21/05/2026
🚨 بڑھتی ہوئی ڈکیتیاں، اسٹریٹ کرائم اور بدامنی ناقابلِ برداشت 🚨
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے صدر فضل ربی خان یوسف زئی اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن خان یوسف زئی نے ضلع ملیر، خصوصاً مظفرآباد کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، کیٹل کالونی، بھینس کالونی موڑ اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائم اور بدامنی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ عوام خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور متعلقہ ایس ایچ اوز سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
📌 مطالبات:🔺 ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔🔺 جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔🔺 متاثرہ علاقوں میں پولیس گشت بڑھا کر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
✊ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
جاری کردہ
جاری کردہ سوشل میڈیا ٹیم عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر
18/05/2026
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے صدر
فضل ربی خان یوسفزئی
کی مسلسل محنت، انتھک جدوجہد، بے شمار قربانیوں اور عوامی خدمت کے جذبے کے اعتراف میں
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس
کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا نہ صرف ان کی شخصیت اور قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے بلکہ یہ پورے ضلع ملیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے لیے بھی باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔
فضل ربی خان یوسفزئی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی، مظلوموں کی آواز بلند کی اور باچا خان بابا کے عدم تشدد، خدمت اور بھائی چارے کے فلسفے کو عملی طور پر آگے بڑھایا۔ ان کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر ایک مضبوط، منظم اور متحرک قوت بن کر ابھری ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی جذبے، خلوص اور محنت کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
جاری کردہ سوشل میڈیا ٹیم عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر
18/05/2026
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے ضلعی صدر فضل ربی یوسفزئی اور جنرل سیکریٹری عبدالرحمان خان یوسفزئی نے اپنے وفد کے ہمراہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس محمد علی یوسفزئی نے فضل ربی یوسفزئی کی سیاسی، سماجی اور انسانی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
تقریب کے دوران محمد علی یوسفزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ اور خدمت انسانیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
نشر واشاعت
اے این پی سندھ
18/05/2026
عوامی نیشنل پارٹی یو سی شاہ لطیف ٹاؤن کے لیے ایک بڑا اعزاز
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ملیر کے صدر اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
محمد علی یوسفزئی اور ان کی ٹیم نے معزز مہمانوں کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ تقریب کے دوران فضل ربی یوسفزئی کی سیاسی، سماجی اور انسانیت کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نے محمد علی یوسفزئی اور ان کے ساتھیوں کو میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی، جسے محمد علی یوسفزئی نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں سیاسی اور سماجی پلیٹ فارم کو مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں اور ٹیم ممبران نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ انسانیت کی بے لوث خدمت اور مظلوم عوام کی آواز بننے کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
"ہم بنیں گے مظلوم کی آواز"
جاری کر سوشل میڈیا ٹیم نیشنل پارٹی ضلع ملیر