Urdu Adab - اردو ادب

Urdu Adab - اردو ادب

Share

میرے کانوں میں مصری گھولتا ہے__
کوئی بچہ جب اردو بولتا ہ?

12/01/2025

🫰🌸

زہر لہجوں کا کھا گیا مجھکو
میں.....بڑی دلنشین لڑکی تھی

🌺🦋

10/01/2025

جمعہ کے دن کی سنتیں

1. غسل کرنا:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے آئے تو غسل کرے۔"
(صحیح بخاری: 877، صحیح مسلم: 846)

2. مسواک کرنا:
آپ ﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کے دن غسل کرو اور مسواک کا استعمال کرو۔"
(صحیح مسلم: 846)

3. پاکیزہ لباس پہننا:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کے دن اچھے اور صاف لباس پہنو۔"
(صحیح بخاری: 891)

4. خوشبو لگانا:
آپ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص جمعہ کے لیے غسل کرے، مسواک کرے اور خوشبو لگائے، اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔"
(صحیح بخاری: 883، صحیح مسلم: 847)

5. جلدی مسجد جانا:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص جمعہ کے دن جلدی مسجد جاتا ہے، وہ زیادہ اجر پاتا ہے۔"
(صحیح بخاری: 881، صحیح مسلم: 850)

6. خطبت کے وقت خاموش رہنا:
آپ ﷺ نے فرمایا:
"جب امام خطبہ دے رہا ہو تو خاموش رہو اور غور سے سنو۔"
(صحیح بخاری: 934، صحیح مسلم: 857)

7. سورہ کہف کی تلاوت:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرو، یہ تمہارے لیے روشنی بنے گی۔"
(صحیح مسلم: 1980)

8. زیادہ سے زیادہ دعا کرنا:
آپ ﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے، پس اسے تلاش کرو۔"
(صحیح بخاری: 935، صحیح مسلم: 852)

9. درود شریف کی کثرت:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کے دن مجھ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجو۔"
(صحیح مسلم: 849)

10. مسجد میں صفائی کا خیال رکھنا:
آپ ﷺ نے فرمایا:
"مسجد کو صاف ستھرا رکھو اور اسے خوشبو دار بناؤ۔"
(صحیح بخاری: 875)

11. جمعہ کی دو رکعت سنت نماز:
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا:
"رسول اللہ ﷺ جمعہ کے بعد دو رکعت پڑھتے تھے۔"
(صحیح بخاری: 937، صحیح مسلم: 880)

12. جمعہ کی تیاری:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص جمعہ کی تیاری کرے اور نماز کے لیے حاضر ہو، اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔"
(صحیح بخاری: 882، صحیح مسلم: 844)

11/11/2024

مُردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ 🥀
مجھے ایسی معافی سے سخت کوفت ہوتی ہے جو آپ صرف اسلئے مانگتے ہیں کہ خود کو ہلکا کرسکیں ۔ اپنے ضمیر کو مطمئن کرسکیں (سکت ہونے کے باوجود آپ ازالے کی طرف نہیں آتے)
ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کسی کے دل پر پاؤں رکھے گزر جاتے ہیں ۔ کسی کا دل اور روح ویران کرنے کے بعد بھی جیتے چلے ہیں ۔ انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ کسی کا کتنا نقصان کیا ہے ۔ ایک عرصے بعد جب روح بھاری محسوس ہونے لگے تب یہ واپس لوٹتے ہیں ۔ دو لفظ معذرت اور بس
کیا یہ کافی ہوتا ہے ۔ ؟ کسی کو رلانے اذیت میں مبتلا کرنے، تکلیف پہنچانے، اسکا دل دُکھانے پر، یا روح ویران کرنے پر اتنی آسانی سے معافی مل جایا کرتی ہے ؟ وقت، جذبات اور احساسات کے نقصان کا ازالہ یونہی ہوجاتا ہے، آپکی وجہ سے کسی کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوئی اس پر یہ معذرت کے دو لفظ مرہم بن جائیں گے ؟ میں ہمیشہ لکھتا ہوں خدارا دل دُکھانے اور توڑنے سے پہلے یاد رکھا کریں کہ حقوق العباد کی معافی تب تک نہیں ہے جب تک بندہ معاف نا کردے ۔ اس کے ہاں سب لکھا گیا ہے ۔ کسی کی بے چین کروٹیں، آسمان کی طرف دیکھے سوال کرتی نم آنکھیں، سجدوں میں بہائے آنسو، خاموشی میں چھپا درد، سرخ سوجھی آنکھوں سے ٹپکٹی اذیت، کانپتے ہاتھ، کوئی انسان آپکی وجہ سے مسکرانا بھول گیا، کوئی ہنستے ہنستے رو دیتا ہے، کوئی مٹھیاں مظبوطی سے بند کیے آنسو رکنے کی کوشش کرتا ہوا، کسی نے خود پر خوشیاں حرام کر لی، کسی کو پسندیدہ چیزوں سے رغبت نا رہی، کسی کے دکھ نے غصے کی شکل اختیار کر لی، کسی کا دکھ چہرے کی زردی اور آنکھوں کے حلقوں کی صورت چہرے پر نظر آنے لگا، اور کوئی خود پر کوئی نقلی لبادہ اوڑھے اندر سے ختم ہوتا چلا جارہا ہے ۔ کوئی نیم پاگل ہوچکا ہے، بے مقصد ہنستا رہتا ہے ۔ ہوش میں آنے پر دوبارہ اسی شد٘ت سے رو بھی لیتا ہے، تمیں کیا لگتا ہے سونپی ہوئی اذیتوں کی معافیاں یونہی مل جایا کرتی ہیں، یار آپ لوگ انسانوں میں رب سی حصوصیات کیوں ڈھونڈتے ہیں ؟ معافی یہ نہیں ہوتی کہ آپ پہلے تکلیف کا سبب بنیں اور پھر آ کر معافی مانگیں اور چلتے بنیں
معافی کے ساتھ ازالہ بھی ضروری ہے، اسلئے کوشش کریں وقت رہتے معذرت کرلیں اور انسان کے ساتھ کھڑے رہ کر اس نقصان کے ازالے کی کوشش کریں جو آپکی وجہ سے ہوا ۔ وہ تمام الفاظ جو آپکی زبان سے ادا ہوئے ان پر شرمندہ ہوں،

🙂

01/11/2024

حالات جیسے بھی ہوں ، اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہیں

حالات بدلنے میں دیر نہیں لگتی.

26/10/2024
26/10/2024

چلو باتیں کریں اتنی
فلک کی گود میں سمٹے
ستارے تھک کے سو جائیں۔
زمین پر بکھرے منظر
سب کے سب حیران ہو جائیں
ہوا حیرت سے تھم جائے۔

چلو باتیں کریں اتنی
بنا مطلب ، بنا مقصد ،
چلو ناں بولتے جاؤ
کہ اک لمحہ ذرا رک کر
تمھیں کچھ سوچنا دشوار ہو جائے
کہ ایسے میں
اچانک ہی یہ اقرار ہو جائے
مجھے تم سے محبت ہے،
تمھیں مجھ سے محبّت ہے۔۔♥️

Urdu Adab - اردو ادب

06/10/2024

حالات کوئی بھی ہو کیسے بھی ہو
شکر ہمیشہ شکوے سے بہتر ہوتا ہے
*الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۞

25/08/2024

جب زندگی میں حالات مشکل ہوتے ہیں، تو برداشت اور صبر ہی وہ واحد خوبیاں ہوتی ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دیتی ہیں۔ یاد رکھیں، زندگی میں مشکلات اور چیلنجز آنا لازمی ہیں،
ہر امتحان کے پیچھے ایک حکمت پوشیدہ ہوتی ہے۔ جب ہم صبر اور پرداشت کا دامن تھامتے ہیں، تو اللہ کی رحمتیں ہمارے راستے آسان کر دیتی ہیں۔

14/08/2024

آزادی اہم ہے
احترام آزادی اہم تر
استحکام آزادی اہم ترین
آزاد رہو ۔۔۔ آزادی دو
آزادی کو راستہ دو
سب کو 14 اگست مبارک !!


#
✌🏻

06/08/2024

زندگی میں کی گئی غلطیاں
آپ کو سوچنا، بولنا، سمجھنا اور بدلنا سکھا دیتی ہیں۔

Urdu Adab - اردو ادب

24/07/2024

آمین یا رب العالمین

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Karachi
75500