟
ہر ایک گل تھا خزاں رسیدہ ، کہ آگ ہر سو لگی ہوئی تھی
بہار آئی تو آ گئے ہو ، یہاں دھواں تھا تو تم کہاں تھے؟؟
لہو سے میں نے دیئے جلائے ، تو پھر کہیں سے سحر بھی آئی
اندھیرا جب تک طویل راتوں کا حکمراں تھا تو تم کہاں تھے؟؟
شعور گفتار آ گیا ہے نہ میرے لہجے میں زہرگھولو
مجھے اب اپنی زباں ملی ہے میں بے زباں تھا تو تم کہاں تھے؟؟
03/10/2014