ایم کیو ایم ابھی زندہ ہے اور ان لٹیروں کو بھرپور منہ دے سکتی ہے، سابق میئر کراچی و سینئر رہنما وسیم اختر
MQM ( Muttahida Quami Movement)
MQM is the third largest political party of Pakistan and the second largest political party in the southern province of Sindh
کراچی کی قیمتی زمینوں کو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں بکنے نہیں دیں گے، مقتدر حلقے اور اسٹیبلشمنٹ شہر کی بقا اور حقوق کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں، سابق میئر کراچی و سینئر مرکزی رہنما وسیم اختر
01/06/2026
کے الیکٹرک کا ظلم حد سے متجاوز، 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معاشی حب کے عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کراچی کے شہری شدید ترین گرمی کی شدت اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ ہٹ دھرمی کے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں، متحدہ ترجمان
اربوں روپے کے بھاری بھرکم بل ہڑپنے والا ادارہ آئین و قانون سے ماورا ہو کر دھونس اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے، ترجمان ایم کیو ایم
وزیراعظم کے الیکٹرک کی اس ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا مطالبہ
کراچی۔۔۔01جون2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی میں جاری شدید ترین گرمی کی لہر کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے، مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بار پھر شہر قائد کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اس نے ظلم و ہٹ دھرمی کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے موجودہ صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے شہر کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے، چودہ گھنٹے سے زائد طویل بجلی کی بندش نے اس شدید گرمی میں شہریوں کا سانس لینا محال کر دیا ہے، بچے بوڑھے اور مریض تڑپ رہے ہیں لیکن اس بے حس ادارے کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، متحدہ ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک ہر مہینے بھاری بھرکم بلوں اور اوور بلنگ کی مد میں کراچی کے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے ہڑپ کر رہی ہے اس خطیر سرمائے کے باوجود ادارے نے اپنے ناقص فرسودہ اور بوسیدہ ترسیلی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیئے، پورا ترسیلی نظام معمولی بوجھ بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں رہا، ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک خود کو کسی قانون یا آئین کے تابع نہیں سمجھتی، عوام کو ریلیف دینے اور اپنی نااہلی کا اعتراف کرنے کے بجائے یہ ادارہ الٹا صارفین پر دھونس دھمکیوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ جائز شکایات لے کر جانے والے شہریوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے لیکن کے الیکٹرک نے اس شہر کو ایک مقتل بنا دیا ہے بھاری بل لینے کے بعد بھی بجلی نہ دینا کھلی ڈکیتی ہے، ہم کے الیکٹرک کی اس مجرمانہ غفلت کو مزید برداشت نہیں کریں گے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم نیپرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی اس ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے، ادارے کے لائسنس اور کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو اس قہر اور عذاب سے نجات دلائی جائے، اگر لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ فوری بند نہ ہوا تو ایم کیو ایم عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکلنے سمیت ہر حد تک جانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
01/06/2026
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق سے اورنگی ٹاون یوسی 24B کے غیر فعال ساتھیوں نے ملاقات کی اور تنظیمیی کاموں میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اور یوسی 19A کے سابقہ زمہ دارن نے بھی ملاقات کی اور تنظیمی کاموں کو بہتر بنانے اور بھرپور فعال کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر ٹاؤن انچارج جمیل اختر و اراکینِ ٹاؤن کمیٹی بھی موجود تھی۔
01/06/2026
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرِ صدارت شعبہ بزنس فورم کا اہم اجلاس، آئندہ سال کے مالی بجٹ اور معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
بجٹ خسارے اور مالیاتی بے ضابطگیوں کا بوجھ تاجر برادری پر ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
بجٹ خسارے میں سامنے آنے والی سنگین بے ضابطگیاں تشویشناک ہیں، کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
موجودہ کڑے معاشی حالات میں تاجروں اور صنعت کاروں کی مشکلات کا فوری ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے، شبیر احمد قائم خانی
کراچی۔۔۔31 مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں شعبہ بزنس فورم کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی زیرِ صدارت ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنماؤں ارشد وہرہ، شبیر احمد قائم خانی، عبدالقادر خانزادہ،اراکین اسمبلی،بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی اور جنرل سیکریٹری مجاہد رسول سمیت فورم کے دیگر ذمہ داران اور ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سال کے مالی بجٹ کے حوالے سے شیڈو بزنس فورم کے اراکین سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال سمیت کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ خسارے کی آڑ میں پیش کی جانے والی سنگین بے ضابطگیاں ملکی معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ اور تشویشناک ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ روایتی ہتھکنڈوں کے بجائے کاروباری حضرات کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے کیونکہ تاجر برادری ہی ملکی ترقی کا اصل پہیہ ہے۔ مرکزی رہنما شبیر احمد قائم خانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سنگین معاشی حالات میں تاجروں اور صنعت کاروں کی مشکلات کا سدِباب کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ایم کیو ایم ہر فورم پر ان کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے شیڈو بزنس فورم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری طبقے کو درپیش سنگین معاشی مسائل اور بجٹ بے ضابطگیوں کے خلاف ہر سطح پر مؤثر اور مربوط انداز میں آواز اٹھائی جائے گی تاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
01/06/2026
دھابیجی پاور شٹ ڈاؤن سے کراچی کی رگِ جاں خشک، موسم گرما میں پانی کا ہولناک بحران کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت ہے، ایم کیو ایم پاکستان
دھابیجی جیسے حساس اور کلیدی پمپنگ اسٹیشن پر آئے روز بجلی کا غائب ہونا اور پائپ لائنوں کا فیل ہو جانا اب کوئی تکنیکی خرابی نہیں بلکہ دونوں اداروں کی کھلی مجرمانہ غفلت ہے، ایم کیو ایم پاکستان
کاغذی تحقیقات اور روایتی بیانات کے بجائے اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کا فوری تعین کر کے کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی۔۔۔31مئی2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے پاور شٹ ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں بیک پریشر سے لائن پھٹنے کے باعث عروس البلاد کراچی ایک بار پھر پانی کی بوند بوند کو ترس گیا ہے، تپتی گرمی میں کروڑوں گیلن پانی کی سپلائی معطل ہونے سے شہر میں ہاہاکار مچ گئی ہے اور واٹر بورڈ کا پورا ترسیلی نظام دھڑام سے نیچے آ گرا ہے، اراکینِ مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی بدترین کارکردگی اور ناہلی کو شہریوں کے خلاف معاشی و ذہنی جارحیت قرار دیتے ہوئے شہر گیر احتجاج اور سڑکوں پر آنے کی حتمی وارننگ دے دی ہے، مرکزی کمیٹی نے اپنے بیان میں دونوں اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے چار کروڑ سے زائد عوام کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہائیڈرینٹ مافیا اور ٹینکر مافیا کی بھیٹ چڑھا دیا گیا ہے، دھابیجی جیسے حساس اور کلیدی پمپنگ اسٹیشن پر آئے روز بجلی کا غائب ہونا اور پائپ لائنوں کا فیل ہو جانا اب کوئی تکنیکی خرابی نہیں بلکہ دونوں اداروں کی کھلی مجرمانہ غفلت ہے، کراچی کا عام شہری پہلے ہی کے الیکٹرک کی جان لیوا لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے کوڑے کھا رہا ہے اوپر سے اب اس شدید ترین گرمی میں شہریوں کو پیاسا مارنے کا انتظام کر دیا گیا ہے، کے الیکٹرک شہر سے ماہانہ اربوں روپے کے بل اور ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن واٹر سپلائی کی سب سے بڑی تنصیب کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ہمیشہ ناکام رہتی ہے جبکہ واٹر کارپوریشن کی پوری انتظامیہ صرف تماشائی بنی ہوئی ہے اور ان کے پاس ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کوئی متبادل پلان ہی موجود نہیں، ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اس طرح لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محض کاغذی تحقیقات اور روایتی بیانات کے بجائے اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کا فوری تعین کر کے کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر مستقل حل کیا جائے، ایم کیو ایم نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہر میں پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال نہ کی گئی اور شہریوں کی داد رسی نہ ہوئی تو ایم کیو ایم پاکستان مظلوم عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑے گی اور شدید احتجاج سمیت ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر ہوگی۔
31/05/2026
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق، وسیم اختر، کہف الواری، حیدر عباس رضوی،اراکین مرکزی نگراں کمیٹی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر مرکزی ذمہ داران نے ایم پی اے کرن مسعود باجی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق کی بلدیہ ٹاؤن آمد
سید امین الحق نے رُکن سی او سی کامران اختر بھائی سے ملاقات کی اور انکی والدہ کے جنازے میں شرکت کی
اس موقع پر انکے ہمراہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، اراکین نگراں کمیٹی ،جوائنٹ انچارج سی او سی عبدالحق و اراکین کمیٹی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر مرکزی ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔
31/05/2026
ہل پارک کی تاریخی پہاڑی کاٹ کر غیر قانونی پلاٹنگ اور اراضی کی بندر بانٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر پارکس اور پی ای سی ایچ ایس انتظامیہ کے خلاف فوری طور پر نیب میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار
سندھ کی کرپٹ وڈیرہ شاہی حکومت نے 18 برسوں میں کراچی کو قبضہ مافیا اور لینڈ گریبرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، کلفٹن للی برج پر غیر قانونی الاٹمنٹ پر جماعت اسلامی کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی کی قیمتی زمینوں کو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں بکنے نہیں دیں گے، مقتدر حلقے اور اسٹیبلشمنٹ شہر کی بقا اور حقوق کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کریں، سابق میئر کراچی وسیم اختر
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے فلاحی و تعلیمی اقدامات سے مخالفین کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں، ایم ڈی کیٹ امتحانات میں کراچی کے طلبہ کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں، بلدیاتی خودمختاری اور آئین کے آرٹیکل 140-A کا نفاذ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، وسیم اختر اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ہل پارک کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب۔
کراچی۔۔۔31 مئی 2026ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، سابق میئر کراچی وسیم اختر اور قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار احمد دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ہل پارک کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کی سرکاری زمینوں کی سنگین بندر بانٹ، ماحولیاتی تباہی اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین چارج شیٹ پیش کر دی ہے، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے یہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کراچی کو نوچنے والے درندوں اور لینڈ گریبرز کے رحم و کرم پر اس شہرِ بے آساں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ گزشتہ 18 برسوں سے صوبے پر مسلط کرپٹ اور بدعنوان ترین صوبائی حکومت کی سرپرستی میں اس معاشی شہ رگ کو آہستہ آہستہ مافیاز کے حوالے کر کے جرائم کی آماجگاہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے ہل پارک کی موجودہ زبوں حالی اور حالیہ قبضے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہل پارک کا حقیقی تشخص یہاں کے پہاڑ اور ہرے بھرے درخت ہیں لیکن محض پریس کانفرنس سے 15 دن قبل سنگین بدعنوانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہاڑی کو کاٹ کر غیر قانونی طور پر پلاٹ بنا دیا گیا ہے جس کا پی ای سی ایچ ایس کے ماسٹر پلان میں دور دور تک کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، انہوں نے کے ایم سی اور پی ای سی ایچ ایس کے کرتا دھرتاؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈائریکٹر لینڈ اور ڈائریکٹر پارکس نے خطیر رقم کے عوض غیر قانونی این او سی جاری کی ہے، اگر آج ہل بیچ دی گئی تو کل یہ مافیا پورا پارک بیچ دے گا، لہذا ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر پارکس اور پی ای سی ایچ ایس کے ڈائریکٹر کو فوری طور پر نیب کے حوالے کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے اور ہائی کورٹ اس بدعنوانی کا ازخود نوٹس لے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کلفٹن للی برج کے نیچے 983 گز کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چونکہ سیف الدین ایڈوکیٹ پی ای سی ایچ ایس کے قانونی مشیر ہیں اسی لیے جماعت اسلامی ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود اس مجرمانہ قبضے پر چادر تان کر سوئی ہوئی ہے، اس موقع پر سابق میئر کراچی و سینئر رہنما وسیم اختر نے گفتگو کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کراچی کے عوام گواہ ہیں کہ 2018 اور 2019 میں ایم کیو ایم نے عدالتی محاذ پر جنگ لڑ کر باغِ ابنِ قاسم اور نہرِ خیام سے چار منزلہ غیر قانونی عمارتیں گرائیں اور کڈنی ہل پارک سمیت ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا لیکن اب دوبارہ نہرِ خیام، بیچ ویو اور بینظیر بھٹو پارک کی زمینوں پر سرعام انکروچمنٹ کی جا رہی ہے، انہوں نے مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سنگین معاملے میں فوری طور پر مداخلت کریں ورنہ یہ زمینیں پیپلز پارٹی کی وڈیرہ شاہی حکومت بیچ کھائے گی اور ایم کیو ایم ابھی زندہ ہے اور ان لٹیروں کو بھرپور منہ دے سکتی ہے، پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے تاریخی فلاحی و تعلیمی اقدامات بشمول 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم دینے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے مخالفین کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں اور جلن کے مارے اب شاہراہِ بھٹو کے اطراف قبضے شروع کر دیے گئے ہیں، انہوں نے سابق گورنر کی بحالی اور معاشی استحکام میں ان کے کردار کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ لاشوں اور شہادتوں کا کارڈ کھیل کر کراچی کا استحصال کرتی ہے جبکہ ہمارے ایم این ایز کے حلقوں میں 25 ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، انہوں نے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں کراچی کے ہونہار طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کی حقیقی خودمختاری اور آئین کے آرٹیکل 140-A کا نفاذ ایم کیو ایم کا 35 سالہ دیرینہ مطالبہ ہے جس کے لیے اٹھائیسویں ترمیم کے ذریعے سندھ کی وڈیرہ شاہی جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاؤن و یو سی سطح کے کارکنان سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Karachi
75400
