Zafar Ahmed Khan

Zafar Ahmed Khan

Share

Chairman @TmcModelColony
| Political Worker

03/04/2026

یو سی 7 کالا بورڈ کی پلیہ، جس میں کل کی شدید بارش کے بعد پانی جمع ہو گیا تھا، ٹی ایم سی ماڈل کالونی اور یوسی 7 کی نگرانی میں نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

Photos from TMC Model Colony's post 03/04/2026

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی فیصل باسط، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کی ہدایت پر یوسی 7 الفلاح سوسائٹی ریلوے لائن پلیہ پر ڈی واٹرنگ پمپ کی تنصیب کردی گئی۔

کراچی میں جاری حالیہ برسات کے بعد نچلی سطح پر موجود مقامات پر برساتی پانی کے باعث آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔

ملیر 15 تا کالابورڈ مین نیشنل ہائی وے کو یوسی 7 الفلاح اور دیگر ملحقہ علاقوں سے ملانے والا راستے پر ریلوے پلیہ کے نیچے برساتی پانی کھڑا ہونے کے باعث آمدورفت معطلی کا شکار ہے جس پر ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی درخواست پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بڑے ڈی واٹرنگ پمپ کی تنصیب کردی گئی ہے اور ریلوے پلیہ سے برساتی پانی کی نکاسی جاری ہے۔

اس موقع پر ٹاؤن کوآرڈینیٹر ولید لالا، ڈائریکٹر سینیٹیشن نئیر علی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود مینگا اور دیگر بھی موجود تھے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی
#

Photos from TMC Model Colony's post 03/04/2026

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی فیصل باسط، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کی ہدایت پر گزشتہ روز یوسی 2 مین روڈ تا گیلان آباد پانی کی پائپ لائن کی تنصیب کے بعد برسات کے باعث سڑک بیٹھنے سے عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا تھا۔

یوسی 2 چیئرمین وسیم مرزا کی اطلاع و نشاندھی پر محکمہ سینیٹیشن ٹی ایم سی ماڈل کالونی کا عملہ ٹاؤن کورآرڈینیٹر ولید لالا، ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن سید راشد علی کے ہمراہ پہنچا اور دھنسی ہوئی سڑک کو ہموار کرنے کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے تا کہ برسات کے بعد بھی آمدورفت بحال رہے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی

02/04/2026

ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کا امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، ٹاؤن کورآرڈینیٹر انجینئر محمد زکی الدین کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن کے مختلف مقامات کا دورہ۔

برسات کے بعد مجموعی صورتحال کا جائزہ ریلیف کے کاموں کی نگرانی۔

امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف نے دورے کے موقع پر خورشید بیگم روڈ سعودآباد تا کالا بورڈ برساتی نالے کا معائنہ کیا اور برساتی نالے کی مشینری کے ذریعے صفائی کے کاموں کی نگرانی کی۔

اس موقع پر یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 4 وائس چیئرمین بلیغ الدین اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود ہیں۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی۔

Photos from Zafar Ahmed Khan's post 30/03/2026

ٹائون چیئرمین ظفر احمد خان کی ہدایت پر شیٹ 17 کی 4 انچ لائن کو 700 فٹ تبدیل کروارہے ۔ ۔ ۔
اس سے شیٹ 17 کی جن گلیوں میں پانی چڑھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے وہ مسئلہ حل ہو جائیگا انشاءاللہ ۔ ۔ ۔
یاد رہے اس سے قبل جماعت اسلامی نے 10 انچ کی مین لائن 400 فٹ جو تباہ حال تھی، کینٹ کی دیوار کیساتھ تبدیل کروائی تھی تاکہ پانی کا پریشر بہتر ہوسکے ۔ ۔ ۔
ٹیم جماعت اسلامی

30/03/2026

ٹائون چیئرمین ظفر احمد خان کی ہدایت پر شیٹ 17 کی 4 انچ لائن کو 700 فٹ تبدیل کروارہے ۔ ۔ ۔
اس سے شیٹ 17 کی جن گلیوں میں پانی چڑھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے وہ مسئلہ حل ہو جائیگا انشاءاللہ ۔ ۔ ۔
یاد رہے اس سے قبل جماعت اسلامی نے 10 انچ کی مین لائن 400 فٹ جو تباہ حال تھی، کینٹ کی دیوار کیساتھ تبدیل کروائی تھی تاکہ پانی کا پریشر بہتر ہوسکے ۔ ۔ ۔
ٹیم جماعت اسلامی

20/03/2026

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کا عید الفطر کے پر مسرت موقع پر خصوصی پیغام۔

ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر ماڈل کالونی ٹاؤن کی عوام اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لیے خوشی، شکرگزاری اور باہمی محبت کا تہوار ہے ہمیں اپنی خوشیوں میں ان مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و جبر کا شکار ہیں، خصوصاً فلسطین،غزہ، ایران کے مظلوم عوام، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اسرائیلی و امریکی جارحیت سے نجات دے اور ان کی زندگیوں میں امن اور سکون عطا فرمائے۔ ظفر احمد خان نے اس موقع پر عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ماڈل کالونی ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور مزیداقدامات بھی عید کے بعد شروع کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں میسر آسکیں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا جہاں ہر شہری کو صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر بنیادی ضروریات باآسانی میسر ہوں۔ چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں، محبت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں عید ہم سب کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتی ہے ہم سب مل کر اس عید کو امن، محبت اور ہم آہنگی کا ذریعہ بنانا ہے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی۔

17/03/2026

اولڈ جامعہ ملیہ روڈ
برف خانے تا منیر چوک سڑک کی تعمیر مکمل کرلی گئی

17/03/2026

اولڈ جامعہ ملیہ روڈ
برف خانے تا گلشنِ منیر چوک
تعمیر کا کام جاری ہے

17/03/2026

حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے تحت ماڈل کالونی ٹاؤن میں اج 27 رمضان المبارک 17 مارچ بروز منگل رات کے اس پہر بھی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ماڈل کالونی ٹاؤن یوسی 7 اولڈ جامعہ ملیہ روڈ کی ازسرنو تعمیر کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، حقیقی یوسی چیئرمین انصار اللہ خان، یوسی 7 وائس چیئرمین مفتی راؤ وقاص، انجینئر محمد زکی الدین، سید سعید عالم، محمد نثار، اظہر جاوید رات گئے تک موقع پر موجود ہیں اور سڑک کی تعمیر کے جاری کاموں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی

16/03/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Karachi