05/06/2026
🎾 Join us at the Sindh Padel Open Championship 2026!
🏆 PKR 1 Million Prize Pool
📅 12–14 June 2026
📍 Legends Arena, DHA Phase 5, Karachi
Register now and be part of the action.
District Sports Officer South
📞 0333-7089651
03/06/2026
کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام اور میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ہاکس، ٹنڈوالہیار ہاکس، میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی اور ٹنڈوآدم کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی اور ٹنڈولہیار کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا فائنل میچ میں میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 180 رنز اسکور کیے جواب میں ٹنڈولہیار کرکٹ اکیڈمی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور سیریز اپنے نام کر لی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی تھے جن کا تعارف آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد عباسی نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر عبدالسلیم خان، امام بلوچ، قمر بھمبرو اور دیگر معززین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کرکٹ ٹورنامنٹس نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو بھی فروغ دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر منوا سکیں آخر میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے جبکہ شائقینِ کرکٹ نے فائنل میچ کے دلچسپ مقابلے کو خوب سراہا۔
31/05/2026
Young Athletes from Karachi Depart for Sri Lanka to Represent Pakistan in the Asian Games
Three talented athletes from Faqir Colony, Orangi Town, Karachi — Adnan Afridi, Ayesha Baloch, and Iqra Khan — have arrived in Sri Lanka to represent Pakistan in the Asian Games.
The young athletes are determined to showcase their skills and dedication on the international stage while proudly representing Pakistan. On this occasion, they expressed their sincere gratitude to all those who supported them throughout their journey.
The athletes extended special thanks to Sindh Minister for Sports and Youth Affairs, Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, for his sponsorship and continued encouragement of young sporting talent. They also conveyed their appreciation to the Secretary, Sports & Youth Affairs Department, Government of Sindh, Munawar Ali Mahesar and Additional Secretary, Sports & Youth Affairs Department, Asad Ishaque, for their unwavering support, guidance, and commitment to promoting sports and empowering young athletes.
The athletes further acknowledged the efforts of their coach, Ustad Fida Hussain Baloch, whose dedication, guidance, and hard work have been instrumental in preparing them for international competition.
Expressing their confidence and determination, the athletes stated that they will strive to deliver their best performance, bring honor to Pakistan, Sindh, and Orangi Town, and return home with pride and success.
28/05/2026
نواب شاہ۔
مورخہ 29 مئی 2026
حضرت پیر سید نظر محمد شاہ کے سالانہ عرس پاک کے موقعے پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے گوٹھ ماڑی جلبانی تعلقہ سکرنڈ میں تین روزہ ملاکھڑا کھیل کا انعقاد ہوا۔
ان شاندار ملاکھڑا کھیل کے آخری روز ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔
سجادہ نشین سید عباس علی شاہ جیلانی اور سید امداد علی شاہ جیلانی نے پہلوان سکندر چانڈیو اور دیگر کے ہمراہ مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور دستار بندی کی۔
ملاکھڑا کھیل میں پہلوانوں نے زور آزمائی کا بہترین مظاہرہ کیا اور ہزاروں شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ملھ پہلوانوں میں ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
گدی نشین سید عباس علی شاہ جیلانی اور سید امداد علی شاہ جیلانی نے ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ: محمد جاوید ملک، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد
26/05/2026
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن نے آج اپنے آفس میں ضلع بدین کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو فعال بنانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن کی جانب سے ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے بدین کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز اور عہدیداران کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔
میٹنگ میں ضلعی سطح کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی اور ضلع بھر میں اسپورٹس سرگرمیوں کو مزید فعال اور منظم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں استاد محمد خان بھبھرو/مقبول احمد زئی(فٹبال)، عبد الحمید راجپوت (ایتھلیٹکس)، منظر زاہد (چیس)، گلیشیر کبڈی (کبڈی)، ناصر علی (کراٹے)، فہد شاہ (تھرو بال)، قدیر احمد (سوئمنگ) اور اللہ جڑیو (ملھ ایسوسی ایشن) شامل تھے۔
26/05/2026
🌟 ضلع سانگھڑ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم بیٹھک: سابق سینیٹر فدا حسین ڈیرو سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہباز خان عباسی کی ملاقات 🌟
جس میں ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جناب رئیس لعل بخش بگڑانی، جناب رانا سرور راجپوت (سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی)، جناب زاہد رضا راجپوت، جناب احتشام فرحان راجپوت، جناب رانا محمد واجد، جناب ارشاد علی (چیئرمین)، جناب باسط بروہی، جناب مختیار عمرانی (TEO) اور جناب یامین علی تھہیم (PA فدا حسین ڈیرو) بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ضلع سانگھڑ میں نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے، اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری اور مختلف کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ضلع میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
26/05/2026
CMO Shikarpur visited multipurpose Sports Hall dst Shikaprur
26/05/2026
ضلع سانگھڑ میں ایڈووکیٹ حسین بخش مری، صدر حسین مری شوٹنگ والی بال کلب، نے جناب شہباز خان عباسی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سانگھڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں شوٹنگ والی بال کے فروغ، آئندہ کھیلوں کے ایونٹس اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جناب احتشام فرحان راجپوت اور جناب رانا محمد واجد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع سانگھڑ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔