Fishermen's cooperative Society - FCS

Fishermen's cooperative Society - FCS

Share

Fishermen's Co-operative Society (FCS) is co-operated for fishermen's welfare with Government Of Sindh Community Organization

Photos from Fishermen's cooperative Society - FCS's post 02/06/2026

2 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL)، کے جنم دن کے موقع پر چیئرمین سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا گیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL) کے ڈائریکٹرز، منیجر FCSL اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
اس موقع پر محترمہ فاطمہ مجید کی قیادت، خدمات اور ادارے کی ترقی کے لیے ان کی گراں قدر کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Photos from Fishermen's cooperative Society - FCS's post 02/06/2026

مورخہ 2 جون 2026
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (FCSL)، نے ابراہیم حیدری اور دیگر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

02/06/2026

🌊 (جنم دن بہت بہت مبارک ہو) 🌊
ماہی گیر برادری کے حقوق، فلاح و بہبود اور ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے انتھک جدوجہد کرنے والی محترمہ (فاطمہ مجید) چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ، کو جنم دن کی دلی مبارکباد۔

Photos from Fishermen's cooperative Society - FCS's post 01/06/2026

پاتھ فائنڈر ادارے کی جانب سے جناب ایاز برڑو اور محترمہ سمیرا اشفاق نے صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کے موضوع پر فاطمہ مجید چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ لمیٹڈ، کا تفصیلی انٹرویو کیا۔
اس موقع پر ماہی گیر خواتین کی زندگی، ان کو درپیش سماجی و معاشی مسائل، صنفی بنیاد پر تشدد کے مختلف پہلوؤں، اور خواتین کے حقوق و تحفظ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرپرسن فاطمہ مجید نے ماہی گیر برادری کی خواتین کے تجربات، چیلنجز اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
یہ انٹرویو ماہی گیر خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صنفی مساوات و خواتین کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ایک اہم کوشش ثابت ہوا۔

Photos from Fishermen's cooperative Society - FCS's post 01/06/2026

مورخہ 1 جون 2026ء
محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ، سے سوسائٹی کے ڈائریکٹرز محمد یوسف، محمد شکیل، رحیم بخش، خان میر خان، لال بخش، شہزاد جاموٹ، عبدا لناصر اور ستار بھٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرز نے چیئرپرسن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی صحت، کامیابی اور سوسائٹی کی مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

31/05/2026

ماہی گیروں کی خوشحالی، پاکستان کی معاشی ترقی کی ضمانت ہے.
ماہی گیر برادری ہماری قومی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔ سمندر سے رزق کمانے والے یہ محنت کش دن رات اپنی جدوجہد سے نہ صرف لاکھوں خاندانوں کا معاشی سہارا بنتے ہیں بلکہ ملکی برآمدات اور معیشت کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
"ماہی گیروں کی ترقی میں ہی پاکستان کی معاشی خوشحالی اور استحکام پوشیدہ ہے۔"
ہم اس یقین کے ساتھ ماہی گیر برادری کے حقوق، فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جدید سہولیات کی فراہمی، بہتر تعلیمی و طبی سہولیات اور ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

محترمہ فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ

29/05/2026

فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، ایاز علی، مینجر ایف سی ایس ایل، اور مینجمنٹ کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ماہی گیروں کے لیے ریلیف سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ماہی گیروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ان کے مسائل میں کمی آئے گی اور انہیں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

28/05/2026

یوم تکبیر
28 مئ
(قومی فخر کا دن)

27/05/2026

تمام عالم اسلام کو عید الاضحیٰ بہت مبارک ہو.

(فاطمہ مجید)
چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ

25/05/2026

فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، کے ملازمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بونس کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملازمین نے چیئرپرسن فاطمہ مجید اور سوسائٹی کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت تنخواہوں اور بونس کی ادائیگی سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور عید کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Fish Harbor Karachi
Karachi
75660