06/10/2026
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے وسیم آفتاب اور سلیم تاجک کے ہمراہ مرکزی الیکشن سیل کے رکن یونس خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی عامر معین پیرزادہ، رکن مرکزی الیکشن سیل و سابق رکنِ صوبائی اسمبلی غلام جیلانی، سید ہاشم رضا، اے پی ایم ایس او کے مرکزی جوائنٹ انچارج شرجیل بیگ، متحدہ یوتھ فورم کے رکن منیب التوحید، لانڈھی ٹاؤن، کورنگی زمان ٹاؤن کے ذمہ داران، یوسی ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔