03/07/2026
https://www.iiu.edu.pk/prof-dr-sanaullah-bhutto-visits-regional-dawah-centre-karachi/
PROF. DR. SANAULLAH BHUTTO VISITS REGIONAL DA’WAH CENTRE, KARACHI – International Islamic University Islamabad
Prof. Dr. Sanaullah Bhutto, a noted researcher and scholar, Dean of the Faculty of Islamic Studies at Jamia Al-Kawthar, Karachi, and former Dean of the Faculty of Islamic Studies at the University of Sindh, visited the Regional Da’wah Centre (Sindh), Karachi, of the Da’wah Academy, International...
29/06/2026
ممتاز محقق اور عالم پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ بھٹو کا ریجنل دعوہ سینٹر کا دورہ
ممتاز محقق، دانشور، ڈین کلیہ علوم اسلامیہ، جامعہ الکوثر کراچی وسابق ڈین کلیہ علوم اسلامیہ جامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ بھٹو نے ریجنل دعوہ سینٹر (سندھ) کراچی، دعوہ اکیڈمی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انچارج دعوہ سینٹر ڈاکٹر سید عزیزالرحمان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد چنا نے مہمان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں دعوہ سینٹر (سندھ) اور جامعہ الکوثر کراچی کی مشترکہ علمی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں پر تعاون پر گفتگو کی گئی اور طئے کیا گیا کہ آئندہ مل کر تربیتی ورکشاپس اور تربیتی سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر ثناء اللہ بھٹو نے دعوہ اکیڈمی کی علمی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان تربیتی پروگراموں سے معاشرے میں شعور پیدا ہوگا۔ انچارج دعوہ سینٹر نے ڈاکٹر بھٹو کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
24/06/2026
https://www.iiu.edu.pk/regional-dawah-centre-karachi-holds-three-day-islamic-training-workshop-for-media-persons/
Regional Da’wah Centre Karachi Holds Three-Day Islamic Training Workshop for Media Persons – International Islamic University Islamabad
KARACHI: The Regional Da’wah Centre (Sindh) Karachi of the Da’wah Academy, International Islamic University Islamabad (IIUI), organized a three-day Islamic training workshop for media persons aimed at promoting responsible journalism, professional ethics, and constructive use of media. Addressin...
23/06/2026
ریجنل دعوۃ سینٹر (سندھ) کراچی میں تین روزہ اسلامی تربیتی ورک شاپ برائے میڈیا پرسنز
ریجنل دعوۃ سینٹر (سندھ) کراچی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، کے زیرے اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ برائے میڈیا پرسنز منعقد کیا گیا۔
افتتاحی سیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد چنا نے دعوۃ اکیڈمی کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریجنل دعوۃ سینٹر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ، طالبات اور پیشہ ور افراد کے لیے بلامعاوضہ تربیتی کورسز کا انعقاد کرتا ہے ۔ یہ کورس سندھ اور بلوچستان کے صحافیوں ، ابلاغ عامہ کے طلبہ کے لیئے منعقد کیا گیا ہے ۔
’’میڈیا میں قائدانہ کردار‘‘ پر ڈاکٹر نثار موسیٰ بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت میں پہلی سیڑھی سچائی ہے اور ایک صحافی کے لیے ضروری ہے کہ صاف اور شفاف خبروں کو عوام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں قیادت کو ایک اہم مقام حاصل ہے۔ اس کے لیے چار خوبیاں ضروری ہیں: وہ احساس، تلاش، مصائب اور آرزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا کے بہتر استعمال سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور حقائق واضح ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی قیادت درد، احساس اور مسلسل جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں اور وی لاگر اور صحافی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ وی لاگر زیادہ تر مشاہدات اور مقبولیت کے لیے کام کرتا ہے جبکہ صحافی کا اصل مقصد سچائی کو سامنے لانا اور عوام کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔
’’صحافتی اقدار اور پیشہ ورانہ رویوں‘‘ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے معروف تربیت کار تسنیم الحق فاروقی نے کہا کہ مطالعے، مسلسل سیکھنے اور مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال پر زور دیا ، بدلتے ہوئے حالات میں صحافیوں کو نئی مہارتیں حاصل کرنا ہوں گی تاکہ وہ جدید تقاضوں کا مؤثر انداز میں سامنا کر سکیں۔ روزنامہ بچوں کے اسلام کے مدیر فیصل شہزاد نے حرمتِ قلم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ قلم کی جگہ اب ڈیجیٹل ذرائع نے لے لی ہے، تاہم صحافیوں کی ذمہ داری کم نہیں ہوئی، سنسنی خیزی کی دوڑ میں معاشرے میں انتشار پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔
سابق ڈائریکٹر شعبۂ ماس کمیونیکیشن سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر بدر سومرو نے کہا کہ سوشل میڈیا بعض اوقات استحصال کا ذریعہ بن جاتا ہے، اس لیے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر محمود غزنوی نے زور دیا کہ خبر نشر کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ کہیں وہ معاشرتی انتشار کا سبب تو نہیں بن رہی۔
’’جدید صحافتی چیلنجز‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی وی کراچی کے سینئر پروڈیوسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سولنگی نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ڈیجیٹل میڈیا اب ناگزیر حقیقت بن چکا ہے، اس کے ساتھ پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صحافیوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ریجنل دعوۃ سینٹر (سندھ) کراچی کے انچارج ڈاکٹر سید عزیز الرحمٰن نے کہا کہ قرآنِ کریم کی تعلیمات اور عملی زندگی میں اس کے اطلاق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات صحافیوں کو خبر کی تصدیق، سچائی اور ذمہ داری کے ساتھ معلومات کی ترسیل کا درس دیتی ہیں ۔
ورکشاپ میں شعبہ ماس کمیونیکیشن وفاقی جامعہ اردو کے پروفیسر سلیم مغل نے ’’میڈیا اور پروپیگنڈا‘‘ کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ جب کہ سینئر صحافی عظمت خان نے صحافیوں کو این ای سی آئی اے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ سے آگاہی حاصل کرنے اور ہر خبر میں تمام متعلقہ فریقوں کا مؤقف شامل کرنے کی تلقین کی ۔
شرکاء نے ریجنل دعوۃ سینٹر سندھ کراچی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحافیوں اور طلبہ کے لیے اس نوعیت کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ ذمہ دار، باخبر اور پیشہ ور صحافت کو فروغ مل سکے ۔ اس ورکشاپ میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، میڈیا کارکنان اور جامعہ کراچی کے شعبۂ ابلاغِ عامہ کے طلبہ نے شرکت کی ۔ آخر میں شرکاء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔