مجھے لمبے کوریڈور کے ڈزائن چاہیئے ہیں ۔
دروازے کھڑکیوں کے علاؤہ دیواروں پر کیا کام ہو ۔
JSI Welfare Trust
دکھی انسانیت کی خدمت
13/08/2021
آنکھ کو آنکھیں ترس گئیں
اس کا نام عمر عزیز ہے ۔ وہ ڈسکو بیکری کے چوک پر گاڑی صاف کرنے والے کپڑے بیچتا ہے ۔ کتنے بیچ لیتا ہوگا ۔ پھر بھی بیچتا ہے ۔
2020 کا ستمبر تھا کہ ستمگر ۔ آنکھ میں کچھ لگا ۔ تو اسے مسلنے کا پورا لطف لے لیا ۔ وہ کنکر تھا یا کوئی پھانس تھی ۔ جو بھی تھا مگر آنکھ کی رسائی میں رکاوٹ ڈال گئی ۔ اور آج وہاں اندھیرے کا راج مکمل ہو چکا ہے ۔
اکتوبر 2020 میں بہت نامی گرامی ڈاکٹروں کو دکھایا ۔ آپریشن ہوگا ۔ آنکھ بدلے گی ۔ 2 لاکھ ہم لیں گے اور 1 لاکھ کی سری لنکا سے آنکھ آئے گی ۔ یہ فیصلے سب نے ایسے لکھے جیسے بنیئے اپنے ٹھیئے پر بیٹھے ہوں ۔
ہمارے دل و دماغ کی کھڑکیاں ایک ساتھ کھلنے کیلئے ایک پیج پہ آ گئیں "بچہ بغل میں اور ڈھنڈورا شہر میں"
فون اٹھایا اور میسج کر دیا کہ "شام صاحب یہاں رات ہو گئی ہے" جواب آیا "اس ہسپٹل جائیں ۔ سب مفت ہو جائے گا ۔
ہم نے بکنگ تو آنکھ کی کی تھی مگر سفر کورونا نے شروع کر دیا ۔ یوں آنکھ کا سری لنکا سے آنا ممکن نہیں رہا ۔ آج گاڑی چلا رہا تھا۔ محترم شام صاحب کا فون آیا ۔ آپ نے خوشخبری دی کہ"اسی آزادی کے مہینے میں آنکھ سفری بندش سے آزاد ہو کر پوری 4 آنکھوں کی جھرمٹ میں آ رہی ہے ۔ تیاری کر لیں" ۔ ۔ ۔ گاڑی کو فورا ڈسکو بیکری کی راہ پر ڈال دیا ۔ ۔ ۔ وووووہ سامنے عمر عزیز کھڑے ہیں ۔ ہمیشہ کی طرح مجھے دیکھ کر دوڑے آتے ہیں ۔ آنکھ کا پوچھتے ہیں۔ آج اسے تیاری کا کہہ دیا ۔ آنکھ اس کو لگے گی اور دیدے مشعل مشعل میرے ہو رہے ہیں ۔ والسلام
ہدایت اللہ سدوخانی
امام و خطیب جامع مسجد صدیق اکبر
گلشن اقبال کراچی
0333 3633363
19/06/2021
توجہ کا طالب ہوں
ہم دو مسئلوں سے دوچار ہیں بلکہ چار آٹھ ہیں ۔ ہم مریض کو آکسیجن سلینڈر کے ساتھ اہم دو چیزیں دیتے ہیں جس کے بعد دو مسئلے آ پڑتے ہیں ۔ ایک یہ کہ ایک دوسرے کے بغیر کسی کام کی نہیں ہے اور ان دونوں کے بغیر آکسیجن سلینڈر کسی کام کا نہیں ہے ۔ پھر دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ دونوں میں سے دوسرے کو استعمال کے بعد پھینکنا پڑتا ہے ۔
وہ دو چیزیں یہ ہیں (1) فلو میٹر (2) ماسک کٹ ۔ ۔ ۔ فلو میٹر قابل واپسی اور ناکارہ ہونے تک قابل استعمال رہتا ہے مگر ماسک کٹ کسی دوسرے مریض کیلئے دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ ۔ ۔
اب مشکل یہ آن پڑی ہے کے مریض فلو میٹر لے آتے ہیں مگر کٹ ضائع ہو جاتی ہے ۔ جب فلو میٹر واپس آئے گا تو اس کے ساتھ ایک ماسک کٹ اپنے پاس سے رکھنی ہے ۔ بظاہر تو معمولی سی بات لگتی ہے مگر ایک شعبے کا فنڈ 000 ہو اور بڑی خریداریاں سامنے ہوں تو ایسے میں یہ معمولی کام غیر معمولی ہو جاتا ہے ۔
اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ ایک ایسے گھر کے فرد کو کورونا ہو گیا جو کورونا کو مانتے ہی نہیں تھے ۔ وہ آکسیجن سلینڈر لے گئے۔ ان کے گھر جا کر مریض کو یہ بات سمجھا آیا کہ چونکہ اس گھر میں منکرین کورونا کا طوطی بولتا ہے اس لئے گھر سے کسی کی ہدایات نہیں لینی بلکہ صرف ہدایت اللہ کی ہدایات ماننی ہیں ۔ ۔ ۔ ہماری محبت کی تاب نہ لا کر اس گھر کے ہیڈ آف منکرین کورونا ہمیں 100 کٹس ہدیہ کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں ۔
اتنی ساری کٹیں ایک ہی دوکان سے مل نہیں رہیں ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ 100 ماسک کٹس کے پیسوں میں 120 ماسک کٹیں کہاں سے ملیں گی اور سب ایک ساتھ کہاں سے ملیں گی ۔ ذیل میں ماسک کٹ کی تصویر موجود ہے۔ والسلام
04/04/2021
آپکا تعاون بدلے زندگیاں
03/03/2021
غریب اور پسماندہ علاقوں کے لئے ادویات اور ایمبولینسوں کی ضروریات میں اپنا حصہ ملائیں
19/02/2021
میں ہجوم میں گم نہیں ہونا چاہتا
مجھے منفرد بننا ہے
17/02/2021
آئیے جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کریں!!
11/02/2021
جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اور ایک قدم
10/02/2021
پہلا نیکی بکس
آج پہلا نیکی بکس لگا دیا گیا۔ مہنگائی کی موجودہ صورتحال اور کمزور خاندانوں کی تفصیلات بتلانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ اسی تناظر میں نیکی بکس اور ایک اسٹیکرز تیار کئے گئے ۔ جو ہوٹلوں کیلئے بنے ہیں ۔
اسٹیکر پر مضبوط اور کمزور دونوں خاندانوں کو الگ الگ مخاطب کیا گیا ہے ۔ ایک فریق کو نیکی بکس میں ایک روٹی کے پیسے ڈالنے کی دعوت دی گئی ہے اور دوسرے فریق کو بغیر پیسوں کے روٹی لیجانے کی اجازت دی ہے ۔
ہم روزانہ رات کو اس ہوٹل سے پتہ کریں گے کہ ہمارے حساب میں آج کتنی روٹیاں دی ہیں ۔ جتنے پیسے بنے ہوں گے وہ اسی نیکی بکس سے ادا کر دیں گے ۔ اگر نیکی بکس میں پیسے کم نکلے تو بقیہ رقم ہم ویلفیئر کے اکاؤنٹ سے ادا کر دیں گے اور اگر پیسے زیادہ نکلے تو اس سے ان ہوٹلوں کی ادائیگیاں کریں گے جہاں نیکی بکس سے پیسے کم نکلے ہوں گے ۔ للہ کریم کی ذات سے امید ہے کہ یہ سلسلہ بہت مفید ہوگا۔ دعاؤں کی درخواست ہے ۔ والسلام
سندھ حکومت کی جانب سے مدارس کے طلباء میں کرونا وباء سے بچنے کے تدابیر کو اجاگر کرنے والے وفد کا جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والے دینی ادارہ جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ملیر کراچی کا دورہ
اس موقع پر وفد نے ادارے کے طلباء کو کرونا وباء سے بچنے کے تدابیر سے آگاہ کیا اور بعد ازاں سندھ حکومتی وفد نے جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا
06/02/2021
سندھ حکومت کی جانب سے مدارس کے طلباء میں کرونا وباء سے بچنے کے تدابیر کو اجاگر کرنے والے وفد کا جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چلنے والے دینی ادارہ جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ملیر کراچی کا دورہ
اس موقع پر وفد نے ادارے کے طلباء کو کرونا وباء سے بچنے کے تدابیر سے آگاہ کیا اور بعد ازاں سندھ حکومتی وفد نے جامعہ ثقافۃ الاسلامیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
