Faraz Haseeb

Faraz Haseeb

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faraz Haseeb, Government Official, Liaquatabad Town, Karachi.

22/09/2025

آج برصغیر پاک و ہند کے عظیم مفکرِ اسلام، مفسرِ قرآن اور مجددِ دوراں سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا یومِ وفات ہے۔
مولانا کی زندگی علمی و فکری جہاد، اسلامی احیاء اور امت مسلمہ کی راہنمائی میں بسر ہوئی۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں جدید دور کے فتنوں کا مقابلہ کیا اور اسلام کو ایک مکمل ضابطۂ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔
مولانا مودودیؒ کی وفات یقیناً عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑا سانحہ تھی۔ وہ صرف ایک عالم یا مصنف نہیں تھے بلکہ ایک تحریک، ایک فکر اور ایک عزم کا نام تھے۔ ان کی تصانیف آج بھی امت کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے چھوڑے ہوئے فکری اور تحریکی ورثے کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔

17/09/2025
Photos from Town Municipal Corporation Liaquatabad's post 17/09/2025
29/08/2025

پارکوں سے لے کر سڑکوں تک | صفائی سے لے کر شجرکاری تک
ہر لمحہ ایک ہی مقصد کے ساتھ گزرا
ایک بہتر | محفوظ | خوبصورت لیاقت آباد

آج یہ سفر آپ سب کے تعاون اور دعاؤں کی بدولت کامیابی کی ایک نئی منزل طے کر رہا ہے۔

29/08/2025

پانی اور سیوریج سے متعلق مسائل کی شکایت واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں درج کرائیں

27/08/2025

12 ربیع الاول کے حوالے سے لیاقت آباد کے ٹاؤن چیئرمین جناب "فراز حسیب" صاحب نے اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں تمام یوسیز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔
ٹاؤن چئیرمین نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے نا صرف خاص احکامات جاری کیے بلکہ اس مقدس دن کے حوالے سے تمام یو سیز کا باریک بینی سے جائزہ بھی لیا۔
بعد ازاں "فراز حسیب" صاحب نے 12 ربیع الاول کو دیکھتے ہوئے یوسیز کی گلیوں اور سڑکوں کی روشنی کو مزید بحال کرنے کے لیے مزید لائٹس بھی تقسیم کی۔
شکریہ جماعت اسلامی۔

26/08/2025

جماعت اسلامی کے 85ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا پیغام

23/08/2025

ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا اعتراف کہ الطاف علی بریلوی روڈ اُن کی درخواست پر بارش سے قبل تعمیر کی گئی۔
بارش کے بعد سڑک بیٹھ گئی لیکن لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب نے فوری طور پر دوبارہ تعمیر کا آغاز کر دیا۔
یہی ہے خدمت، یہی ہے عملی سیاست!

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Address

Liaquatabad Town
Karachi