26/03/2026
وزیرِ زراعت، اینٹی کرپشن، کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے تحصیل ڈہرکی سے آئے ہوئے عوامی وفد سے خانگڑھ میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر سردار محمد بخش خان مہر کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام کو جلد ترقیاتی اسکیموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ بنیادی سہولیات کی بہتری ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی خانگڑھ عبدالرزاق خان مہر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
22/03/2026
سردار علی نواز خان مہر المعروف سردار راجا خان مہر، سردار علی نواز خان گھوٹو، علی انور خان مہر، حسن نواز خان مہر، سید اللہ وڌایو شاہ، سردارزادہ محمد نواز خان گھوٹو اور دیگر معزز شخصیات کی عید کے موقع پر مہر ہاؤس خانگڑھ آمد۔
اس موقع پر وزیر زراعت و کھیل حکومت سندھ سردار محمد بخش خان مہر اور سردارزادہ بنگل خان مہر سے ملاقات کی گئی، جس میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
03/03/2026
کراچی
03 مارچ 2026
سندھ سیکریٹریٹ
وزیر زراعت، اینٹی کرپشن و کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے چیئرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفقار علی شاہ اور سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر سے وزیر اوقاف سندھ سید ریاض شاہ شیرازی نے بھی ملاقات کی، جس میں ضلع ٹھٹہ کے کھیلوں اور زرعی سیکٹر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر سے ضلع گھوٹکی سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے افراد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کو مسائل کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔
15/01/2026
اسلام آباد (15 جنوری 2026): ایوانِ صدر میں “سندھ کی تبدیلی کی کہانی” کے عنوان سے ایک جامع بریفنگ منعقد ہوئی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحت، تعلیم، زراعت، آبپاشی، انفراسٹرکچر، توانائی، معیشت، امن و امان، سماجی تحفظ، زرعی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ اور گورننس سمیت تمام شعبہ جات میں سندھ حکومت کی نمایاں پیش رفت اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ تقریب میں سفارتی نمائندگان، کاروباری برادری، میڈیا اور صوبائی وزیر زراعت، کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر نے شرکت کی