The Governor Sindh

The Governor Sindh

Share

This account is being managed by the Sindh Governor’s Press Office to share updates.

Syed Muhammad Nehal Hashmi has taken oath as the 35th Governor of Sindh on 13th March 2026, under Article 101 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan. Syed Muhammad Nehal Hashmi, 35th Governor of Sindh

Syed Muhammad Nehal Hashmi is serving as the 35th Governor of Sindh, a constitutional position based in Karachi, responsible for representing the federation at the provincial level and ensuring institutional harmony.

31/05/2026

روضہ رسول ﷺ پر حاضری میری زندگی کی عظیم سعادت ہے، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی
گورنر سندھ نے مدینہ منورہ کی روح پرور فضا میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں

کراچی/ مدینہ منورہ(31مئی)
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے، گورنر سندھ نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کیے اور بارگاہِ رسالت میں درود و سلام پیش کیا, اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے ہمراہ وزیر مملیکت / وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون بھی تھے۔

گورنر سندھ نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کو اپنی زندگی کی عظیم سعادت قرار دیا۔ انہوں نے مدینہ منورہ کی روح پرور فضا میں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

گورنر سندھ نے پاکستان کے استحکام، یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے گڑگڑا کر دعا مانگی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی فلاح اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

حرمِ نبوی ﷺ میں دورانِ عبادت سید محمد نہال ہاشمی نے افواجِ پاکستان کی کامیابیوں اور وطنِ عزیز کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدائ کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

29/05/2026

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی مکہ المکرمہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

کراچی / مکہ المکرمہ (29 مئی 2026)
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مکہ المکرمہ گرینڈ پیلس میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے گہری محبت، حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور روایتی مہمان نوازی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گورنر سندھ نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو پورے عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

28/05/2026

Governor of Sindh’s Message on Youm-e-Takbeer

26/05/2026

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ پہنچ گئے،جہاں وہ شب بیداری کریں گے پاکستان کی سلامتی،خوشحالی، سیاسی استحکام،امتِ مسلمہ کے اتحاد، فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں و افواجِ پاکستان کی کامیابی کیلیے خصوصی دعائیں کریںگے

26/05/2026

26 مئی 2026): یومِ عرفہ کے بابرکت موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور دعا کی قبولیت کا عظیم دن ہے۔آج پاکستان کی سلامتی،ترقی،استحکام و امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں

26/05/2026

(26 مئی 2026): گورنر سندھ ‎سید محمّد نہال ہاشمی فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ روانہ۔ روانگی سے قبل وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج ، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرمملکت / وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون و دیگر معزز شخصیات سے ملاقات کی۔گورنر سندھ نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام و امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں

25/05/2026

کراچی / مکہ (25 مئی 2026 )

*گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح احمد جامع سے غیر رسمی ملاقات*

* اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون بھی موجود تھے

24/05/2026

Governor Sindh Syed Muhammad Nehal Hashmi Strongly Condemns Chaman Phatak Terrorist Attack
Targeting innocent people is an act against humanity; conspiracies to disturb peace will be defeated

21/05/2026

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئے

کراچی (مئی 21, 2026)
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئے۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ گورنر سندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دیں گے۔

21/05/2026

گورنر سندھ سے K-Electric کے چیئرمین شہریار چشتی کی ملاقات، کراچی میں بجلی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

کراچی (21 مئی 2026) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے K-Electric کے چیئرمین شہریار چشتی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خرم عباس بھٹی، سید رضا علی عابدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں کراچی میں بجلی کی مجموعی صورتحال، لوڈ مینجمنٹ اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران شہر میں بجلی کی بلاتعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور شہر کو مستحکم بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بجلی سے متعلق مسائل کے فوری اور مؤثر حل کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران K-Electric کے چیئرمین نے مختلف علاقوں میں جاری اپ گریڈیشن اور انفرااسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ٹرانسمیشن نظام کی بہتری اور صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں کراچی میں بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Sindh Governor House
Karachi
75580