16/03/2025
چل انشاء اپنے گاؤں میں
یہاں اُلجھے اُلجھے رُوپ بہت
پر اصلی کم، بہرُوپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا
جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں
کیوں تیری آنکھ سوالی ہے؟
یہاں ہر اِک بات نرالی ہے
اِس دیس بسیرا مت کرنا
یہاں مُفلس ہونا گالی ہے
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں
جہاں سچے رشتے یاریوں کے
جہاں گُھونگھٹ زیور ناریوں کے
جہاں جھرنے کومل سُکھ والے
جہاں ساز بجیں بن تاروں کے
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں...!!!
15/03/2025
پاکستان کے تمام محترم بزرگان کو رمضان مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ سب کو ایسے کئ اور رمضان اور عیدیں دیکھنا نصیب فرمائے۔۔۔ آمین
06/10/2024
(ماضی کی ترجمانی کرتی ہوئی خوبصورت نظم )
اب کہاں وہ پرانے زمانے کی باتیں
چاند کی چاندنی میں ستاروں سے باتیں
اندھیرے نہیں تھے روشن تھے دل
لو میں دیے کی وہ پُرنور راتیں
لبوں پر شکر دلوں میں صبر تھا
ناشکوہ نہ رب سے شکایت کی باتیں
حیا اور شرم تھی چھوٹوں کے دل میں
تھے سنتے ادب سے بڑوں کی وہ باتیں
درختوں کی چھاؤں میں سب خوش بیٹھتے تھے نہ بجلی نہ پنکھا نہ اے سی کی باتیں
پکتا تھا کم تھی برکت زیادہ
نہ تکہ نہ برگر نہ پانڈا کی باتیں
نہیں لوٹ کر ائے گا وقت اختر
اب نہ پہلے سے دن اور نہ پہلی سی راتیں
(جبین اختر)
21/09/2024
I want to welcome respected Senior citizens for joining this group.
تمام نئے آنے والے سینیر سٹیزن کو گروپ میں آنے پر خوش آمدید کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
19/09/2024
یاد ہے وہ دن، جب سادگی تھی ہنر،
نہ فیشن کا شور، نہ تیز رفتار کا زہر۔
محفلیں تھیں گرم، دوستیاں بے غرض،
زندگی تھی آسان، ہر دل میں تھا عجز۔
ریڈیو پر نغمے، اور خطوں کا سلسلہ،
وہ دن کتنے حسین، جیسے خوابوں کا قافلہ۔
نہ موبائل کی دنیا، نہ تنہائی کا خوف،
ہر چہرے پر خوشی، ہر دل میں تھا جوش۔
اب ہم بیٹھے ہیں خاموش نگاہوں سے،
یاد کرتے ہیں وہ دن گزرے ہوئے خوابوں سے۔
دل میں ایک خواہش، کاش پھر وہ پل آئیں،
80 کی وہ یادیں پھر دلوں کو بہلائیں۔
ریاض حسین
18/09/2024
یاد ہے وہ دن، جب سادگی تھی ہنر،
نہ فیشن کا شور، نہ تیز رفتار کا زہر۔
محفلیں تھیں گرم، دوستیاں بے غرض،
زندگی تھی آسان، ہر دل میں تھا عجز۔
ریڈیو پر نغمے، اور خطوں کا سلسلہ،
وہ دن کتنے حسین، جیسے خوابوں کا قافلہ۔
نہ موبائل کی دنیا، نہ تنہائی کا خوف،
ہر چہرے پر خوشی، ہر دل میں تھا جوش۔
اب ہم بیٹھے ہیں خاموش نگاہوں سے،
یاد کرتے ہیں وہ دن گزرے ہوئے خوابوں سے۔
دل میں ایک خواہش، کاش پھر وہ پل آئیں،
80 کی وہ یادیں پھر دلوں کو بہلائیں۔
ریاض حسین
18/09/2024
I want to welcome respected Senior citizens for joining this group.
تمام سینیر سٹیزن کو گروپ میں آنے پر خوش آمدید کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ❤️❤️❤️❤️❤️❤️