سندھ سولر پروجیکٹ پائیدار اور روشن سندھ کی جانب اہم قدم
حکومت سندھ کی کاوشوں سے مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری
حکومت سندھ کی جانب سے سندھ سولر پروجیکٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تیس اضلاع میں غریب گھرانوں کو معمولی ادائیگی پر ہوم سولر سسٹم کی فراہمی جاری ہے۔ 🌞💡🌟
Sindh Solar Energy Project
Sindh Solar Energy Project for Pakistan, aims to increase solar power generation and access to electricity in Sindh Province.
30/11/2025
سنڌ سولر انرجي پروجيڪٽ، جيڪو حکومت سندھ جی دور انديش ويزن مطابق هلندڙ آهي، صوبي ۾ بجلي تائين پھچ وڌائڻ ۽ هر گهر تائين پائيدار توانائي جا حل پهچائڻ لاءِ پرعزم آهي. پارٽي قيادت جو منشور آهي ته سنڌ جي هر گهر ۾ معياري ۽ سستي بجلي فراهم ڪئي وڃي، جنهن سان ماڻهن جي زندگيءَ ۾ بهتري اچي، سماجي انصاف کي فروغ ملي ۽ معاشي ترقيءَ جا نوان موقعا پيدا ٿين.
منصوبي جي ٽئين جزي تحت، سنڌ سولر انرجي پروجيڪٽ جو ارادو آهي ته ٻه لک سولر هوم سسٽم ڪِٽون سنڌ جي 30 ضلعن ۾ ضرورتمند گھرن تائين جولاءِ 2025ع تائين مهيا ڪيون وڃن.
27/11/2025
𝑺𝒐𝒍𝒂𝒓 𝒆𝒏𝒆𝒓𝒈𝒚, 𝒄𝒍𝒆𝒂𝒏 𝒆𝒏𝒆𝒓𝒈𝒚 𝒇𝒐𝒓 𝒂 𝒃𝒆𝒕𝒕𝒆𝒓 𝒕𝒐𝒎𝒐𝒓𝒓𝒐𝒘.
26/11/2025
and
25/11/2025
"ہدایات برائے صارفین"
سندھ سولر انرجی سسٹم کی کامیابی کی کہانیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین کی گجری کی کہانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہے کہانی بدین کی گجری کی۔جو ایک پاؤں سے معذور ہے لیکن اس کے حوصلے ہیں آسمان کو چھونے والے۔گجری دن رات رلی بنا کر اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتی ہے۔
2022 کے سیلاب نے گجری کی زندگی بدل دی۔ایک رات میں اس کا سب کچھ بہہ گیا۔اس کے پاس کچھ نہ بچا ۔نہ چھت نہ سامان ۔سورج ڈھلتے ہی ہر طرف اندھیرا چھا جاتا تھا۔بجلی کا نام و نشان نہ تھا۔ بچوں کی ہنسی خاموشی میں بدل جاتی تھی۔سپنے اندھیروں میں کھو جاتے تھے۔گجری کو دن بھر کام کاج کے بعد سلائی کا وقت ہی نہیں تھا۔وقت ملتا تب تک اندھیرا چھا جاتا تھا۔پھر ایک دن گجری کے گھر روشنی پہنچی۔چھوٹی سی سولر روشنی لیکن اس کا اثر زندگی بدلنے والا تھا۔گجری کے گھر میں جب پہلی بار بلب جلا تو اندھیروں میں گھرا گھر روشن ہو گیا۔بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔بزرگوں کو سکون ملا۔اب گجری کے گھر میں دن رات رلی کی سلائی جاری ہے۔
سولر انرجی کی چھوٹی سی روشنی نے گجری کی زندگی کے اندھیروں کو مٹا کر اس میں خوشیاں بھر دیں۔
*سندھ سولر انرجی سسٹم کی کامیابی کی کہانیاں*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*ٹنڈو محمد خان کی صنم کی کہانی*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹنڈو محمد خان کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی ہے صنم۔ایک ایسی لڑکی جس نے اپنے سپنے کو اپنی کمزوری پر حاوی ہونے نہیں دیا۔پولیو نے اس سے چلنے کی طاقت چھین لی مگر اس کے ہاتھوں میں ہنر ،دل میں جذبہ اب بھی زندہ ہے۔
چار بھائیوں کی بہن صنم اپنے گھر والوں کے لئے محنت کرتی ہے۔ گھر میں سلائی کا کام کرتی ہے۔لیکن ہر شام غروب آفتاب کے بعد اندھیرا اس کا کام روک دیتا تھا۔اندھیرا نہ صرف اس کا کام بلکہ گھر کا سکون بھی چھین لیتا تھا۔پھر ایک دن سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے زریعے اس کے گھر میں روشنی آئی ۔اب اس کے گھر میں رات بھی دن جیسی ہے۔صنم اب شام کے بعد بھی سلائی کا کام کرتی ہے۔سولر روشنی نے نہ صرف صنم کے گھر کو روشن کیا بلکہ اس کے گھر میں سکون بھی آ گیا۔اب رات اندھیرے میں اس کے بھتیجے کی دیکھ بھال بھی آسان ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Karachi
75600
