Abidi Corner

Abidi Corner

Share

پاکستان کھرب پتی لوگ نہیں عام لوگ ہی بچا سکتے ہیں۔

05/02/2026

پی پی اپنی حکومت کے ہوتے بھی بدمعاشی کرہی ہے ؟

05/02/2026

کچھ تو پڑھئے کہ لوگ کہتے ہیں:
"آج غالبؔ غزل سرا نہ ہوا"
kuchh to parhiye ke log kehte hain:
"aaj Ghalib ghazal‑sara na hua"
कुछ तो पढ़िए कि लोग कहते हैं:
"आज ग़ालिब ग़ज़ल-सरा न हुआ"
Read something at least, for people are saying:
“Today Ghalib did not compose a ghazal.”

05/02/2026
05/02/2026

ہم نے سب شعر میں سنوارے تھے
ہم سے جتنے سخن تمہارے تھے

رنگ و خوشبو کے حسن و خوبی کے
تم سے تھے جتنے استعارے تھے

تیرے قول و قرار سے پہلے
اپنے کچھ اور بھی سہارے تھے

جب وہ لعل و گہر حساب کیے
جو ترے غم نے دل پہ وارے تھے

عمر جاوید کی دعا کرتے
فیضؔ اتنے وہ کب ہمارے تھے

فیض احمد فیض

05/02/2026

شفق کی راکھ میں جل بجھ گیا ستارۂ شام (ردیف .. ے)
فیض احمد فیض

شفق کی راکھ میں جل بجھ گیا ستارۂ شام
شب فراق کے گیسو فضا میں لہرائے

کوئی پکارو کہ اک عمر ہونے آئی ہے
فلک کو قافلۂ روز و شام ٹھہرائے

یہ ضد ہے یاد حریفان بادہ پیما کی
کہ شب کو چاند نہ نکلے نہ دن کو ابر آئے

صبا نے پھر در زنداں پہ آ کے دی دستک
سحر قریب ہے دل سے کہو نہ گھبرائے


#مأخذ :
#کتاب : Nuskha Hai Wafa (Pg. 135)

05/02/2026

سیاسی شعور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اپ اپنے مسائل چھوڑ کر بیانیہ کی جنگ میں لگیں اور ایک لیڈر کے پیچھے ذلیل و رسوا ہوتے رہیں جو کہ اقتدار میں ا کر سرمایہ داروں کو ہی فائدہ پہنچائے۔۔ ؟

05/02/2026

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi