Gunjain Gwadar And Political Views

Gunjain Gwadar And Political Views

Share

Gwadar is beautiful costal city of Balochistan it was the capital of sultanat oman Gwadar remained under the Ruler of Oman for several decades.

Gwadar district, with its 600 kilometers long coast line and un-irrigated tracts of
Kulanch and Dasht valleys, has always been an important chapter of
Makran's history.Gwadar is one of the most important coastal towns of Pakistan
besides being the biggest fishing centre in the entire coastal belt of Baluchistan
the coastline is peculiar in that it has its own characteristics different from the

Photos from Gunjain Gwadar And Political Views's post 23/12/2025

گوادر: ایرانی پیٹرول پر پابندی سے عوامی زندگی مفلوج، 'معاشی قتل عام بند کیا جائے، میر عادل کلمتی

پسنی اپڈیٹ/ گوادر اور گردونواح میں ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت پر پابندی کے باعث شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس نے مقامی معیشت اور عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
معروف کاروباری شخصیت اور قانون دان ایڈووکیٹ میر عادل کلمتی نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کا "معاشی قتل عام" قرار دیا ہے۔

پیٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ماہی گیر ایندھن نہ ہونے کے باعث سمندر میں جانے سے قاصر ہیں، جس سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔

میر عادل کلمتی نے ڈپٹی کمشنر اور مقامی انتظامیہ کے فیصلے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں فیکٹریاں یا صنعتیں موجود نہیں ہیں یہاں کے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش پاک ایران سرحد سے ہونے والی چھوٹی تجارت اور پیٹرول ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت جیسے روایتی حریف کے ساتھ واہگہ بارڈر پر تجارت جاری رہ سکتی ہے، تو بلوچستان کی عوام کے لیے ایران بارڈر پر پابندیاں کیوں لگائی جا رہی ہیں؟
انہوں نے اسے پنجاب اور بلوچستان کے لیے الگ الگ قوانین کا مظہر قرار دیا۔
بیان میں انتباہ دیا گیا کہ عوام کو معاشی طور پر دیوار سے لگانے سے بدامنی اور مایوسی پھیلے گی، جو بالآخر لوگوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ایڈووکیٹ میر عادل کلمتی نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر کے عوام کی حالتِ زار پر رحم کھاتے ہوئے پیٹرول کی دکانیں فوری طور پر کھولی جائیں تاکہ غریب طبقے کا چولہا جل سکے۔

21/12/2025

گوادر ( گوادر ڈیجیٹل ) گوادر کے معروف کاروباری شخصیت اور قانون دان ایڈووکیٹ میر عادل کلمتی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں حکومت کی جانب سے نہ کوئی فیکٹری ہے، نہ انڈسٹری اور نہ ہی روزگار کے دیگر ذرائع موجود ہیں۔ یہاں کے عوام پاک–ایران سرحد سے منی تجارت کے ذریعے پیٹرول اور دیگر خوردنی اشیاء لا کر اپنے گھروں کا چولہا جلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر میں شدید پیٹرول بحران پیدا ہو چکا ہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، کاروبار بند ہو چکے ہیں اور ماہی گیر سمندر میں مچھلی کے شکار سے محروم ہیں۔

ایڈووکیٹ میر عادل کلمتی نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان ازلی دشمن ہونے کے باوجود واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے درمیان بھرپور تجارت جاری ہے کیونکہ وہ لاہور کے قریب واقع ہے، لیکن بلوچستان کے بلوچ علاقوں میں سرحدی تجارت کی اجازت نہیں دی جاتی، جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جس سے بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے گوادر کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت پر پابندی ناقابلِ فہم ہے اور یہ گوادر کے عوام کے معاشی قتلِ عام کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب کے لیے الگ قانون ہے جبکہ بلوچستان اور بلوچ بیلٹ کے لیے الگ قانون نافذ ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔

آخر میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول کی دکانیں کھولی جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

27/09/2025

*گوادر:* گوادر کے معروف قانون دان میر عادل کلمتی ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نکاح اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات میں شہر بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وکلاء برادری، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، سرکاری افسران، علاقے کے زعماء اور عزیز و اقارب بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور میر عادل کلمتی کو شادی کی خوشی میں مبارکباد پیش کی۔

*دی گوادر پوسٹ*

16/07/2025

11/12/2024

گوادر: لائرز فیسلیٹیشن تھرو ایکسس ٹو جسٹس ڈیولپمنٹ فنڈ کے عنوان سے چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت وکلاء بار کے ساتھ اہم اجلاس

گوادر میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا موضوع "لائرز فیسلیٹیشن تھرو ایکسس ٹو جسٹس ڈیولپمنٹ فنڈ" تھا۔ اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ، جسٹس روزی خان بڑیچ، اور مکران ڈویژن کے مختلف وکلاء بار کے صدور نے شرکت کی۔ شرکاء میں مکران بار کے صدر ایڈوکیٹ محراب خان گچکی، گوادر بار کے صدر ایڈوکیٹ نعیم شریف، تربت بار کے صدر ایڈوکیٹ عبدالمجید شاہ، پنجگور بار کے صدر ایڈوکیٹ علاؤ الدین، سینئر ایڈوکیٹ سعید فیض،ڈسٹرکٹ نائب صدر گوادر بار ایڈوکیٹ عادل کلمتی اور دیگر نمایاں وکلاء شامل تھے۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
> "آپ تصور نہیں کر سکتے کہ آج آپ کے درمیان بیٹھ کر یہ اجلاس منعقد کرنے پر مجھے کتنی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔"
انہوں نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں عدالتی نظام کی بہتری اور ترقی کے عزم کو دہرایا۔ اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے لا کالج تربت اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے آئندہ تربت کے دورے کا اعلان کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے اعلان کیا کہ مکران سے 30 وکلاء کو اسلام آباد میں تربیت کے لیے بھیجا جائے گا، اور ان کی کوشش ہوگی کہ وکلاء کو بین الاقوامی سطح پر مزید تعلیمی اور تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں۔ اجلاس میں جوڈیشل جسٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندے علی رضا نے وکلاء کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں جوڈیشل ریسرچ پروجیکٹ پر بھی بحث ہوئی، جسے وکلاء کی تعلیم، تربیت، اور سیکھنے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا گیا۔ وکلاء کو ریسرچ پروجیکٹ کے فوائد اور اس سے مستفید ہونے کے طریقوں پر رہنمائی فراہم کی گئی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے وکلاء نے اس اقدام کو عدلیہ اور وکلاء برادری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ یہ اجلاس نہ صرف وکلاء کے لیے اہم تربیتی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے بلکہ عدالتی نظام میں اصلاحات کے عزم کا عملی مظہر بھی ہے۔

04/11/2024

گوادر۔
معروف قبائلی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء میر فدا حکیم رند نے گوادر بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نعیم شریف ایڈووکیٹ، نائب صدر گوادر عادل کلمتی ایڈوکیٹ، نائب صدر پسنی عارف بلوچ ایڈوکیٹ،جنرل سکریڑی ناصر ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری حمل ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری فاروق کریم داد، پریس سیکرٹری نواز ایڈوکیٹ، لائبریرین میڈم حمیدہ ایڈوکیٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی، جمہوریت کی بحالی میں وکلاء نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کئے ہیں، امید ہے کہ نومنتخب کابینہ گوادر کے وکلاء کو درپیش مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سستی اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔

Photos from Gunjain Gwadar And Political Views's post 04/11/2024

*‏Gwadar association of Realtor*

✍️02 -11 -2024

*گوادر ایسوسی ایشن آف ریئلٹر ز* کے *صدر شئے مختار بلوچ* نے

`گوادر بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب` صدر *نعیم شریف ایڈووکیٹ*، نائب صدر گوادر *عادل کلمتی ایڈوکیٹ*، نائب صدر پسنی *عارف بلوچ* ایڈوکیٹ،جنرل سکریڑی *ناصر ایڈوکیٹ*، جوائنٹ سیکرٹری *حمل ایڈوکیٹ*، فنانس سیکرٹری *فاروق کریم داد*، پریس سیکرٹری *نواز ایڈوکیٹ*، لائبریرین *میڈم حمیدہ ایڈوکیٹ* کو `گوادر ایسوسییشن آف ریلٹرز کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا`
کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی، جمہوریت کی بحالی میں وکلاء نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کئے ہیں، *امید ہے کہ نومنتخب کابینہ گوادر کے وکلاء کو درپیش مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سستی اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے*۔

*اللہ داد بلوچ*
*پریس سیکریٹری*
*گوادر ایسوسی ایشن آف ریئلٹر ز*

04/11/2024

انجمن تاجران گوادر گوادر بار کے الیکشن نعیم شریف ایڈوکیٹ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک بعد پیش کرتے ہیں۔ نعیم شریف ایڈوکیٹ صدر عادل کلمتی ایڈوکیٹ ناہب صدر گوادر ،عارف بلوچ ایڈوکیٹ ناہب صدر پسنی،جنرل سکریڑی ناصر ایڈوکیٹ،جواہنٹ سکریڑی حمل ایڈوکیٹ،فنانس سکریڑی فاروق کریم داد، پریس سکریڑی نواز ایڈوکیٹ لیبریریںن میڈم حمیدہ ایڈوکیٹ منتخب ہوے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ گوادر بار کیلئے ثابت قدم رہیں گے۔ انجمن تاجران گوادر

04/11/2024
04/11/2024

*ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خاران کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار گوادر کے نو منتخب صدر نعیم شریف ایڈوکیٹ کو بحثیت صدر اور ایڈوکیٹ عادل کلمتی ناٸب صدر اور ایڈوکیٹ ناصر کو جنرل سیکریٹری بمعہ دیگر تمام عہداداراں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوے اظہار کیا کہ نو منتخب کابینہ گوادر بار کے وکلا کی فلاح وبہبود کیلے ہر فورم پر اواز اٹھاے گی*

*ایڈوکیٹ نظام الدین صدر خاران بار*

Want your business to be the top-listed Government Service in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

GWADAR BALOCHISTAN
Karachi
0092