06/05/2026
عوامی ورکرز پارٹی لعلورائنک سندہ کی جانب سے مہران پبلک لائبریری میں کارل مارکس کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری کامریڈ مٹھل بلوچ نے مضمون "کارل مارکس – نیست پیغمبر" پیش کیا، جس میں مارکس کے فلسفے، جدوجہد اور دنیا پر اس کے اثرات کو نہایت واضح، بےباک اور مدلل انداز میں بیان کیا گیا۔
بعد ازاں امجد خاصخیلی، عارف تونیو، یونس کنبھر اور دیگر ساتھیوں نے مارکس کی زندگی، طبقاتی جدوجہد اور اس کے علمی ورثے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخری مرحلے میں شفاف طریقے سے مارکس کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے اس کے فکر پر عمل کرنے کا کھلا اور پُرعزم عہد کیا۔
عوامی ورکرز پارٹی لعلورائنک
03/05/2026
آج 3 مئی 2026ء کو یومِ مزدور کے موقع پر عوامی ورکرز پارٹی یونٹ باقر نظامانی ضلع سانگھڑ اور ساتھی بالک سنگت کی جانب سے ایک بھرپور پروگرام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں مختلف مقررین نے یومِ مئی کی تاریخی اور موجودہ اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی:
🔴 من تشا (صدر، ساتھی بالک سنگت ) نے یومِ مئی کی اہمیت اور مزدوروں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
🔴 اظہر پٹھان نے شکاگو کے شہداء کی تاریخ اور قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔
🔴 نظر مہیسر (سیکریٹری، عوامی ورکرز پارٹی شہدادپور یونٹ) نے شکاگو کے دور اور آج کے مزدوروں کی سماجی و معاشی حالت کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
🔴 مشتاق نظامانی (رکن فیڈرل کمیٹی، عوامی ورکرز پارٹی) نے شہدائے شکاگو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی لوٹ مار اور ریاستی سرپرستی پر تنقیدی گفتگو کی، اور مزدوروں کو درپیش معاشی مشکلات کو اجاگر کیا۔
🔴 علی نواز قاضی نظامانی (صدر، عوامی ورکرز پارٹی سندھ) نے امریکی سامراج کی جارحیت، وسائل پر قبضے اور طبقاتی نظام کے باعث مزدوروں کی کسمپرسی پر روشنی ڈالی اور سوشلسٹ سماج کو اس کا واحد حل قرار دیا۔
📌 پروگرام میں خصوصی شرکت کرنے والے ساتھی:
دلبر خان (سلامت گوٹھانی تنظیم)، دانش پٹھان، اعجاز فضل ماچھی، سردار مینگھواڑ، کشور، شہزاد مغل، سجاد نظامانی، آغا نظامانی، نجیب اور نوید۔
۔
03/05/2026
Karachi: Awami Workers Party, Pakistan. participates actively in KESC Labour Union's May Day gathering
Karachi — On the occasion of International Workers’ Day, leaders and workers of the Awami Workers Party - Karachi participated in large numbers in a gathering organized by the KESC Labour Union. On this occasion, the Central President of the Awami Workers' Party , Comrade Akhtar Hussain Advocate addressed the participants.
In his speech, Comrade Akhtar Hussain paid tribute to the martyrs of Chicago, highlighting the historical struggle of the labour movement and its foundational principles. He also spoke in detail about imperialist wars imposed at the global level and the economic and social crises resulting from them.
He stated that rising inflation and unemployment in Pakistan have made life increasingly difficult for the working class. Furthermore, policies of the IMF and the World Bank have promoted the contract system, which has not only undermined workers’ rights but also deprived them of key protections such as the eight-hour workday and access to basic healthcare.
He emphasized that the state and conventional political parties have failed to address the issues faced by the working class. He stressed that meaningful change in the current system is only possible if workers, trade unions, labour organizations, and left-wing forces unite in a collective struggle; otherwise, the common people will continue to suffer under this exploitative system.
Other speakers at the gathering also addressed workers’ rights, resistance against privatization, and the challenges faced by labourers. The event reaffirmed the commitment that the Awami Workers Party stands shoulder to shoulder with the working class and will continue its struggle for their rights.
A large number of workers attended the gathering and demonstrated strong class solidarity.
Issued by:
Comrade Bawa Hyder Khoja
Information Secretary
Awami Workers Party Karachi
02/05/2026
تہنیتی پیغام برائے یومِ مزدور (یکم مئی)
عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں یومِ مزدور کے موقع پر شاندار ریلیوں، جلسوں، جلوسوں اور مختلف پروگرامز کے انعقاد پر ہم تمام پارٹی کارکنان، ٹریڈ یونین رہنماؤں، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان طالب علموں اور محنت کش ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کراچی سے کشمیر تک ملک کے طول و عرض میں جس جوش و خروش، ولولے اور شعور کے ساتھ یکم مئی منایا گیا، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محنت کش طبقہ آج بھی اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ یہ دن نہ صرف شکاگو کے عظیم مزدوروں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ ہمیں یہ عہد بھی دلاتا ہے کہ ہم استحصال، ناانصافی اور طبقاتی جبر کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مضبوط بنائیں گے۔
عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر اختر حسین، جنرل سیکریٹری فرحت عباس خان اور مرکزی سیکریٹری لیبر ایڈووکیٹ جمیل شاہد کی جانب سے ہم تمام کارکنان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے محنت کشوں کی یکجہتی اور طاقت کا عملی مظاہرہ کیا۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے حقوق، روزگار کے تحفظ، منصفانہ اجرت، اور باوقار زندگی کے حصول کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
جاری کنندہ
اثر امام
سیکریٹری اطلاعات
عوامی ورکرز پارٹی
02/05/2026
یوم مئی
عوامی ورکرز پارٹی ضلع لودہراں کے زیر اہتمام پیرزادہ انیس الرحمان خان کی رہائش گاہ پر محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں شکاگو کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیایوم مئی کے حوالے سے مقررین نے اپنے انقلابی خیالات کا اظہار کیا اور محنت کشوں مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاجس میں ڈاکٹر محمد اسماعیل ثانی، راو عامر علی، مہر وقار حسین، پروفیسر نذیر احمد، پروفیسر نور محمد، سید انصر بخاری، چوہدری رضاک نعیم اور ملک محمد شاہد نے خطاب کیاپیرزادہ انیس الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں کی نمائندہ پارٹی ہےاور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر جد و جہد کرو کر رہی ہیں
02/05/2026
عوامی ورکرز پارٹی گجرانوالہ نے یکم مئ 2026 بھرپور طریقے سے منایا۔عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر پروفیسر صلاح الدین کی قیادت میں ریلی کا ایک منظر۔۔۔
02/05/2026
عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کے زیر اہتمام یکم مئی کی مناسبت سے مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شگاگو کے مزدوروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزدوروں کی یکجہتی پر زور دیا گیا اور مہنگائی اور روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی تحریک منظم کرنے پر زور دیا.
اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر عبداللہ صافی ڈاکٹر اللہ داد لونی این ایس ایف کے مرکزی رہنما عمر ناصر پارٹی کی خواتین سیکریٹری سائمہ دانش اور لیبر سیکریٹری غفار جمالی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا صوبائی جنرل سیکریٹری میر رحیم بلوچ نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیئے
01/05/2026
عوامی ورکرز پارٹی راولپنڈی کی یوم مئی ریلی میں شرکت
01/05/2026
Awami Workers Party Hunza Holds Labour Day Rally in Hunza
Hunza: Activists of the Awami Workers Party staged a rally on the occasion of Labour Day, raising their voices on key local issues.
01/05/2026
عوامی ورکرز پارٹی نصیر آباد
یوم مئی ریلی نکالی گئی ۔ عوامی ورکرز پارٹی سندہ کے یوتھ سیکرٹری کامریڈ گلزار چنا نے قیادت کی