26/03/2026
محترم ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے مرکزی مجلسِ شوری سے مشاورت کے بعد ڈاکٹر محمد واسع شاکر صاحب کو سیشن 2026-27 کے لیے ناظم حلقہ احباب پاکستان مقرر کیا ہے۔
اللہ کریم استقامت عطا فرمائیں آمین۔
- ڈاکٹر واسع شاکر پاکستان کے ممتاز نیورولوجسٹ ہیں اور اس وقت آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
- 1980 کی دہائی میں ڈاؤ میڈیکل کالج سے اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن رہے۔
- تعلیم، تحقیق اور عوامی آگاہی کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کا "ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر" ایوارڈ، پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کا گولڈ میڈل، اور کینتھ وسٹے ایوارڈ (یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ) سے نوازا جا چکا ہے۔

02/03/2026
02/03/2026
01/03/2026