Rescue 1122 KIHD Station District Central

Rescue 1122 KIHD Station District Central

Share

Life saving force

30/12/2025

تاریخ: 30 دسمبر 2025
جگہ: ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی
PM وقت 02:00

کراچی: بفر زون سیکٹر 16 میں لڑکے کا کنویں میں گرنے کا واقعہ پیش ایا.

کراچی: حادثے کی جگہ پر ریسکیو ٹیمیں روانہ۔

کراچی: سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ریھبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ھوتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

کراچی: ریسکیو ڈبل 1122 کی ٹیم نے لڑکے کو با حفاظت کنویں سے نکالا اور طبعی امداد دی اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنس میں ہاسپٹل شفٹ کر دیا

منجانب:
میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD ضلع وسطیSindh Emergency Rescue Service Sindh Government Provincial Disaster Management Authority (PDMA), Sindh

25/12/2025

“No nation can rise to the height of glory unless its citizens are ready to serve humanity with discipline, courage, and selfless devotion.”

— Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.

On the birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah (25 December), Sindh Emergency Rescue Service (Rescue 1122) pays tribute to the Father of the Nation by reaffirming its steadfast commitment to humanitarian service, courage, discipline, and selfless dedication — principles that continue to guide our lifesaving mission.

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 06/11/2025

بتاریخ: 06/11/2025
بروز: جمعرات
بمقام: نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول، ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ٹیم روانہ کی گئی۔

فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور بعد میں کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD، ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

31/10/2025

Sindh Emergency Rescue Service, Rescue 1122, District Central (KIHD Station) actively participated in a fire evacuation drill at LuckyOne Mall to assess emergency readiness and enhance public safety response.

Sindh Emergency Rescue Service
Sindh Government

24/10/2025

24 اکتوبر 2025
آج بروز جمعہ، ریسکیو 1122 کے شہید اہلکار محمد اویس کے چالیسویں دن کی قرآن خوانی کا انعقاد ڈسٹرکٹ اسٹیشن KIHD پر کیا گیا۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کی چیف آپریٹنگ آفیسر نے بھی شرکت کی اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔
شہید محمد اویس کی والدہ، بھائی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ریسکیو کے تمام شہداء اور بالخصوص شہید محمد اویس کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
ریسکیو 1122 کا یہ عزم ہے کہ وہ اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھے گا اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 10/10/2025

بتاریخ: 10/10/2025
بروز: جمعہ
بمقام: لیاری ایکسپریس وے کے قریب پل میں دو روز سے پھنسے ہوئے ایک شخص کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ریسکیو ٹیم روانہ کی۔

ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر مکمل سیفٹی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے پھنسے ہوئے شخص کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ مذکورہ شخص نشے کا عادی بتایا جاتا ہے، جو گزشتہ دو دن سے پل میں پھنسا ہوا تھا۔ آج مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔

میڈیا سیل انچارج
ریسکیو 1122
اسٹیشن KIHD، ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 05/09/2025

بتاریخ: 03/09/2025
بروز: بدھ
بمقام: نارتھ ناظم آباد، ضیاء الدین چورنگی کے قریب مٹی میں پھنسے ہوے ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاح۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ٹیم روانہ ہوئی۔

اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع 1 ایمبولینس اور 1 اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پورے ایریا کو سیل کیا گیا ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد لاش کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 01/09/2025

بتاریخ: 30/08/2025
بروز: اتوار
بمقام: نیو کراچی، سیکٹر 5، MCB بینک کے قریب سلنڈر کی دکان میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ٹیم روانہ کی گئی۔

فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری طور پر ریسپانس کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا۔ تقریباً 3 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کی ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD، ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

30/08/2025

Sindh Emergency Rescue Service
Provincial Disaster Management Authority (PDMA), Sindh
Sindh Government

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 29/08/2025

بتاریخ: 29/08/2025
بروز: جمعہ
بمقام: میلڈ اسٹون ایکسیلنسی بلاک F، نارتھ ناظم آباد، کیفاياه سپر اسٹور کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں سلنڈر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ٹیم روانہ کی گئی۔

فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا آگ کچن میں لگے تھے اور بعد میں کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD، ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 27/08/2025

بتاریخ: 27/08/2025
بروز: بدھ
بمقام: فیڈرل بی ایریا، رافا ا آم ہسپتال کے قریب ایک گھر کے الیکٹرک پینل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی۔

فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کیا اور -K- الیکٹرک سے رابطہ کرکے بجلی بند کروائی۔ بعد میں فائر ایکسٹینگشر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD، ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

Photos from Rescue 1122 KIHD Station District Central 's post 26/08/2025

بتاریخ: 26/08/2025
بروز: منگل
بمقام: اسٹار مل سائیڈ ایریا، حبیب چورنگی گیٹ نمبر 3 کے قریب کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ اسٹیشن سے ٹیم روانہ کی گئی۔
فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا۔

فیکٹری کو آگ نے مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ 7 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور بعد میں کولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا سیل انچارج
اسٹیشن KIHD، ڈسٹرکٹ وسطی و غربی

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Ali Murtza Road
Karachi