میری طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو۔
Asif Latif PS-95
A Platform to Discuss a Common Man's Issue. Working against Drugs, Pollution, Terrorism and Aware the people
07/08/2024
بھٹائی کالونی کے جیالوں سے سوال۔۔۔۔
بھٹائی کالونی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں سے جب بھی پانی اور دیگر ترقیاتی کام نا کروانے کے حوالے سے تنقیدی بات ہوتی تو ان کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ کورنگی میں نا ہمارا ایم پی اے ہے اور ناہی ٹاون چیرمین! جب یہ دو اہم سیٹیں ہمارے پاس ہونگی تو پھر دیکھنا کہ ہم کیاسے کیا کرتے ہیں۔۔۔۔ آج کورنگی میں ان کا ٹاون چٸیرمین بھی ہے اور پی ایس 95 پر ان کے "منتخب" ایم پی اے بھی ! لیکن بھٹائی کالونی سمیت پورے کورنگی میں پانی اور بجلی کی نایابی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے, سونے پر سہاگہ واٹربورڈ کے چیرمین صاحب بھی پی پی کے پرانے جیالے نجمی عالم کو بنارکھاہے جن کے نااہلی ضرب المثل بنتی جارہی ہے اور کچھ کی ڈرامے بازی کرتے ہوئے چکراگوٹھ کا واٹر ہائڈرنٹ بند کیا اور آج وہ پھر زور وشور سے چل رہاہے۔۔۔۔ اس سب کے باوجود پی پی کے جیالے اس امید پر زندہ ہیں کہ آئندہ بھی "عوام" ہمیں منتخب کرے گی۔ معلوم نہیں یہ جیالے پانی اور بجلی استعمال نہیں کرتے یا پھر ان کا بل ان کی پارٹی بھرتی ہے۔ عوام کو اس قدر ذہنی مفلوج بنادیاہے کہ ان میں اپنے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے کی سکت ہی نہیں بچی۔ چیخیں ان جیالوں کی بھی نکل رہی ہے لیکن جب ضمیر مرجائے تو پھر اسے آواز دینا ناممکن ہے۔۔۔۔ جیالوں، کورنگی ٹاون چیرمین اور ایم پی اے صاحب کب تک یہ ظلم جاری رکھو گے۔۔۔؟؟؟
آصف لطیف
سابقہ امیدوار پی ایس 95
15/05/2024
بھٹائی یوتھ فورم کا عوام کیلئے تحفہ
بھٹائی یوتھ فورم کے کارکنان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ علاقے کے بہتری کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کچھ عرصے سے پورے بھٹائی کالونی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کو دیکھتے ہوئے آصف لطیف بھائی نے بورنگ کروانے کا فیصلہ کیا اور الحمدللہ اللہ کے فضل و کرم سے وہاں بہترین پانی نکلا جو عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انشاءاللّہ ہماری ٹیم نے اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے بہت جلد ایک اور لوکیشن پر بورنگ کروانے کافیصلہ کیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کر کے عوام کیلئے وقف کردیاجائے گا۔
شعبہ نشرواشاعت بھٹائی یوتھ فورم
سرمزمل احمد فیروزی جو مجھ سمیت ہزاروں طلبہ و طالبات کے استاد ہیں شدید مصروفیات کے بوجود انہوں نے میرے لئے وقت نکالا اور شروع سے لیکر آخر تک کارنر میٹنگ نا صرف اٹنڈ کی بلکہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ سرمزمل احمد فیروزی جیسے قابل ترین لوگوں کا دست شفقت مجھ پر ہے۔ انشاءاللّہ دو فیصد اشرافیہ کو پی ایس 95 سے بھگاکردم لیں گے کیونکہ چارجر متوسط طبقے کا انتخابی نشان ہے اور آپ سب کے دکھوں کا درمان ہے۔
پی ایس 95 کے علاقے بھٹائی کالونی کی عوام سے ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے سیکٹر اے کی عوام ان نام نہاد پارٹیوں کو 8فروری کو مسترد کرتے ہوئے صرف موبائیل چارجرپر مہر لگائے گی۔ انشاءاللّہ عوام اب ان پیسہ پھینکنے والے امیدواروں کو ڈیفنس ،کلفٹن اور ملیر کا واپسی کا راستہ دیکھائے گی۔۔۔ کیونکہ اب عوام کو ان کا اپنا اور مخلص لیڈر آصف لطیف کی شکل میں مل چکاہے۔
30/01/2024
پی ایس 95 سے آزاد امیدوار آصف لطیف بھائی اور ان کی ٹیم نے لینڈگریبرز اور ان کے دلالوں کی نیندیں حرام کررکھی آج بھی پی ایس 95 کا مقدمہ عدالت میں لڑا۔ انشاءاللّہ 8 فروری کو عوام سے گذارش ہے کہ صرف موبائیل چارجر پر مہر لگاکر آصف لطیف بھائی کو کامیاب بنائیں۔
آصف لطیف
آزاد عوام کا آزاد امیدوار
انتخابی نشان موبائل چارجر
کارکنان نے ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کے حلقہ کے سب سے مضبوط آزاد امیدوار سے کارگزاری بیان کی عوام کی جانب سے آصف لطیف کی بھرپور حمایت اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ عوام اب ان نام نہاد سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکی ہے۔
25/01/2024
ارادے جن کے پختہ ہوں، نظرجن کی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔
گذشتہ شب پی ایس 95 کے علاقے الطاف ٹاؤن میں عوام نے حلقہ کے سب سے مضبوط آزاد امیدوار آصف لطیف بھائی سے انتخابی دفتر کا افتتاح کروایا جہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصف لطیف بھائی کاکہنا تھا کہ عوام سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکی ہے۔ ان سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اپنے زاتی مفادات کا تحفظ کرناہے ناکہ عوامی خدمت۔ اس لیے 8 فروری کو حلقہ پی ایس 95 کی عوام صرف موبائیل چارجر پرمہر لگاکر دوفیصد اشرافیہ اور ان کی غلامی کرنے والوں کو مسترد کر دیں۔
ازاد امیدوار PS-95 آصف لطیف نے گلیوں اور چوراہوں سے اپنے جدوجہد کا آغاز کردیاہے۔ الحمداللّہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے اپنے ہردلعزیز سماجی کارکن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیاہے۔۔اس موقع پر پر آصف لطیف نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسی حلقہ کے رہائشی ہیں اور یہاں کے مسائل کو بخوبی جانتے اور انہیں حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔ انشاءاللّہ ڈیفنس اور ملیر سے امپورٹ کئے گئے امیدواروں کو حلقہ کی عوام شکست فاش دے گی۔
آزاد امیدوار PS-95 آصف لطیف نے اپنے منشور کا اعلان کردیاہے۔ آزاد عوام کا آزاد امیدوار انشاءاللّہ منتخب ہونے کے بعد ان تمام نکات پر ترجیحی بنیادی پر عمل کروائیں گے۔ آپ سب احباب سے گذارش ہے کہ 8فروری کو موبائیل چارجر پر مہر لگاکر اپنی ہی طرح کے امیدوار کو منتخب کریں۔
پی ایس 95 سے آزاد امیدوار آصف لطیف نے میڈیاپر حلقہ کے مسائل کو اجاگر کیا انشاءاللّہ کامیابی کے بعد ان تمام مسائل کو جلدازجلد حل کیاجائے گا۔
18/01/2024
یہ اس دور کی تصویر ہے جب حلقہ پی ایس 95 کی عوام نے آصف لطیف کی قیادت میں قبرستان کے حصول کیلئے وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ کی آمد سے قبل احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔ جس کی خبر مراد علی شاہ کو پڑی تو اس نے اپنی آمد ہی موخرکردی کیونکہ اسے معلوم ہوچکاتھا کہ اس کے سامنے نوجوان قیادت کھڑی ہے جن کی بات کاجواب اس کٹھ پتلی کے پاس نہیں تھا ۔ ۔۔ آج آصف لطیف پی ایس 95 سے آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں آپ کا یہ نمائندہ آپ کو کبھی مایوس ہونے نہیں دے گا۔ 8 فروری کو صرف موبائیل چارجر پرمہر لگائیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
