Sports Directorate of Sindh

Sports Directorate of Sindh

Share

In the field of sports, the basic objective is to expand sports facilities for the benefit of the majority of the people in the province of Sindh.

04/06/2026

🎾 Sindh Padel Open Championship 2026

Three days of competition, passion, and top-level padel.

📅 12–14 June 2026
📍 Legends Arena, DHA Phase 5
🏆 Prize Pool: PKR 1 Million

Register now and take your shot at the title.

📞 For details, please contact:
District Sports Officer South
0333-7089651

🎾🏆

03/06/2026

کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام اور میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا

Photos from Sports Directorate of Sindh's post 03/06/2026

کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام اور میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ہاکس، ٹنڈوالہیار ہاکس، میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی اور ٹنڈوآدم کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی اور ٹنڈولہیار کرکٹ اکیڈمی کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا فائنل میچ میں میرپورخاص کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 180 رنز اسکور کیے جواب میں ٹنڈولہیار کرکٹ اکیڈمی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور سیریز اپنے نام کر لی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی تھے جن کا تعارف آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد عباسی نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر عبدالسلیم خان، امام بلوچ، قمر بھمبرو اور دیگر معززین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کرکٹ ٹورنامنٹس نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں صحت مند اور مثبت رجحانات کو بھی فروغ دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر منوا سکیں آخر میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے جبکہ شائقینِ کرکٹ نے فائنل میچ کے دلچسپ مقابلے کو خوب سراہا۔

31/05/2026

سنڌ حڪومت جي اسپورٽس ۽ يوٿ کاتي جي سھڪار سان خيرپور جي ناز گرائونڊ ۾ ڪرڪيٽ ٽورنامينٽ منعقد ڪئي وئي

31/05/2026

*Sports & Youth Affairs Department, Govt of Sindh presents.*

SINDH PADEL OPEN CHAMPIONSHIP 2026 MENS & WOMENS🎾🔥
Prize Pool 1-Million

🗓️ Event Date: 12th, 13th & 14th June
📍 Venue: Legends Arena
🎯 Category: Open
🕘 Time: 6:00 PM - 12:00 AM
💸 Registration Fee:
Students > 10000/-
Regular > 15000/-

🏆Winner: Rs. 300k Cash💰
🥈Runner-up: Rs. 200k Cash💰

Teams:
Mens-32 Teams
Womens-16 Teams

FORMAT:
●1st Round League Format, each team will get a minimum of 3 matches
_(Race to 6 with golden deuce)_
●Quarter finals, Semis & Finals:
_(Race to 6 > Best of 3)_

*Hurry up Limited Slots 🔥*

*Register Now!*
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdaNA2AxWfAKjmciiNl1uHk4jy8_eToATjsnjnXOam56DE01A/viewform?usp=publish-editor

For Information
📞+923337089651 (Fareed Ali)
📞+923030223440 (Imran Shahid)

Photos from Sports Directorate of Sindh's post 31/05/2026

مورخہ 29 مئی 2026
حضرت پیر سید نظر محمد شاہ کے سالانہ عرس پاک کے موقعے پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے گوٹھ ماڑی جلبانی تعلقہ سکرنڈ میں تین روزہ ملاکھڑا کھیل کا انعقاد ہوا۔
ان شاندار ملاکھڑا کھیل کے آخری روز ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی جبکہ محمد آ دم قریشی اسپورٹس آرگنائزر ڈسٹرکٹ سانگھڑ اعزازی مھمان تھے
سجادہ نشین سید عباس علی شاہ جیلانی اور سید امداد علی شاہ جیلانی نے پہلوان سکندر چانڈیو اور دیگر کے ہمراہ مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت اور اعزازی مھمان آ دم قریشی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور
عبد الرحیم راجپوت ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فیسر شھید بینظیر آباد کی دستار بندی کی۔
ملاکھڑا کھیل میں پہلوانوں نے زور آزمائی کا بہترین مظاہرہ کیا اور ہزاروں شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ملھ پہلوانوں میں ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
گدی نشین سید عباس علی شاہ جیلانی اور سید امداد علی شاہ جیلانی نے ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

26/05/2026

Sports and Youth Affairs Department, Government of Sindh.

26/05/2026

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن نے آج اپنے آفس میں ضلع بدین کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو فعال بنانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن کی جانب سے ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے بدین کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے سیکریٹریز اور عہدیداران کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔
میٹنگ میں ضلعی سطح کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی اور ضلع بھر میں اسپورٹس سرگرمیوں کو مزید فعال اور منظم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں استاد محمد خان بھبھرو/مقبول احمد زئی(فٹبال)، عبد الحمید راجپوت (ایتھلیٹکس)، منظر زاہد (چیس)، گلیشیر کبڈی (کبڈی)، ناصر علی (کراٹے)، فہد شاہ (تھرو بال)، قدیر احمد (سوئمنگ) اور اللہ جڑیو (ملھ ایسوسی ایشن) شامل تھے۔

25/05/2026

حضرت سید غلام علی شاہ کے سالانہ عرس پاک کے موقعے پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے گوٹھ مٹھو خان مری تعلقہ سکرنڈ میں تین روزہ ملاکھڑا کھیل کا انعقاد ہوا۔
ان شاندار ملاکھڑا کھیل کے آخری روز ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔
سجادہ نشین سید امداد علی شاہ جیلانی نے پہلوان سکندر چانڈیو اور دیگر کے ہمراہ مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور دستار بندی کی۔
ملاکھڑا کھیل میں پہلوانوں نے زور آزمائی کا بہترین مظاہرہ کیا اور ہزاروں شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ملھ پہلوانوں میں ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
گدی نشین سید امداد علی شاہ جیلانی نے ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Ground Floor, Old KDA Building No-3
Karachi
75350