12/04/2026
بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے تین اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹ گارڈ کے اہلکار معمول کے مطابق سمندری حدود میں سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائک افضل، سپاہی جمیل اور سپاہی عمر شامل ہیں، جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

03/04/2026
27/03/2026
26/03/2026
23/03/2026