PML N PASHA

PML N PASHA PML N LOVERS 🫡

12/10/2026

sharif Mian Shehbaz Sharif DG ISPR

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال اور رحمتہ للعالمین کارڈیک سینٹر کی او پی ڈی کا دو...
12/10/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال اور رحمتہ للعالمین کارڈیک سینٹر کی او پی ڈی کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے او پی ڈی میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
Maryam Nawaz Sharif

جامعات تحقیق اور جدت کو عملی حل میں ڈھال کر اُڑان پاکستان کے اہداف کے حصول میں مرکزی کردار ادا کریں: وفاقی وزیر منصوبہ ب...
12/10/2026

جامعات تحقیق اور جدت کو عملی حل میں ڈھال کر اُڑان پاکستان کے اہداف کے حصول میں مرکزی کردار ادا کریں: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال

کراچی میں الغزالی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ’’پائیدار معاشی تبدیلی اور سبز معیشت: مستقبل کے لیے پاکستان کا وژن‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کا انحصار علم، کاروباری سرگرمیوں، وسائل کے مؤثر استعمال اور ہر شہری کے لیے ترقی میں شرکت کے مواقع پر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف پیداواری صلاحیت میں اضافے، ہنرمند روزگار، جدت اور وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال سے جڑا ہے۔ اُڑان پاکستان کے پانچ بنیادی ستون اس قومی تبدیلی کے لیے مربوط لائحۂ عمل فراہم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس وژن کو عملی نتائج سے جوڑنے کے لیے درج ذیل ترجیحات پر زور دیا:
🎯 جامعات، صنعت اور حکومت کا اشتراک: صاف توانائی، ڈیجیٹل تبدیلی، پانی کے تحفظ اور برآمدات کے فروغ کے لیے مشترکہ تحقیق اور قابلِ عمل حل تیار کیے جائیں۔ جامعات کی خدمات کا اثر اختیار کیے گئے حل، قائم ہونے والے کاروبار، تربیت یافتہ افراد اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری سے ظاہر ہونا چاہیے۔

🎯 کیمپس کو عملی تجربہ گاہ بنانا: الغزالی یونیورسٹی کے توانائی کی بچت کے انتظامی نظام کو سراہتے ہوئے انہوں نے جامعات پر زور دیا کہ وہ اپنے کیمپس میں توانائی اور پانی کی بچت اور کچرے کے مؤثر انتظام کو عملی شکل دیں۔

🎯 موسمیاتی خطرات کے مقابل مضبوط ترقی: انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب سے ہونے والے 30 ارب امریکی ڈالر سے زائد نقصانات اور معاشی خسارے نے واضح کیا کہ بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور سرکاری سرمایہ کاری میں موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت شامل کرنا ضروری ہے۔

🎯 سبز معیشت اور مسابقت: توانائی کی بچت، آبی تحفظ، زرعی جدت، ماحول دوست صنعتی ترقی، پائیدار شہر اور ہنرمندی میں سرمایہ کاری حکومتی پالیسی کی اہم ترجیحات ہیں۔ صاف پیداواری طریقے اور وسائل کا مؤثر استعمال کاروباری لاگت کم، برآمدی مسابقت بہتر اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

🎯 سرمایہ کاری اور مساوی مواقع: سبز معیشت کی جانب منتقلی کے لیے سرکاری سرمایہ کاری، نجی سرمایہ اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ شفافیت اور قابلِ پیمائش نتائج ضروری ہیں۔ خواتین، نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کو اس تبدیلی سے پیدا ہونے والے مواقع میں مرکزی جگہ ملنی چاہیے۔

پروفیسر احسن اقبال نے قرآنِ مجید میں میزان اور اسراف سے اجتناب کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دین پائیداری کو اخلاقی بنیاد، سائنس مسائل کی تفہیم اور عوامی پالیسی ذمہ داری کو عملی اقدام میں تبدیل کرنے کا راستہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے جامعات پر زور دیا کہ اندلس، قرطبہ اور بغداد کی علمی روایت کو جستجو، معیاری تحقیق اور فکری جرأت کے ذریعے زندہ کریں۔

’’ہم ایسا پاکستان تعمیر کر رہے ہیں جہاں خوشحالی کی بنیاد پیداواری صلاحیت، پیش رفت کی بنیاد علم، اور ترقی کی بنیاد تخلیق کے توازن کا احترام ہو۔‘‘


Ahsan Iqbal
Ministry of Planning, Development and Special Initiatives

11/10/2026

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس*

وفاقی کابینہ کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دھشتگردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی.

کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دھشتگردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے پیش نظر حالات کا تفصیلی جائزہ لیا.

کابینہ نے وزیرِ اعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر صدر مملکت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ کریں.

اس ضمن میں وزیرِ اعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی.

09/08/2025

KING 👑 MAKER







Maryam Nawaz Sharif
PML-N Punjab
PML(N)

Address

Orangi Town Karachi
Karachi
75800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N PASHA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share