Chairman Mir Nawab Mengal

Chairman Mir Nawab Mengal

Share

Chairman of "ALL PAKISTAN MAZDA TRUCK GOODS TRANSPORT ASSOCIATION"

02/04/2026

آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میر حاجی نواب مینگل نے ہزار گنجی کے علاقے میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش سنگین مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین میر نواب مینگل نے ہزار گنجی میں موجود ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور برادری کو درپیش مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مزدا ٹرک کے لیے مناسب روٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پارکنگ کے مناسب انتظام نہ ہونے سے بھی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں صفائی کے فقدان کی وجہ سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے وقت اور ایندھن دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔
چیئرمین میر نواب مینگل نے ایمبولینس سروس کی عدم دستیابی اور مسجد کی کمی کو بھی اہم مسائل قرار دیا اور کہا کہ یہ بنیادی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ ٹرانسپورٹرز کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔
اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی طور پر ایس پی ٹریفک کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے، تاکہ زمینی حقائق کے مطابق مسائل کو سمجھ کر ان کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے چیئرمین کی باتوں کو غور سے سنا اور یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر چیئرمین میر نواب مینگل نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ہزار گنجی کے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل ہو جائیں گے۔آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میر نواب مینگل مرکزی نائب صدر حاجی رحیم داد مرکزی نائب صدر غلام دستگیر شاہ بلوچستان کہ صوبائی چیئرمین حاجی اختر محمد سینئر وائس چیئرمین حضرت بروہی وائس چیئرمین نور علی بڑیچ صوبائی قائم مقام صدر میر عدنان لہڑی صوبائی نائب صدر شمس اللہ بڑیچ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک وقار لہڑی نائب صدر نجیب اللہ بڑیچ ضلع کوئٹہ کے صدر نادر شاہوانی صدیق لالا ودیگر صوبائی نائب اول اسد اللہ رخشانی ٹرانسپورٹرز موجود تھے رپورٹ ایڈیٹر حمزہ مشوانی

02/04/2026
Photos from Today in Quetta offical's post 02/04/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Gulshan E Maymar
Karachi
75340

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00