لوگ آپکو کتنا نوٹ کرتے ہیں ؟
میں 11 سال کا تھا جب میں نے نظر کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنا شروع کی، پھراکیس سالہ یہ سفر 15 اکتوبر کو لاہور میں لیزر سرجری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ابتداء میں مجھے گلاسز کے بغیر اپنا چہرہ عجیب لگتا تھا۔ کچھ دن پاکستان میں زیرو نمبر کے گلاسز استعمال کرتا رہا کہ لوگوں کو عجیب نہ لگے مگر ایک دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب لوگوں کو کچھ بھی لگے میں اب گلاسز استعمال نہیں کروں گا۔
قارئینِ کرام میں ہر ہفتے قریباً ڈیڑھ سو سے دو سو لوگوں کو ملتا ہوں جن میں 50 فیصد لوگ مجھے روٹین میں ملتے ہیں۔ آپ اندازہ کریں کہ 95 فیصد لوگوں کو تو احساس تک نہ ہوا کہ میں نے گلاسز لگانا چھوڑ دیے ہیں۔ باقی پانچ فیصد نے بھی یہی کہا کہ آپ تھوڑے مختلف لگ رہے ہو تو مجھے انہیں بتانا پڑا کہ اب میں گلاسز استعمال نہیں کرتا۔
مجھے یہ احساس شدت سے ہوا کہ ہمارے اکثر فیصلوں میں لوگوں کی جانب سے پیدا کردہ معاشرتی دباؤ اور لوگوں کی ہمارے بارے میں رائے کا اچھا خاصا عمل دخل ہوتا ہے اور لوگ ہمیں کتنا نوٹس کرتے ہیں؟ یہ سب لوگ اس چیز کو بھی نوٹ نہیں کر سکے جو آپ کے ساتھ اکیس سال سے تھی تو یہ آپکے غلط فیصلوں کا حساب کیا دیں گے ؟ لوگ صرف اسی چیز کو نوٹ کرتے ہیں جس میں ان کی دلچسپی ہو۔آپ اور آپکی ذات میں آپکی خود کی دلچسپی ہونی چاہیئے نہ کہ لوگوں کی۔
لوگ کیا کہیں گے ؟ انہیں کہنے دیجیئے۔ آپکو علم ہونا چاہیئے کہ آپ کیا کر رہے ہیں اور آپکی نیت کیا ہے؟ وہ جو کہیں گے ،کریں گے اس کا حساب دیں گے اور آپ خود کا حساب دیں گے۔ حساب سے پہلے احتساب بڑا ضروری ہے اور اگر یہ احتساب آپ تھرڈ پارٹی (کامل استاد) سے کرا لیں تو یقینا اصل امتحان میں کامیابی کا امکان بہت بڑھ جائے گا۔
محمد حماد آسٹریلیا
ڈاکٹر
بریسبین پوسٹ۔125
کوپی
Karachi Orangi Town
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi Orangi Town, Public & Government Service, Orangi Town, Karachi.
13/05/2021
اسلام علیکم
عید الفطر مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی مغفرت فرمائے آمین
ماہ رمضان میں کی جانے والی عبادت۔
نماز روزے اعتکاف تراویح زکر اذکار تلاوت قرآن پاک
صدقہِ فطر ذکات خیرات عمرہ
سب کو قبول منظور فرمائے۔
آمین
غلطی کوتاہی لغزش کو معاف فرمائے
آمین
رمضان المبارک کو ہمارے لیے مقبول رمضان بنائے
آمین
جن کے والدین حیات ہے ان کی زندگی میں برکت عطا فرمائے
آمین
جن کے والدین دوست عزیز واقارب رشتے دار اس دنیا سے رخصت ہوئے ان سب کی مغفرت فرمائے آمین یارب العالمین
اگلے سال رمضان المبارک کے مہینے تک ہماری زندگیوں میں برکت عطا فرمائے اگر زندگی نہیں تو ایمان پر زندگی ایمان پر خاتما فرمائے آمین یارب العالمین
02/05/2021
رمضان المبارک کا آخری عشرہ آنے والا ہے۔
اللہ تعالیٰ لیلتہ القدر نصیب فرمائے آمین۔
خوش قسمتی ہماری ایک رات کے حصول کے لیے 5 راتوں میں جاگنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے
طاق راتوں میں تلاش کرنے کی نیت سے جاگے۔
زیادہ سے زیادہ عبادت کرے لیکن اگر زیادہ نہیں بھی ہو تو کم از کم روزانہ
عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ
تراویح کا اہتمام ہو
روزانہ 2 رکات نفل
3 بار سورہ اخلاص
چند ایک روپے صدقہ
ضرور کرے اللہ مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق آسانی سے میسر فرمائے آمین یارب العالمین
13/04/2021
اسلام علیکم
تمام اہل اسلام کو رمضان کریم مبارک ہو
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
روزے نماز تراویح تلاوت قرآن پاک ذکات ذکر اذکار فرائض سنت نوافل مستحبات کو اچھے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے اعمال کو قبول فرمائے ہمارے لیے مقبول رمضان بنائے لیلتہ القدر نصیب فرمائے آمین یارب العالمین
اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھنا
What will come next in the following series?
2 4 8 14
25/08/2020
"یہ عالم تھا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی پرہیز گاری کا"
ابودجانہ رضی اللہ عنہ كى ہر روز كوشش ہوتى كہ وہ نماز فجر رسول اللہﷺ كے پيچھے ادا كريں، ليكن نماز كے فورى بعد يا نماز كے ختم ہونے سے پہلے ہى مسجد سے نكل جاتے، رسول اللہﷺ كى نظريں ابودجانہ كا پيچھا كرتيں ، جب ابودجانہ كا يہى معمول رہا تو ايك دن رسول اللہﷺ نے ابودجانہ كو روك كر پوچھا :
’’ابودجانہ! كيا تمہيں اللہ سے كوئى حاجت نہيں ہے؟
ابودجانہ گويا ہوئے: كيوں نہيں اے اللہ كے رسولﷺ، ميں تو لمحہ بھر بھى اللہ سے مستغنى نہيں ہوسكتا۔۔۔
رسول اللہﷺ فرمانے لگے، تو پھر آپ ہمارے ساتھ نماز ختم ہونے كا انتظار كيوں نہيں كرتے، اور اللہ سے اپنى حاجات كے ليے دعا كيوں نہيں كرتے؟
ابودجانہ كہنے لگے اے اللہ كے رسولﷺ! در اصل اس كا سبب يہ ہے كہ ميرے پڑوس میں ايك يہودى رہتا ہے، جس كے كھجور كے درخت كى شاخيں ميرے گھر كے صحن ميں لٹكتى ہيں، اور جب رات كو ہوا چلتى ہے تو اس كى كھجوريں ہمارے گھر ميں گرتى ہيں، ميں مسجد سے اس ليے جلدى نكلتا ہوں تاكہ ان گرى ہوئى كھجوروں كو اپنے خالى پيٹ بچوں كے جاگنے سے پہلے پہلے چُن كر اس يہودى كو لوٹا دوں، مبادا وہ بچے بھوك كى شدت كى وجہ سے ان كھجوروں كو كھا نہ ليں۔۔۔
پھر ابودجانہ قسم اٹھا كر كہنے لگے اے اللہ كے رسولﷺ! ايك دن ميں نے اپنے بيٹے كو ديكھا جو اس گرى ہوئى كجھور كو چبا رہا تھا، اس سے پہلے كہ وہ اسے نگل پاتا ميں نے اپنى انگلى اس كے حلق ميں ڈال كر كھجور باہر نكال دى۔ ۔۔
اللہ كے رسولﷺ! جب ميرا بيٹا رونے لگا تو ميں نے كہا اے ميرے بچے مجھے حياء آتى ہے كہ كل قيامت كے دن ميں اللہ كے سامنے بطور چور كھڑا ہوں۔۔۔
سيدنا ابوبكر رضى اللہ عنہ پاس كھڑے يہ سارا ماجرا سن رہے تھے، جذبہ ايمانى اور اخوت اسلامى نے جوش مارا تو سيدھے اس يہودى كے پاس گئے اور اس سے كھجور كا پورا درخت خريد كر ابودجانہ اور اس كے بچوں كو ہديہ كر ديا۔۔۔
پھر كيوں نہ اللہ سبحانہ وتعالىٰ ان مقدس ہستيوں كے بارے يہ سند جارى كرے:
﴿رَّضِىَ اللّـٰهُ عَنْـهُـمْ وَرَضُوْا عَنْهُ﴾
"اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ الله سے راضی ہوئے-"
چند دنوں بعد جب يہودى كو اس سارے ماجرے كا پتہ چلا تو اس نے اپنے تمام اہل خانہ كو جمع كيا، اور رسول اللہﷺ كے پاس جا كر مسلمان ہونے كا اعلان كر ديا۔۔۔ الحمدللہ على نعمة الإسلام
عزيزو!
ابودجانہ تو اس بات سے ڈر گئے تھے كہ ان كى اولاد ايک يہودى كے درخت سے كھجور كھانے سے كہيں چور نہ بن جائے۔۔۔۔
اور آج ہمارا كيا حال ہے كہ آج ہم اپنے مسلمان بھائيوں كا مال ہر ناجائز طريقے سے كھائے جا رہے ہيں، کیسے کیسے کرپشن کر رہے ہیں اور ہمارا ضمیر ھمیں ملامت تك نہيں کرتا۔۔۔۔
(بحوالہ: الطبقات الكبرى لإبن سعد)
بیگم پہلی مرتبہ موٹر وے پر اکیلے ڈرائیونگ کرنے نکلیں تو اچانک خاوند کا فون آگیا اور اس نے سخت پریشان لہجے میں دریافت کیا:بیگم کہاں ہو تم اس وقت؟
بیگم: موٹر وے پر ڈرائیو کر رہی ہوں۔
خاوند نے بدستور پریشان ہوتے ہوئے کہا:
بیگم! ذرا دیکھ کر گاڑی چلانا، ٹی وی چینل پر خبر آرہی ہے کہ
کوئی بے وقوف موٹر وے پر ٹریفک کی مخالف سمت میں تیزی سے گاڑی چلائے جا رہا ہے۔بیگم چِلّاتے ہوئے بولی: ارے کوئی ایک بےوقوف ھو تو ؟ یہ کمبخت تو سیکڑوں کی تعداد میں سامنے سے چلے آرہے ہیں!
اس وقت ایک ھی شخصیت صراط مستقیم پر ھے، باقی سبھی لوگ غلط سمت سے آرھے ھیں
*مجھے اپنے علاوہ بطور وزیر_اعظم کوئی چوائس نظر نہیں آرہی*😀😀۔۔
18/08/2020
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
75800
