سندھ کے وزیر زراعت محمد بخش خان مہر کا گندم کی کاشت کرنے والے کسانوں کے لئے سپورٹ پالیسی پر اہم بیان
آئی ایم ایف کی وجہ سے گندم، چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائز نہیں مل سکی تھی، وزیر زراعت سندھ
کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے صوبائی، ضلعی اور تپہ دیھ سطح پر مانیٹرنگ و سپر ویژن کمیٹیاں قائم کردی گئیں، وزیر زراعت سندھ
رجسٹریشن کا عمل بینظیر ہاری کارڈ ڈیٹا بیس، شناختی کارڈ اور لینڈ ریونیو ریکارڈ کے ذریعے شروع ہوگا، سردار محمد بخش مہر
کراچی: سندھ کے وزیر برائے زراعت کی تمام زرعی فیلڈ اسسٹنٹ کو ایک ماہ کے اندر کسانوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی: سندھ میں صوبائی سطح پر محکمہ زراعت کے ڈی جیز کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی گئی، وزیر زراعت سندھ
کراچی: پیکیج کے تحت 1 سے 25 ایکڑ تک کے 4 لاکھ 11 ہزار کسانوں کو کھاد اور یوریا فراہم کیا جائے گا، سردار محمد بخش مہر
کراچی: سندھ میں 22 لاکھ 62 ہزار ایکڑ زمین پر گندم کاشت ہوگی، جن کو ہم سہولت دے رہے ہیں، سردار محمد بخش مہر
کراچی: گندم اگاؤ پروگرام کے تحت فی ایکڑ ہاری کو 24 ہزار 700 روپے دیے جائیں گے، سردار محمد بخش مہر
کراچی: گندم کی کاشت کے لیے سندھ حکومت کسانوں کو 58 ارب روپے فراہم کرے گی، سردار محمد بخش مہر
کراچی: تصدیق کے بعد سندھ حکومت DAP کی تقسیم نومبر 2025 تک مکمل کرے گی، وزیر زراعت سندھ
کراچی: یوریا کے باقی دو بیگ تصدیق شدہ کسانوں کو 20 جنوری 2026 کےبعد کاشت کی تصدیق پر ملیں گے، وزیر زراعت سندھ
کراچی: زرعی افسران کی 90 دن تک چھٹیاں منسوخ، ہفتے کو بھی محکمہ زراعت کے دفاتر کھلے رہیں گے، وزیر زراعت سندھ
کراچی: سندھ واحد صوبہ ہے جو ہر مشکل وقت میں کسانوں کو سبسڈی فراہم کرتا ہے، وزیر زراعت سندھ
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ سندھ کے کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے، وزیر زراعت سندھ
کراچی: سندھ کے کسان جلد از جلد خود کو محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ کروائیں اور فائدہ حاصل کریں،سردار محمد بخش مہر
Minister Sardar Muhammad Bux Khan Mahar.
Minister Agriculture,Enquires & Anti-Corruption Establishment, Sport & Youth Affairs Govt Of Sindh.
کراچی
17 ستمبر 2025
سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی تربیت شروع کردی
کراچی:موسمیاتی تبدیلی زرعی شعبے کے لیے بڑا خطرہ ہے، فصلیں متاثر اور کسان نقصان اٹھا رہے ہیں،وزیر زراعت
کراچی:اس اقدام سے ناصرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، وزیر زراعت
کلائمٹ سمارٹ ایگریکلچر منصوبہ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن کے تحت شروع کیا گیاہے،سردار محمد بخش خان مہر
کراچی:کسانوں کو فصل کی پیداوار، پودے کی اونچائی، کیڑوں کے خاتمہ اور کم پانی پر فصل لگانے کے طریقے سکھائے جارہے ہیں،وزیر زراعت
کراچی:یہ منصوبہ 5 سالہ ہے اور 2028 تک جاری رہے گا،وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر
کراچی:منصوبے میں 180 فیلڈ اسکول قائم کیے جائیں گے اور4500 کسانوں کو تربیت دی جائے گی، صوبائی وزیر
کراچی:رواں سال پہلے مرحلے میں 750 کسانوں کو جدید زرعی طریقوں کی تربیت دی جارہی ہے،سردار محمد بخش خان مہر
کراچی:سکھر،میرپورخاص اور بدین میں 30 ڈیمو پلاٹس اورفیلڈ اسکولز قائم کیے گئے ہیں،سردار محمد بخش خان مہر
15/09/2025
سردار محمد بخش خان مہر کا تعلیم کے میدان میں شاندار قدم –
ضلع گھوٹکی میں 48 نئےدو کمروں پر مشتمل اسکولوں کی تعمیر
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ سردار محمد بخش خان مہر نے ہمیشہ اپنے علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے گھوٹکی ضلع کے مختلف تعلقوں میں 48 نئے دو کمروں پر مشتمل اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کروائی ہے
یہ قدم نہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ والدین کے خوابوں کو بھی حقیقت کا روپ دے گا۔ سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت عوام دوست، ترقی پسند اور خدمت پر مبنی سیاست کی بہترین مثال ہے۔
اسکول نمبر وار فہرست
1. GBPS - SOKKRO NOORANI (Khangarh)
2. GBPS - DAIM MAHAR (Khangarh)
3. GBPS - MITHO MACHHI (Khangarh)
4. GBPS - GHULAM HYDER MAHAR (Khangarh)
5. GBPS - PATHAN KHAN PANYAR (Khangarh)
6. GBPS - MUHAMMAD YOSIF MAHAR (Khangarh)
7. GBPS - QAIM BUK (Khangarh)
8. GBPS - SUJAWAL MAHAR (Khangarh)
9. GBPS - PHULLO FAQIR MAHAR @ GHAZI MACHHI (Khangarh)
10. GBPS - ABDUL RAHEEM GADANI (Khangarh)
11. GBPS - MUHAMMAD SHARIF MANGRIO (Khangarh)
12. GBPS - HAJI KHAN MAHAR (Khangarh)
13. GBPS - KHAMISO MAHAR (Khangarh)
14. GBPS - AMIR BUX KHAN GABOLE (Khangarh)
15. GBPS - HAJI RAHMATULLAH KHAN GABOLE (Khangarh)
16. GBPS - GULAB LALU @ KOURO GABOLE (Khangarh)
17. GBPS - QUTUB ABAD GADANI (Khangarh)
18. GBPS - MUHAMMAD YAQOOB MAHAR (Khangarh)
19. GBPS - GODHO SOOMRO (Khangarh)
20. GBPS - DIN MUHAMMAD SODHRO (Khangarh)
21. GBPS - KHUDA BUX MANGRIO (Khangarh)
22. GBPS - HAJI ABDUL SAMI CHACHAR (Khangarh)
23. GBPS - GHULAM HUSSAIN CHACHAR (Khangarh)
24. GBPS - ALI NAWAZ KHAN MAHAR (Khangarh)
25. GBPS - SONO QAZI (Khangarh)
26. GBPS - MOULAN BHANBHRO (Khangarh)
27. GBPS - SAGARDO MAHAR (Khangarh)
28. GBPS - PIR BUX MANGRIO (Khangarh)
29. GBPS - HAJI GAREEBO MALIK (Khangarh)
30. GBPS - AHMED KHAN FAROOQUI (M. Mathelo)
31. GBPS - ARZ MUHAMMAD MAHAR (M. Mathelo)
32. GBPS - DADAN KHAN LUND (M. Mathelo)
33. GBPS - MIANI MUHAMMAD HASSAN MAHAR (M. Mathelo)
34. GBPS - SOBHIARO LUND (M. Mathelo)
35. GBPS - MIR PITAFI (M. Mathelo)
36. GBPS - NANDAK KHAN LUND (M. Mathelo)
37. GBPS - LAL PITAFI (M. Mathelo)
38. GBPS - KHAIR MUHAMMAD LUND (M. Mathelo)
39. GBPS - MUHAMMAD YOUSIF CHACHAR (Ghotki)
40. GBPS - AMIR BUX KOLACHI (Ghotki)
41. GBPS - GHULAM RASOOL MAHAR (Ghotki)
42. GBPS - ALLAH BUX KALADI (Ghotki)
43. GBPS - MUHAMMAD PATHAN OGAHI (Ghotki)
44. GBPS - KHALIQ DINO CHACHAR (Ghotki)
45. GBPS - JAN MUHAMMAD PATI (Ghotki)
46. GBPS - ALI BUX SHAHANI (Ghotki)
47. GBPS - AYOUO KHAN SHAHANI (Ghotki)
48. GBPS - DILAWAR MAHAR (Daharki)
سردار محمد بخش خان مہر کی سیاست ہمیشہ خدمت، ترقی اور عوامی بہبود کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے ہر شعبے میں عوام کے مسائل کو ترجیح دی ہے اور تعلیم کے شعبے میں یہ قدم ان کی روشن سوچ اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ضلع گھوٹکی کی عوام فخر سے کہتی ہیں کہ:
“جہاں سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت ہو، وہاں ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلتے ہیں۔”
گھوٹکی خانگڑھ
یونین کونسل بھیٹور کی عوام کے ساتھ سردار محمد بخش مہر کی ملاقات،عوام نے ترقیاتی اقدامات کو تاریخی قرار دیا گیا
وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے آج یونین کونسل بھیٹور، تعلقہ خانگڑھ کی عوام سے ملاقات کی اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر عوام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد بخش خان مہر نے علاقے کی خدمت اور ترقی کے جو کام کیے ہیں وہ تاریخ میں اپنی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سردار صاحب نے عوامی مسائل کو جو دلجمعی اور سنجیدگی سے حل کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر، پانی و صحت کے منصوبے اور دیگر عوامی سہولیات سردار محمد بخش خان مہر کی عوامی سوچ اور خلوص کی عکاسی کرتی ہیں۔ عوام نے سردار صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور محنت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عوامی مسائل سننے کے بعد سردار محمد بخش خان مہر نے مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس حکام کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور ہدایت دی کہ علاقے میں گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
14/08/2025
سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
کراچی:وزیر کھیل سندھ کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا
کراچی:وطنِ عزیز کے لیے جان دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، سردار محمد بخش خان مہر
کراچی:سرحدوں کے محافظ ہمارے فخر ہیں، وزیر کھیل سندھ
معرکہ حق جشن آزادی
کراچی 4 اگست 2025
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پی ایف میوزیم میں پولیس شہدا کے پروگرام میں شرکت ؛
تقریب میں وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار،وزیر ماہی گیری محمد علی ملکانی، ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سندھ حکومت کی ترجمان محترمہ ہیر سوھو، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس افسران و دیگر شریک؛ ترجمان
04/08/2025
جشن آزادی معرکہ حق 🇵🇰/
“ہمیں آزادی تحفے میں نہیں ملی، بلکہ ایک معرکہ لڑ کر حاصل ہوئی۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو ترقی، امن اور انصاف کا گہوارہ بنائیں۔”
سردار محمد بخش خان مہر
01/08/2025
جشن آزادی معرکہ حق
"وطن کی مٹی سے وفا کرنے والے کبھی شکست نہیں کھاتے
کیونکہ وہ قومیں مر کر بھی زندہ رہتی ہیں جو اپنے وطن
سے محبت کرتی ہیں!"
پاکستان زندہ باد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
