Jaffar e Tayyar Library

Call Website Contact the organization

Jaffar e Tayyar Library جعفر طیار لائبریری - کراچی میں نجی شعبے میں قائم ہونے والی پہلی ایکٹیویٹی بیس پبلک لائبریری

The wait is over!The most demanded course is finally here. Python by Building — 8-Week Project-Based BootcampDon’t just ...
30/09/2026

The wait is over!

The most demanded course is finally here. Python by Building — 8-Week Project-Based Bootcamp
Don’t just learn Python syntax — learn Python by building real projects.
From your first Python program to working with data, files, databases, APIs, OOP, debugging, and AI tools, you’ll build and improve a real application throughout the 8 weeks.

Every Saturday | 8:00–10:00 PM
Jaffar e Tayyar Library
For both Boys and Girls
Classes will be started from 10th October. Details are mentioned in the form below ⬇️

https://forms.gle/GZRdbbJjMbmn2Rfa6

Limited seats available. Enroll now and start building with Python.

30/09/2026
*سابق ڈین شعبۂ علومِ اسلامیہ، جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کی ریٹائرمنٹ پر جعفرطیار لائبریری میں یادگار تقری...
28/09/2026

*سابق ڈین شعبۂ علومِ اسلامیہ، جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کی ریٹائرمنٹ پر جعفرطیار لائبریری میں یادگار تقریبِ پذیرائی*

جعفر طیار لائبریری کے زیرِ اہتمام استاد الاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کے اعزاز میں ایک پروقار اور یادگار تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی طویل علمی، تدریسی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

27 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں اساتذہ، شاگردوں، اہلِ علم، سماجی شخصیات اور ان کے دیرینہ رفقا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی 9 ستمبر 2026 کو جامعہ کراچی سے اپنی طویل تدریسی و علمی خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے۔ تاہم جامعہ کراچی سے وابستگی سے قبل بھی وہ تقریباً دس برس سے شعبۂ تدریس سے وابستہ تھے، اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تدریس سے وابستہ رہنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ یوں ان کی عملی زندگی درس و تدریس، تربیتِ طلبہ اور فروغِ علم کے لیے وقف ہے

تقریب کا آغاز جناب حسنین صاحب نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت جناب نبیل حیدر زیدی نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض جناب انصار امام نے انجام دیے۔

اس موقع پر معروف شاعر قیصر عباس قیصر، پروفیسر سید علی عمران، پروفیسر کاظم نقوی، پروفیسر آصف نقوی، پروفیسر نجمی حسن، پروفیسر مہدی حسن زیدی، پروفیسر اقبال حماد اور مولانا ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی صاحب کی علمی بصیرت، تدریسی خدمات، شاگردوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور ان کی طویل علمی وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خصوصی خطاب خود پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی صاحب نے کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کے تجربات، جدوجہد، علمی سفر اور ان اُصولوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جنہوں نے ان کی شخصیت اور عملی زندگی کی تشکیل میں بنیادی کردار اَدا کیا۔ ان کی گفتگو میں انکی زندگی کے تجربات بھی تھے، درسِ عمل بھی اور نئی نسل کے لیے رہنمائی کے کئی پہلو بھی۔

تقریب میں پروفیسر جمیل زیدی، پروفیسر نقی، پروفیسر ڈاکٹر نوازش، پروفیسر ناصر اور پروفیسر سبطین علی شکیل عباس اور نفیس صاحب کے علاوہ معروف سماجی رہنما ثمر زیدی اور علی عباس صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ جعفر طیار سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر زاہدی صاحب کے سابق طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی، جن کی شرکت اس بات کا اظہار تھی کہ اُستاد کی رفاقت کلاس روم کی حدود تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ اس کے اثرات شاگرد کی زندگی میں دیر تک باقی رہتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر جعفرِطیار لائبریری اور دیگر اداروں سے وابستہ پروفیسر حضرات نے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مخصوص شال اوڑھا کر ان کی علمی و تدریسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ان کے شاگردوں نے صفیں باندھ کر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
یہ منظر محض ایک استاد کی پذیرائی کا منظر نہیں تھا، بلکہ یہ استاد اور شاگرد کے درمیان قائم اس دیرینہ رشتے کی خوب صورت تصویر تھا جسے وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہرا ہونا چاہیے۔ پھولوں کی برستی پتیاں، عقیدت سے جھکے ہوئے سر اور اپنے استاد کے گرد جمع شاگرد، یہ سب مل کر ایک ایسا منظر پیش کر رہے تھے جو تقریب کے اختتام کے بعد بھی دیر تک حاضرین کے ذہنوں میں زندہ رہے گا۔

جعفرطیار لائبریری کی جانب سے ممبران کے لیے ایک اور سہولتجعفرطیار لائبریری اپنے قیام کے وقت سے ہی ممبران کی سہولت کے لیے ...
19/09/2026

جعفرطیار لائبریری کی جانب سے ممبران کے لیے ایک اور سہولت

جعفرطیار لائبریری اپنے قیام کے وقت سے ہی ممبران کی سہولت کے لیے مفت پرنٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہے، تاہم یہ سہولت روزانہ پانچ صفحات تک محدود تھی۔ اب لائبریری نے ممبران کو مزید سہولت دینے کے لیے پرنٹر ہال میں موجود عام ٹیبل پر رکھوا دیا ہے، تاکہ جسے جتنے پرنٹ درکار ہوں وہ خود اپنے پیجز لگا کر براہِ راست پرنٹ نکال سکے۔ اس مقصد کے لیے ایک لیپ ٹاپ بھی مختص کر دیا گیا ہے تاکہ ممبران اپنی سہولت کے مطابق پرنٹ نکال سکیں۔

15/09/2026

🔴 مفت طبی کیمپ! امامیہ میڈکس انٹرنیشنل-کراچی چیپٹر اور جعفرطیار لائبریری ، ملیر کراچی کے باہمی تعاون سے 13 ستمبر 2026 بروز اتوار کو لائبریری میں لگایا گیا

جسمیں 10 سے زائد ماہر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور ECG، الٹراساؤنڈ اور خون کے ٹیسٹ، سب بالکل مفت کئے گئے، جن شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز نے معانہ کیا وہ درج ذیل ہیں
**طبی ماہرین:**
* ماہرِ امراضِ قلب
* جنرل فزیشن
* ماہرِ طبِ داخلی
* ماہرِ امراضِ چشم
* ماہرِ امراضِ نسواں
* ماہرِ امراضِ اطفال
* ماہرِ سونوگرافی
* ماہرِ امراضِ جلد
* ماہرِ غدد (اینڈوکرائنولوجسٹ)
* دندان ساز
اس کے لئے دیگر جو مفت طبی سہولیات دی گیں اس میں
* ای سی جی سے مشاورت
* بلڈ پریشر چیک اَپ
* بلڈ ٹیسٹنگ
* الٹراساؤنڈ
* دانتوں کا معائنہ
شامل ہیں
**اس طبئ کیمپ سے *دوسو پچاس *(250+) **سے زائد** افراد نے استعفادہ کیا
کیمپ کا دورانیہ سہ پہر ایک بجے سےشام چار بجے تک تھا مگر اوقات
بڑھا کر شام 5:30 تک کر دئیے گیے

07/09/2026

علم کے سفر میں جعفرطیار لائبریری کی ایک اور منفرد کاوش
جعفر طیار لائبریری کو ہر سال مختلف خاندانوں اور اہلِ علم کی جانب سے ہزاروں قیمتی کتابوں کے عطیات موصول ہوتے ہیں۔ ان کتابوں کی جانچ پڑتال، درجہ بندی اور ترتیب کا کام لائبریری کی ٹیم نہایت محنت، ذمہ داری اور صبر کے ساتھ انجام دیتی ہے۔ موصول ہونے والی ہر کتاب کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی اسے مناسب زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔
اس عمل کے دوران بڑی تعداد میں ڈپلیکیٹ اضافی کتب الگ کی جاتی ہیں۔ ان کتابوں کو ضائع کرنے کے بجائے سبیلِ کتب کے ذریعے قارئین، طلبہ اور دیگر کتب خانوں تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اب اسی سلسلے کو ایک نئے انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے، لائبریری سے دور رہنے والے کتاب دوستوں کی فرمائش پر سبیلِ کتب کو پورے سال کے لیے آن لائن کیا جا رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے فیس بک پر ایک پیج "سبیل کتب" کے نام سے بنایا جا رہا ہے، جہاں ہر ہفتے منتخب کتابیں پیش کی جائیں گی۔
جس کتاب میں آپ کی دلچسپی ہو، اسے حاصل کرنے کے لیے لائبریری کی جانب سے فراہم کردہ واٹس ایپ نمبر پر میسج کیا جا سکتا ہے یا فیس بک میسنجر پر ان باکس کیا جا سکتا ہے۔
براہِ کرم کتاب کے حصول کے لیے کمنٹ سیکشن میں آرڈر نہ دیا جائے۔
ابتدائی مرحلے میں اکیڈمک کتب آن لائن سبیل کا حصہ ہوں گی، جس کے بعد بتدریج دیگر موضوعات کی کتابیں بھی پیش کی جائیں گی۔
سبیل کتب کے پیج کا لنک 👇
https://www.facebook.com/profile.php?id=61593661216236

آن لائن سبیلِ کتب کا باقاعدہ افتتاحجعفر طیار لائبریری کی ایک اور منفرد کاوشآج مورخہ 7 ستمبر 2026ء کو جعفر طیار لائبریری ...
07/09/2026

آن لائن سبیلِ کتب کا باقاعدہ افتتاح

جعفر طیار لائبریری کی ایک اور منفرد کاوش

آج مورخہ 7 ستمبر 2026ء کو جعفر طیار لائبریری کے سربراہ مولانا ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی صاحب نے سبیلِ کتب کی پہلی کتاب لائبریری کے نئے قائم کیے گئے فیس بک پیج "سبیلِ کتب" پر اپ لوڈ کرکے آن لائن سبیلِ کتب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر آن لائن سبیلِ کتب کے آغاز کے ساتھ ہی یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ اب اس فیس بک پیج پر ہر ہفتے مختلف کتابیں اپ لوڈ کی جائیں گی تاکہ لائبریری سے دور رہنے والے طلبہ، اساتذہ، اہلِ علم اور کتاب دوست افراد بھی اس علمی سلسلے سے مستفید ہو سکیں۔

آن لائن سبیلِ کتب کے پہلے مرحلے میں صرف اکیڈمک کتب شامل کی گئی ہیں، جبکہ بعد کے مراحل میں دیگر موضوعات سے متعلق کتابیں بھی اس سلسلے کا حصہ بنائی جائیں گی۔

جعفر طیار لائبریری کی جانب سے آن لائن سبیلِ کتب کا آغاز اس عزم کا اظہار ہے کہ کتابوں کو صرف محفوظ رکھنے کے بجائے انہیں زیادہ سے زیادہ قارئین تک پہنچایا جائے اور علم کے اس خزانے سے زیادہ سے زیادہ افراد کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔

سبیل کتب کے پیج کا لنک 👇
https://www.facebook.com/profile.php?id=61593661216236

Address

Near Five Star Lawn, Jaffar-e-tayyar Co-operative Housing Society, Malir
Karachi
75050

Opening Hours

Monday 15:00 - 22:00
Tuesday 15:00 - 22:00
Wednesday 15:00 - 22:00
Thursday 15:00 - 22:00
Friday 15:00 - 22:00
Saturday 15:00 - 22:00

Telephone

+923172486365

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaffar e Tayyar Library posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jaffar e Tayyar Library:

Shortcuts

Share

Category