13/03/2026
جمعۃ الوداع مبارک۔
اس بابرکت دن کے موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے روزوں، عبادات اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں رمضان المبارک کی حقیقی برکتوں سے مالا مال کرے۔
یا اللہ! پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرما۔
یا رب! فلسطین، غزہ اور ایران سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت فرما، انہیں ظلم و جبر سے نجات عطا فرما اور انہیں صبر، استقامت اور فتح نصیب فرما۔
آمین یا رب العالمین۔
15/10/2025
پریس ریلیز
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر، سینئر سیاستدان اور پارٹی کے وفادار رہنما آغا سراج خان درانی صاحب آج انتقال کر گئے ہیں۔
ان کے انتقال کی خبر نے پورے سندھ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
چیئرمین سید ہلال سعید رحمانی صاحب نے آغا سراج درانی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
“آغا سراج خان درانی صاحب پارٹی کے ایک وفادار، بااصول اور عوام دوست رہنما تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
10/10/2025
پریس ریلیز
از دفتر چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 12، گلشنِ معمار، منگھوپیر ٹاؤن، ضلع غربی کراچی
یونین کمیٹی نمبر 12، گلشنِ معمار کے چیئرمین سید ہلال سعید رحمانی نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع غربی PS-116 کے جیالوں پر درج کی گئی ایف آئی آر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وفادار اور سرگرم کارکنان وزیر گبول، منصور کورائی، احمد کورائی سمیت دیگر نوجوانوں پر ایف آئی آر کا اندراج نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ افسوسناک عمل ہے۔ ایسے اقدامات پارٹی کے نظریاتی نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ان کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔
چیئرمین سید ہلال سعید رحمانی نے کہا کہ ماضی میں بھی لینڈ گریبرز اور غیرقانونی عناصر نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا، اور اب افسوسناک طور پر منگھوپیر کے ایڈیشنل کمشنر آفس کی جانب سے ایسے ہی واقعات دہرائے جا رہے ہیں۔
یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو ضلع غربی میں سیاسی و سماجی بےچینی مزید بڑھے گی۔
انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اس ایف آئی آر کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کی جائیں، اور بےگناہ کارکنان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
آخر میں چیئرمین نے کہا کہ پیپلز یوتھ کے جیالے پارٹی کا سرمایہ ہیں — ان کی جدوجہد جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے ہے، نہ کہ کسی ذاتی مفاد کے لیے۔ ایسے واقعات سے نوجوانوں کے حوصلے ٹوٹنے کے بجائے مزید بلند ہوں گے۔
اختتام
منجانب:
دفتر چیئرمین، یونین کمیٹی نمبر 12، گلشنِ معمار
ٹاؤن منگھوپیر، ضلع غربی کراچی